مندرجات کا رخ کریں

قدیم امریکی زبانیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قدیم امریکی زبانیں
(spurious)
جغرافیائی
تقسیم
جدید دنیا
لسانی درجہ بندیProposed language family
ذیلی تقسیمیں
  • Almosan–Keresiouan
  • Hokan–Penutian
  • Central Amerind
  • Andean–Chibchan–Paezan
  • Equatorial–Tucanoan
  • Ge–Pano–Carib
رموزِ زبان
گلوٹولاگکوئی نہیں
Map of the area of Amerind languages

یہاں جو خاندانہائے زبان پیش کیے جا رہے ہیں ان کی بنیاد ایتھنولوگ (Ethnologue) خاندان بندی پر رکھی گئی ہے۔[1] ایتھنولوگ خاندان بندی میں قدیم امریکی زبانوں کو علاحدہ علاحدہ خاندانوں میں رکھا گیا ہے مگر اس مضمون میں قدیم امریکی زبانوں (Amerind) کو ایک ہی خاندان میں دکھایا جائے گا مگر قدیم امریکی زبانوں کی یہ خاندان بندی اس بنیاد پر نہیں ہے کہ وہ ایک مشترک قدیم زبان سے نکلے ہیں بلکہ یہ صرف آسانی کے لیے کیا گیا ہے۔ قدیم امریکی زبانوں میں جو مختلف خاندانہائے زبان شامل ہیں جن کی تفصیل آپ اس مضمون میں دیکھ سکتے ہیں۔

قدیم امریکی زبانوں کی خاندان بندی کی بنیاد

[ترمیم]

قدیم امریکی زبانوں کو یہاں جوزف گرینبرگ کی تحقیق کے نتیجے میں پیش کیا گیا ہے جو بہت تنقید کا نشانہ بنی ہے۔ اصل میں حقیقی امریکی لوگوں کی زبانوں کو ہزاروں زبانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جوزف گرینبرگ نے ان قدیم زبانوں میں سے اسکیمو۔الیوت زبانوں اور نادینی زبانوں کے علاوہ باقی تمام کو قدیم امریکی زبانیں (Amerind) کہا ہے۔ جس سے دوسرے محققین متفق نہیں۔ اس لیے یہاں اگرچہ ہم 'قدیم امریکی زبانیں' کی اس خاندان بندی کو یہاں برقرار رکھتے ہیں مگر یاد رہے کہ یہ ایک خاندان نہیں بلکہ بے شمار خاندانوں کی ایک درجہ بندی ہے

قدیم امریکی زبانوں کی خاندان بندی (ایتھنولوگ)

[ترمیم]

اردو حروف کے لحاظ سے ترتیب دینے کے لیے نمبر شمار کے حساب سے ترتیب دیں۔ یہاں زبانوں کے خاندانوں کے ساتھ ان کے ذیلی خاندان بھی دیے گئے ہیں۔ ذیلی خاندان کے علاوہ وہ زبانیں بھی دی گئی ہیں جو قدیم امریکی زبانوں کی اس خاندان بندی میں شامل ہیں۔ جو ذیلی خاندان دیے گئے ہیں، ان میں موجود مزید ذیلی خاندان یا زبانوں کو آپ ان کے متعلقہ صفحات میں دیکھ سکتے ہیں۔ ان تمام 62 خاندانہائے زبان کا بالائی خاندان 'قدیم امریکی زبانیں' (Amerind Languages) کہلائے گا۔

