مندرجات کا رخ کریں

مائتری پالا سری سینا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مائتری پالا سری سینا
 

پلی‌وتے گمرالگے مائتری‌پالا یاپا سری‌سینا (سنہالی: පල්ලෙවත්ත ගමරාලගේ මෛත්‍රීපාල යාපා සිරිසේන‏؛ تمل: பல்லேவத்தை கமரலாலாகே மைத்திரிபால யாப்பா சிறிசேன‏؛ پیدائش 3 ستمبر 1951ء) ایک سری لنکائی سیاست دان جو جنوری 2015ء سے ملک کے ساتویں اور موجودہ صدر ہیں۔[1][2]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

مائتری پالا سری سینا 3 ستمبر 1951ء کو ضلع گامپاہا کے ایک گاؤں یاگوڈا میں پیدا ہوئے۔[3][4] ان کے والد پلی‌وتے گمرالگے البرت سری سینا جنگ عظیم دوم میں فوجی تھے، جن کو پولن نرووا کے قریب پانچ ایکڑ کی زیر آب زمین بطور انعام ملی تھی۔ جس کی وجہ سے ان خاندان یاگوڈا سے پولن نرووا آگیا تھا۔[4][5] ان کی والدہ یاپا اپوہمیلاگے دونا ننداوتی ایک اسکول ٹیچر تھیں۔[6]

انھوں نے تھوپاویوا مہا ودیالیا اور رائل کالج، پولن نرووا سے تعلیم حاصل کی، رائل کالج ہی میں ان کی سیاست میں دلچسپی پیدا ہوئی۔[5][6][7] اسکول میں ہوتے ہوئے ان کی اشتمالیت (کیمونزم) میں دلچسپی پیدا ہوئی اور انھوں نے کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ساتھ ہی وہ پارٹی لیڈر این۔ شنموگداسن کے ساتھ پارٹی سرگرمیوں میں جڑے رہے۔[6] سنہ 1968ء میں وہ کمیونسٹ پارٹی کی حکومت مخالف ریلی میں شریک تھے اور ریلی پر لاٹھی چارج کر کے پولیس نے اسے منشتر کیا تھا۔[8]

ذاتی زندگی اور خاندان

[ترمیم]

سری سینا نے جینتی پُشپا کُماری سے شادی کی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں، چتوریکا، دھرنی اور ایک بیٹا داہم ہے۔[9][10] مائتری پالا سری سینا مُنشیات سے پرہیز کرنے والے، سبزی خور[11] اور مذہباً بودھ ہیں۔[8]

سری سینا کے سب سے چھوٹے بھائی، پری‌ینتھا سری سینا کلہاڑی کے حملے دو دن بعد 28 مارچ 2018ء کو اپنے آبائی علاقے پولن نرووا میں وفات پاگئے تھے۔ پری‌ینتھا کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے؛ اس وقت سری سینا چین کے دورے پر تھے۔[12][13]

سری سینا کی بیٹی چتوریکا سری سینا نے سنہ 2017ء میں "جنانڈی‌پتھی تتھا“ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی۔تھی یہ سری لنکا کے صدر کی پہلی سوانح حیات تھی جو ان کی بیٹی نے لکھی۔ [14] بعد میں پتہ چلا جس کتاب کے اتنے چرچے تھے وہ دراصل میڈیا گینگ ایک نامعلوم ملازم نے لکھی تھی، میڈیا گینگ ایک مارکیٹنگ ایجنسی ہے جس کی مالکن چتوریکا سری سینا ہیں۔[15][16] جبکہ سری سینا کے فرزند داہم متعدد تشدد آمیز اقدامات کر چکے ہیں اور ایک نائٹ کلب پر حملے کرنے والے گروہ کا سرغنا بھی انھیں ہی قرار دیا جاتا ہے۔[17][17]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Sirisena to be sworn in as Sri Lanka's new president"۔ گلف ٹائمز۔ 9 جنوری 2015
  2. پی۔ کے۔ بالاچندرن (9 جنوری 2015)۔ "Sirisena Finally Romps Home With 51.28 Per Cent"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 2016-03-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  3. "Directory of Members: Sirisena, Maithripala"۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ
  4. ^ ا ب گیبریل ڈومنگیز (9 جنوری 2015)۔ "introducing Maithripala Sirisena – Sri Lanka's new president"۔ ڈوئچے ویلے
  5. ^ ا ب پرساد گنیوردنے (25 ستمبر 2007)۔ "'Mangala, Sripathi, JVP and UPFA'"۔ ڈیلی نیوز
  6. ^ ا ب پ "Who is this Sirisena?"۔ ڈیلی مِرر۔ وجیہ نیوز لمیٹڈ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-01-18
  7. "Enter Maithripala Sirisena"۔ دی سنڈے لیڈر۔ 23 نومب 2014۔ 2015-01-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08 {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ= (معاونت)
  8. ^ ا ب Jason Burke (9 جنوری 2015)۔ "Sri Lanka election result: Who is new President Maithripala Sirisena?"۔ دی گارڈین
  9. "Maithripala: From paddy field to Parliament to presidential candidate"۔ دی سنڈے ٹائمز۔ 30 نومبر 2014
  10. "President wants Sri Lanka to import beef and stop cattle slaughter"
  11. "Sirisena's brother dies after assault"۔ دی ہندو۔ 28 مارچ 2015
  12. "Sri Lanka president's brother dies in axe attack"۔ بی بی سی۔ 28 مارچ 2015
  13. "President's daughter Chathurika Sirisena pays a great tribute to her father: 'Janadhipathi Thaththa' launched today – Sri Lanka Latest News"۔ 15 ستمبر 2017۔ 2018-02-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-08
  14. "Chathurika's Ghostwriter Disappears". کولمبو ٹیلی گراف (بزبان امریکی انگریزی). 18 Sep 2017. Retrieved 2018-11-07.
  15. "Chathurika Hoodwinks Public; "Janadhipathy Thaththa" Written By Sachini Navarathne". کولمبو ٹیلی گراف (بزبان امریکی انگریزی). 17 Sep 2017. Retrieved 2018-11-07.
  16. ^ ا ب "President Sirisena's son Daham Sirisena goes berserk at a night club in Colombo | Sri Lanka Brief". srilankabrief.org (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2018-11-08. Retrieved 2018-11-07.