محمد طارق خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محمد طارق خان
معلومات شخصیت
رہائش کراچی
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ مدیر،  بچوں کے مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت ماہنامہ ساتھی  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماہنامہ ساتھی کے 40 سالہ نمبر کا سرورق

محمد طارق خان بچوں کے پاکستانی ادیب اور بچوں کے معروف اردو رسالے ماہنامہ ساتھی کے سابقہ مدیر ہیں۔ طارق خان اپنے اپنے قلمی نام اعظم طارق کوہستانی سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی زیر ادارت ماہنامہ ساتھی کا خاص نمبر شکایت نمبر مئ 2018ء میں 208 صفحات کے ساتھ شائع ہوا تھا۔

تعلیم[ترمیم]

طارق خان نے جامعہ کراچی سے ایم فل کیا ہے، ان کے مقالے کا موضوع پاکستان میں بچوں کے اردو رسائل؛ 1971ء تا 2000ء تھا۔

ادارت[ترمیم]

طارق خان نے ماہنامہ ساتھی کی ادارت اپریل 2016ء میں سنبھالی۔ اپریل 2016ء ہی سے ہر کہانی کے آخر میں ”مشکل الفاظ کے معنی“ کا سلسلہ شروع کیا گیا، جو ایک روایت بن گئی، علاوہ ازیں دسمبر 2016ء میں ساتھی گائیڈنس فورم کے تحت چوتھی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کے نگراں مجلس ادارت کے انچارج عبد الرحمن مومن تھے۔ جس میں شہر کے معروف قلمکاروں اور ٹرینرز نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا۔ 2016ء سے ساتھی میں نئے سلسلے بھی شامل کیے گئے جس میں ”آپ کی نگارشات“، ”الفا ظ کا تعاقب“ وغیرہ شامل ہیں۔ ساتھی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نومبر2016ء میں سالنامہ لایا گیا۔ جس میں دوبارہ میرے ٹائٹل پیج کے لوگو میں غیر معمولی تبدیلی کی گئی۔ ماہنامہ ساتھی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپریل 2017ء میں فاران کلب کراچی میں رائیٹرز ایوارڈ زکے نام سے شان دار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ملک بھر سے مشہور و معروف شعرا اور ادبا نے شرکت کی۔ رائیٹرز ایوارڈ میں سال 2015ء اور 2016ء کے بہترین شعرا اورقلمکاران کو ایوارڈز دیے گئے۔ 2017ء میں شعبہ آئی ٹی کو منظم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ساتھی کو فعال کیا گیا اور دیدہ زیب ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا۔

خاص نمبر[ترمیم]

مدیر کی کرسی سنبھالتے ہی ایک انوکھے نام کے ساتھ خاص شمارہ ”ابو نمبر“ مئی 2016ء میں شائع کیا۔ جسے قارئین نے بہت سراہا۔ اگلے ہی ماہ جون 2016ء میں یتیم بچوں کے لیے 116 صفحات پر مشتمل ”باہمت بچے نمبر“ نکالا گیا۔ 2017ء کا پہلا خاص شمارہ مئی 2017ء کو ”بھول نمبر“ کے نام سے منظر عام پر لائے۔ اپنے نوعیت کے اس انوکھے عنوان والے رسالے کے صفحات 200 تھے۔ نومبر 2017ء میں ماہنامہ ساتھی کا چالیس سالہ نمبر 280 صفحات پر شائع کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]