قنوج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Kannauj
شہر
عرفیت: Perfume Capital of India; Grasse of the East
ملکبھارت
ریاستاتر پردیش
ضلعقنوج ضلع
بلندی139 میل (456 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل84,862
زبانیں
 • دفتریہندی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ویب سائٹwww.kannauj.nic.in

قنوج (انگریزی: Kannauj) بھارت کا ایک آباد مقام جو قنوج ضلع میں واقع ہے۔[1]

آبادی[ترمیم]

قنوج کی مجموعی آبادی 84,862 افراد پر مشتمل ہے اور 139 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

تاریخی اہمیت[ترمیم]

قنوج ایک نہایت قدیم، تاریخی شہر ہے۔ تاریخ ہندوستان کے مطابق قنوج دنیا کی دوسری یا تیسری آبادی ہے، جسے حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے قابیل نے آباد کیا تھا۔ قدیم زمانے میں یہ شہر پورے غیر منقسم ہندوستان کی راجدھانی رہا ہے۔ تاریخ فرشتہ کے بیان سے اس کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، نیز عرصۂ دراز تک شمال ہند کی راجدھانی رہا۔

اس شہر کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس میں تین صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات مقدسہ ہیں ’’الاصابۃ فی تمیز الصحابۃ‘‘ میں بھی اس کی صراحت موجود ہے، نیز مختلف سلاسل کے کئی بزرگوں کے مزارات بھی اس کی عظمت رفتہ کے گواہ ہیں، جیسے حضرت حاجی شریف زندنی حضرت بالاپیر، حضرت سلطان پیر، حضرت مخدوم اخی جمشید، حضرت مخدو م جہانیاں رحمھم اللہ، نیز خود حضرت خواجۂ ہندوستان غریب نواز قدس سرہٗ کے خاص خلیفہ حضرت شیخ احمد رحمۃ اللہ علیہ بھی یہاں تشریف لائے اور یہیں مدفون ہوئے، آج بھی آپ کے نام سے محلہ احمدی ٹولہ آباد ہے۔

معیشت[ترمیم]

یہ شہر تجارت و معیشت کے اعتبار سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں کا عطر پوری دنیا میں جاتاہے اور قنوج کو عطرو اتہاس کی نگری کہا جاتاہے۔

مذہب[ترمیم]

اس شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے، جس میں تقریباً 45 فیصد مسلم آبادی ہے اور اہل سنت کو اکثریت حاصل ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kannauj"