ماسٹر عبداللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ماسٹر عبداللہ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1930  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور،  برطانوی پنجاب،  برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 جنوری 1994 (63–64 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (1930–14 اگست 1947)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز،  موسیقار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ماسٹر عبد اللہ (پیدائش: 1930ء — وفات: 31 جنوری 1994ء) پاکستان کے نامور فلمی موسیقار تھے۔ وہ پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور و معروف موسیقار ماسٹر عنایت حسین کے چھوٹے بھائی تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ماسٹر عبد اللہ 1930ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے [1]۔ ماسٹر عبد اللہ کو فلمی دنیا سے انور کمال پاشا نے اپنی فلم "سورج مکھی" میں متعارف کروایا تھا۔ انہوں نے اپنے ہم عصر فلمی موسیقاروں کی برعکس بہت کم فلموں کی موسیقی ترتیب دی لیکن ان کا منفرد اسلوب اور دھنوں میں خالص راگ راگنیوں کارچاؤ ہمیشہ نمایاں ہوتا تھا اور اسی باعث انہیں فلمی دنیا میں ایک صاحب طرز موسیقار تسلیم کیا جاتا تھا۔[2]

ماسٹر عبد اللہ کی مشہور فلموں میں واہ بھئی وا، ملنگی، زندگی، رنگو جٹ، ٹیکسی ڈرائیور، بابل، نظام، ضدی، شریف بدمعاش، بدل گیا انسان، جوان تے میدان، اک سی چور، ہرفن مولا، دلیر خان، لاڈو، میدان، کمانڈو، وارث، شہنشاہ، پیار دی نشانی، رنگی، اکھ لڑی بدو بدی، حاجی کھوکھر، نوٹاں نوں سلام، کشمکش، رستم، ہیر اپتھر، دل ماں دا، قسمت، ضدی اور چوروں کا بادشاہ کے نام سرفہرست ہیں۔[2]

اعزازات[ترمیم]

1973ء میں انہوں نے فلم ضدی کی موسیقی ترتیب دینے پر بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔[2]

فلمی موسیقی[ترمیم]

  • واہ بھئی وا
  • ملنگی (فلم)
  • زندگی
  • رنگو جٹ
  • ٹیکسی ڈرائیور
  • بابل
  • نظام
  • ضدی
  • شریف بدمعاش
  • بدل گیا انسان
  • جوان تے میدان
  • اک سی چور
  • ہرفن مولا
  • دلیر خان
  • لاڈو
  • میدان
  • کمانڈو
  • وارث
  • شہنشاہ
  • پیار دی نشانی
  • رنگی
  • اکھ لڑی بدو بدی
  • حاجی کھوکھر
  • نوٹاں نوں سلام
  • کشمکش
  • رستم
  • ہیر اپتھر
  • دل ماں دا
  • قسمت
  • چوروں کا بادشاہ

وفات[ترمیم]

ماسٹر عبد اللہ 31 جنوری، 1994ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں قبرستان سبزہ زار اسکیم میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]