قدیم امریکی زبانیں (Amerind Languages)
شمارخاندانِ زبانانگریزی نامزبانیں مع علاقہ / ذیلی خاندان مع زبانوں کی تعداد
1آئیمارا زبانیںAymaranوسطی آئیمارا زبان (بولیویا)، جنوبی آئیمارا زبان (پیرو)، جاکورا (پیرو)
2آراکمبتی زبانیںHarakmbetاماراکائری اور ہواچیپائرا (پیرو)
3آروکائی زبانیںIroquoianشمالی آروکائی زبانیں (9)، جنوبی آروکائی زبانیں (1)، سسکواہانوک (ریاستہائے متحدہ امریکا)
4آرووان زبانیںArauanآروا، باناوا، کولینا، دنی، جمامادی، جاروارا، پایوماری اور سروواہا (برازیل)
5آلگیک زبانیںAlgicالگونکویان زبانیں (42)، ویوت زبانیں (1)، یوروک زبانیں(1)
6ابیتو۔چولون زبانیںHibito-Cholonچولون اور ہیبیتو (پیرو)
7اراواکی زبانیںArawakanمائیپوری زبانیں (58)، غیر متعین آراواکی زبانیں (6)
8اروتانی۔ساپے زبانیںArutani-Sapeآروتانی (برازیل)، ساپے (وینیزویلا)
9اوتو۔آزتکی زبانیںUto-Aztecanشمالی اوتو۔آزتکی زبانیں (13)، جنوبی اوتو۔آزتکی زبانیں (48)
10اوتومانگوی زبانیںOto-Mangueanآموزگوان زبانیں (3)، چیاپانیک۔منگو زبانیں (2)، چینانتکائی زبانیں (14)، میکستکی زبانیں (57)، اوتوپامے زبانیں (17)، پوپولوکی زبانیں (17)، زاپوتکی زبانیں (64)
11اوری۔چپایائی زبانیںUru-Chipayaچپایائی (بولیویا)، اوری (بولیویا)
12بارباکوانو زبانیںBarbacoanانداکوی زبانیں (1)، کایاپا زبانیں (2)، کوکونکی زبانیں (2)، پاستو زبانیں (2)
13پانو۔تاکانائی زبانیںTacananآراؤنا۔تاکانا زبانیں (5)، تیاتیناگوا زبانیں (1)
14پانوئی زبانیںPanoanمشرقی پانوئی زبانیں (1)، شمالی وسطی پانوئی زبانیں (7)، شمالی پانوئی زبانیں (3)، جنوبی وسطی پانوئی زبانیں (9)، جنوب مشرقی پانوئی زبانیں (2)، جنوبی پانوئی زبانیں (3)، مغربی پانوئی زبانیں (1)، غیر متعین پانوئی زبانیں (2)
15پنواتی زبانیںPenutianچنوکا زبانیں (2)، مائیدو زبانیں (4)، کیلیفورنیائی پنواتی زبانیں (1)، اوریگونی پنواتی زبانیں (5)، سطح مرتفع کی پنواتی زبانیں (6)، سمشی زبانیں (3)، یوک۔یوتی زبانیں (11)، غیر متعین پنواتی زبانیں (1)
16پورپیچا زبانیںTarascanپوریپیچا (میکسیکو)، مغربی پوریپیچا (میکسیکو)
17پیبا۔یاگوئی زبانیںPeba-Yaguanیاؤگا اور یامیو (پیرو)
18تنوکوتے۔ولیلا زبانیںLule-Vilelaولیلا (ارجنٹائن)
19توتوناکی زبانیںTotonacanتپاہوا زبانیں (3)، توتوناک زبانیں (8)
20توکانوائی زبانیںTucanoanوسطی توکانوائی زبانیں (1)، مشرقی توکانوائی زبانیں (15)، مغربی توکانوئی زبانیں (8)، میریتی زبانیں (1)
21جواروی زبانیںJivaroanآچوار۔شیوار، آگوارونا اور ہوامبیسا (پیرو)، شوار (ایکواڈور)
22چبچی زبانیںChibchanآرواک زبانیں (3)، حقیقی چبچی زبانیں (5)، کوفان زبانیں (1)، گوائمی زبانیں (2)، کونا زبانیں (2)، موتیلون زبانیں (1)، پایا زبانیں (1)، راما زبانیں (2)، تالامنکا زبانیں (4)، غیر متعین چبچی زبانیں (1)
23چپاکوری زبانیںChapacura-Wanhamگواپور زبانیں (2)، مادائرا زبانیں (3)
24چماشی زبانیںChumashبارباینو، چوماش، کروزینو، ایناسینو، اوبیسپینو، پوریسینو اور وانتامینو (ریاستہائے متحدہ امریکا)
25چماکوائی زبانیںChimakuanچماکم اور کیولوت (ریاستہائے متحدہ امریکا)
26چوکو زبانیںChocoایمبیرا زبانیں (6)، کولمبیا میں آرما، آنسرما،کارامانتا، کاؤکا اور رونا، ونمیو (پانامہ)
27چون زبانیںChonاونا (ارجنٹائن) تاہوالچے (ارجنٹائن)
28ٹوپیائی زبانیںTupiآریکم زبانیں (2)، آوتی زبانیں (1)، ماوی۔ساتری زبانیں (1)، موند زبانیں (6)، موندوروکو زبانیں (2)، پوروبورا زبانیں (1)، راماراما زبانیں (2)، توپاری زبانیں (5)، توپیگوارانی زبانیں (53)، یورانا زبانیں (3)
