فینگ شوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
فینگ شوئی
Fengshui Compass.jpg
A Luopan, Feng shui compass.
چینی نام
روایتی چینی 風水
سادہ چینی 风水
لغوی معنی ہوا پانی
ویتنامی نام
ویتنامی Phong thủy
تھائی نام
تھائی ฮวงจุ้ย (Huang Jui)
کوریائی نام
ہانجا 風水
جاپانی نام
کانجی 風水
Hiragana ふうすい
فلپائنی نام
تگالوگ pungsoy

فینگ شوئی[1] (چینی: 風水، معنی: ہوا اور پانی) جمالیات کا ایک قدیم چینی طریقہ کار ہے جس کے بارے میں لوگوں کا یقین ہے کہ اس میں جنت اور زمین (جغرافیہ) دونوں کے قوانین استعمال ہوتے ہیں اور اس کے ذریعہ مثبت چی (qi) حاصل کر کے کسی کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ [2] اس فن کا اصل نام کان یو (سادہ چینی: 堪舆; روایتی چینی: 堪輿; پینین: kānyú لغوی معنی: جنت اور زمین کا تاؤ) ہے۔ [3]

لفظ فینگ شوئی کا انگریزی میں لفظی ترجمہ "ہوا پانی" ہے۔ یہ ایک ثقافتی شارٹ ہینڈ ہے جسے ایک معدوم کتاب کلاسک آف بریل سے اخذ کیا گیا ہے، :[4]

چی ہوا کی سواری کرتی ہے اور پھیلتی ہے، لیکن پانی سے سامنا ہونے پر رک جاتی ہے۔ [4]

تاریخی اعتبار سے، فینگ شوئی کو اکثر روحانی اہمیت والی عمارتوں جیسے مقبرہ کے ساتھ ساتھ رہائش گاہ مقامات اور دوسرے ڈھانچے کو بنانے کے لئے بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا تھا۔ 1960ء کی دہائی میں ثقافتی انقلاب کے دوران چین میں فینگ شوئی فن کو دبا دیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد خاص طور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں، اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

اصل[ترمیم]

2013ء کے مطابق، ینگ شاؤ اور ہونگشان ثقافتیں فینگ شوئی کے استعمال کے ابتدائی ثبوت فراہم کرتی ہیں۔ قطب نما کی ایجاد تک، انسانوں اور کائنات کے باہمی تعلقات کا پتہ لگانے کے لئے فینگ شوئی یقینی طور پر فلکیات پر انحصار کرتی تھی۔[5] اور جب ینگ شاؤ اور ہونگشان ثقافتوں کا موجودہ چین کے شمال مشرقی علاقے میں ظہور ہوا، تو وہاں غیر چینی رہتے تھے اور اندرونی علاقوں میں رہنے والے ہان چینی انہیں جنگلی کہتے تھے۔

نو محور[ترمیم]

  • پانی = زندگی
  • زمین = تعلقات
  • بجلی = آباء و اجداد
  • ہوا = لطف
  • صلاحیت = صحت
  • جنت = احباب
  • بحیرہ = تخلیق
  • پہاڑ = حکمت
  • آگ = بصیرت

حوالہ جات[ترمیم]

  1. رینڈم ہاؤس، امریکی ہیریٹیج، مريم ویبسٹر
  2. Tina Marie (2007-2009)۔ "Feng Shui Diaries"۔ Esoteric Feng Shui۔ 
  3. "Baidu Baike"۔ Huai Nan Zi۔ 
  4. ^ 4.0 4.1 Field، Stephen L.۔ "The Zangshu, or Book of Burial."۔ 
  5. Sun, X. (2000) Crossing the Boundaries between Heaven and Man: Astronomy in Ancient China. In H. Selin (ed.), Astronomy Across Cultures: The History of Non-Western Astronomy. 423–454. Kluwer Academic.