مائیک اوڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مائیکل اوڈی (1937–2016) ،سکاٹ لینڈ کے ایک سابق اسکواش کھلاڑی ہیں۔ [1] وہ 1960 کی دہائی میں اسکواش کے سرکردہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے اسکواش ایک ایسے دور میں کھیلا جہاں اس کھیل پر پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں (جیسے اعظم خان ، روشن خان ، مو خان اور آفتاب جاوید ) اور مصر (جیسے اے اے ابوطالب اور ابراہیم امین ) کا غلبہ تھا۔ [2] اوڈی ان چند برطانوی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے اپنے عہد کے غالب ایشیائی اور افریقی کھلاڑیوں کو مسلسل چیلنج کیا۔ وہ 1964 کے برٹش اوپن میں اے اے ابو طالب سے ہار گئے تھے(جو اس وقت اس کھیل کی موثر عالمی چیمپئن شپ سمجھا جاتا تھا)، [3] اور 1960 اور 1961 میں برٹش ایمیچر چیمپئن شپ جیتی۔مائیک کا انتقال 19 نومبر 2016 کو ہوا ۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Scottish Squash (2016-12-09)۔ "Michael Oddy 1937-2016"۔ Scottish Squash (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2020 
  2. "SQUASH: Interview of legendary Azam Khan for 'Squash Player ' magazine"۔ 15 جولا‎ئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2010  Sports Correspondent
  3. http://www.squashplayer.co.uk/features/azam_khan_part_one.htm Squash Player
  4. admin (2016-11-25)۔ "Michael ODDY Obituary"۔ Legacy.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2020