29زاپاروئی زبانیںZaparoanآنڈوا، آرابیلا، اوشیری، کاہوارانو، اکویتو اور اومورانو (پیرو)، زاپارو (ایکواڈور)
30زاموکوئی زبانیںZamucoanآیوریو اور چماکوکو (پیراگوئے)
31سالیشی زبانیںSalishanبیلاکولا زبانیں (1)، وسطی سالیشی زبانیں (13)، داخلی سالیشی زبانیں (8)، تلاموک زبانیں (1)، ساموسن زبانیں (4)
32سالیوی زبانیںSalivanموکو اور پیاروا (وینیزویلا)، سالیبا (کولمبیا)
33سبتیابہ۔تلاپانی زبانیںSubtiaba-Tlapanecسوبیتیاپا (نکاراگوا)، تلاپانکی۔آکاتپی، تلاپانکی۔آزویو، تلاپانکی۔مالینالتپی، تلاپانکی۔تلاکواپا (میسیکو)
34سیویہ زبانیںSiouanکاتاؤبا زبانیں (1)، سیووان زبانیں (16)
35کاتوکینی زبانیںKatukinanکاناماری، کاتاویکسی اور کاتوکینا (برازیل)
36کادوئی زبانیںCaddoanشمالی کادوئی زبانیں (4)، جنوبی کادوئی زبانیں (1)
37کارب زبانیںCaribشمالی کارب زبانیں (25)، جنوبی کارب زبانیں (7)
38کاویسکر زبانیںAlacalufanکاکاؤہوا (چلی)، کاواسکر (چلی)
39کاہواپانی زبانیںCahuapananچایاویتا (پیرو)، جیبیرو (پیرو)
40کواہیلتیکی زبانیںCoahuiltecanتونکاوا (ریاستہائے متحدہ امریکا)
41کیرس زبانیںKeresمشرقی کیرسی اور مغربی کیرسی (ریاستہائے متحدہ امریکا)
42کیوچوئی زبانیںQuechuanکیوچوئی یکم زبانیں (17)، کیوچوئی دوم زبانیں (29)
43کیوواتانوئی زبانیںKiowa Tanoanکیووا۔تووا زبانیں (2)، تیوا۔تیوا زبانیں (4)
44گلف زبانیںGulfاتاکاپا، چتیماچا، ناٹچز اور تونیکا (ریاستہائے متحدہ امریکا)
45گوائیبان زبانیںGuahibanکویبا، گواہیبو، گوایابرو، ماکاگوان اور پلائرو (کولمبیا)
46ماپوچی زبانیںAraucanianویلیشی (چلی)، ماپودنگن (چلی)
47ماسکوئی زبانیںMascoianاموک، گوانا، لنگوا، ساناپانا، توباماسکوئے (پیراگوئے)
48ماکروجی زبانیںMacro-Geبورو زبانیں (3)، بوتوکودو زبانیں (1)، چیکویتو زبانیں (1)، فولنیو زبانیں (1)، جیکائنگنگ زبانیں (16)، گواتو زبانیں (1)، کاماکائی زبانیں (1)، کاراجا زبانیں (1)، مکساکلی زبانیں (1)، اوپایا زبانیں (1)، پوری زبانیں (1)، رکاباتسا زبانیں (1)، یابوتی زبانیں (2)، اوتی زبانیں (1)
49ماکو زبانیںMakuکاکوا اور نوکاک ماکو (کولمبیا)، داؤ، ہوپدے، نادیب اور یوہوپ (برازیل)
50مایائی زبانیںMayanچول۔زلتالی زبانیں (12)، ہواستکی زبانیں (4)، کانجوبلی۔چوجے زبانیں (8)، کویچے۔مامے زبانیں (40)، یوکاتے زبانیں (5)
51مسکوگی زبانیںMuskogeanمشرقی مسکوگی زبانیں (4)، مغربی مسکوگی زبانیں (2)
52مکسوک زبانیںMixe-Zoqueمیکس زبانیں (10)، ذوق زبانیں (7)
53موٹاکو۔گوائکورو زبانیںMataco-Guaicuruگوائیکورو زبانیں (5)، ماتاکو زبانیں (7)
54میسومالپا زبانیںMisumalpanکاکاؤپیرا (ایل سیلواڈور)، ماتاگالپا، میسکیتو، سومو۔مایانگنا (نکاراگوا)
55میورا زبانیںMuraپیراہا (برازیل)
56نمبیکوارائی زبانیںNambiquaranشمالی نمبیکوارا، جنوبی نمبیکوارا اور سابانس (برازیل)
57وابی زبانیںHuaveanسان دیونیسیو ہاؤ، سان فرانسسکو ہاؤ، سان ماتیو ہاؤ اور سانتا ماریہ ہاؤ (میکسیکو)
58واکاشی زبانیںWakashanشمالی اوکاشی زبانیں (3)، جنوبی اوکاشی زبانیں (2)
59ویتوتوائی زبانیںWitotoanبوران زبانیں (2)، وتوتا زبانیں (4)
60ہوکائی زبانیںHokanایسیلین۔یوما زبانیں (10)، شمالی ہوکائی زبانیں (13)، سالینی۔سری زبانیں (2)، تاکوستلاتکی زبانیں (2)، واشو زبانیں (1)
61یانومامی زبانیںYanomamنینام اور یانومامی (برازیل)، سانوما اور یانومامو (وینیزویلا)
62یوکی زبانیںYukiواپو اور یوکی (ریاستہائے متحدہ امریکا)

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]