فیضان مصطفی (ماہر قانون)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پروفیسر فیضان مصطفی
معلومات شخصیت
مقام پیدائش اتر پردیش
قومیت بھارتی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، International Institute of Human Rights
پیشہ محقق، مصنف، قانوندان
دور فعالیت since 1990
ویب سائٹ
ویب سائٹ www.nalsar.ac.in

ڈاکٹر فیضان مصطفی نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد کے وائس چانسلر ہیں۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تاریخ اور قانون میں گریجویشن کیا، بعد ازاں اسی یونیورسٹی سے نمایاں نمبروں سے قانون میں ماسٹرز کیا۔[1] انہوں نے کاپی رائٹ قانون میں ڈاکٹریٹ اور بین الاقوامی و تقابلی قانون حقوق انسانی پر بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے حقوق انسانی سے ڈپلوما کیا۔ نلسار کے وائس چانسلر بننے سے قبل وہ نیشنل لا یونیورسٹی، اڑیسہ کے بانی وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔

قانونی موضوعات کی تدریس و تحقیق کے ساتھ انہوں نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی مجلات میں مضامین و مقالات بھی تحریر کیے۔ ایچ آئی وی لا جیسے نئے میدانوں کا انکشاف ان کی کامیابی اور قابلیت کا ثبوت ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "وائس چانسلر بننے کے چیلنجوں پر فیضان مصطفی کی گفتگو". وائس چانسلر بننے کے چیلنجوں پر فیضان مصطفی کی گفتگو. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2015ء. 
  2. "وائس چانسلر کی پروفائل: نلسر یونیورسٹی". وائس چانسلر کی پروفائل: نلسار یونیورسٹی. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2015ء.