مجلس خبرگان رہبری
| مضامین بسلسلہ سیاست و حکومت ایران |

مجلس ماہرین (فارسی: مجلس خبرگان رہبری) (انگریزی: Assembly of Experts) اسلامی جمہوریہ ایران میں 88 مذہبی رہنماؤں پر مشتمل ایک مجلس (کونسل) کا نام ہے جن کو عوامی انتخابات کے ذریعے 8 سال کے لیے منتخب کیا جاتاہے[1][2][3]۔ اس مجلس کا کام ایران کے رہبر معظم (سپریم لیڈر) کا انتخاب کرنا اور اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہوتاہے[4][5]۔ ایران کے موجودہ قانون کے مطابق اس مجلس کا سال میں 2 مرتبہ 2 دن کے لیے اجلاس ہونا لازمی ہے۔ اس مجلس کے موجودہ سربراہ آیت اللہ مہدوی ہیں جن کا انتخاب مارچ 2011 میں ہوا ۔[6] اس وقت اس مجلس کے تمام ارکان کی عمر 60 سال سے اوپر ہے۔
فہرست سربراہان
[ترمیم]ذمہ داریاں
[ترمیم]اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق اس اسمبلی کا کام رہبر معظم (سپریم لیڈر) کا انتخاب کرنا، اس کی نگرانی کرنا اور اس کو معزول کرنا ہے۔ سپریم لیڈر کی وفات یا استعفا کی صورت میں اس اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرے۔ اگر سپریم لیڈر کے بارے یہ بات سامنے آئے کہ اس نے ایران کے آئین میں درج کسی بات کی خلاف ورزی کی ہے یا اس میں ایسی قابلیت نہیں پائی جاتی جس بنیاد پر اس کو سپریم لیڈر بنایا گیا تھا تو اس اسمبلی کے پاس سپریم لیڈر کو عہدے سے ہٹانے کا اختیا رہے۔
ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد جب سے یہ اسمبلی وجود میں آئی ہے تب سے کسی بھی سپریم لیڈر کو معزول نہیں کیا گیا۔ اس اسمبلی کی تمام کارروائی انتہائی اخفائے راز میں رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے کبھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے سپریم لیڈر کے کسی فیصلہ کو چیلنج کیا ہو۔
بیرونی روابط
[ترمیم]- مجلس خبرگان کی ویب گاہآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ majlesekhobregan.ir (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں اس مجلس خبرگان کی حیثیتآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ iranonline.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Prof. Dr. Axel Tschentscher, LL.M.۔ "ICL – Iran – Constitution"۔ servat.unibe.ch۔ 2018-08-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-06
- ↑ "Elections in Iran: The great candidate cull: Choose any candidate you like—after the mullahs have excluded reformers"۔ دی اکنامسٹ۔ 20 فروری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-20
- ↑ "Understanding Iran's Assembly of Experts" (PDF)۔ 2007-06-30 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-28
- ↑ Article 107 of the ایران کا آئین
- ↑ Article 111 of the ایران کا آئین
- ↑ "Iran's Experts Assembly picks new head"۔ 2011-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-09-10