راجہ رام
شہر | |
راجا رام Raja-Ram | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ملتان |
آبادی (2018) | |
• کل | 12،321 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ | 061 |
ویب سائٹ | zarifshaheed.blogspot.com |
راجا رام (انگریزی:Raja-Ram)(اس کا موجودہ نام ظریف شہید ہے)پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل شجاع آباد کاحصہ ہے۔ سرائیکی کے عظیم شاعر شاکر شجاع آبادی کا تعلق بھی راجا رام سے ہے۔[1]راجا رام کی کل آبادی 12،321 ہے۔
ستمبر 2019 میں ظریف شہید راجا رام کو ٹاؤن کا درجہ دے دیا گیا .
تاریخ
[ترمیم]1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی بہادری کے جو جوہر دکھائے اس سے ملک کا بچہ بچہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا نے ان کی بہادری اور دلیری کو تسلیم کیا۔
اس پاک بھارت جنگ میں جہاں اور شہیدوں اور غازیوں کا ذکر قابل تحسین ہے وہاں علاقہ ظریف شہید تحصیل شجاع آباد کے نامور اورعظیم سپوت اور پاکستان کی مایہ ناز یونٹ 19 لانسر کے نامور اور بہادر جوان سوار محمد ظریف شہید کا ذکر ضرور کروں گا جس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دے کر جام شہادت نوش کیا۔ سوار محمد ظریف شہید نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ضلع سیالکوٹ سیکٹر پر چونڈہ کے مقام پر جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم اور اپنے علاقہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ سوار محمد ظریف شہید کی عمر اس وقت تقریباً 24 برس تھی اس وقت کی حکومت پاکستان نے سوار محمد ظریف شہید کو بہادری کے اعزاز میں تمغئہ جرأت کے اعزاز سے نوازا اور ریلوے اسٹیشن جو (راجا رام) کے نام سے تھا علاقہ ہٰذا کے عوام کے پرزور مطالبہ پر ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ریلوے اسٹیشن ظریف شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا لیکن افسوس موجودہ ادوار کے حکمرانوں نے ریلوے اسٹیشن ظریف شہید کے بالمقابل حال ہی میں نیا بنائے جانے والے تھانہ کا نام تھانہ (راجا رام) رکھ دیا گیا ہے۔