تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq پر موضوع

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام و علیکم! طاہر صاحب امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ جناب میری ایک رائے ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر آپ سینیئر ہونے کے ناطے ایک قواعد کی فہرست بنائیں۔ اس میں منتظمین اور صارفین دونوں کے لیے چند اصول و ضوابط شامل کریں۔ اردو ویکیپیڈیا کی کچھ رائے شماری کے صفحات پر پاکستان/بھارت سے تعلق کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اس کمیونٹی میں تو کسی بھی ملک کا کوئی بھی شخص جو اردو جانتا ہے شامل ہو سکتا ہے۔

مزید یہ کہ منتظمین بننے کے لیے معیار کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں چند چیزوں مثلاً ترامیم کی گنتی کو بڑھایا جائے۔ اردو ویکیپیڈیا کا منتظم بننے کا حق سب سے زیادہ اس صارف کا ہونا چاہیے جو اس میں زیادہ دلچسپی لیتا اور اسے زیادہ وقت دیتا ہے۔ مزید یہ کہ چند سینیئر منتظمین و مامورین اداری کو ہر 3 ماہ کے بعد نئے بننے والے منتظمین کی کارکردگی کا ریویو کرنا چاہیے۔ مطلب کہ منتظم بننے کا عمل ایک وقت کا یعنی ووٹنگ تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ بعد میں کارکردگی کے ریویو کے نتائج پر فیصلہ ہونا چاہیے کہ کیا یہ صارف بحثیت منتظم اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ مختصراً میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس عمل میں ووٹنگ کہ علاوہ دوسری چیزیں مثلآ تخلیق کردہ صفحات کا معیار، استعمال شدہ اردو کا معیار، ترامیم کی گنتی، نئے آنے والے صارفین کے ساتھ سلوک اور صارف کے تعلیمی ریکارڈز اور دوسری ویکیپیڈیا میں شمولیت وغیرہ کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے۔ وونٹگ کا عمل تو کوئی دوستی یاری کے ذریعے بھی پاس کر سکتا ہے۔

میں یہ بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ان سب باتوں کا عافی صاحب، جن کے لیے حالیہ ووٹنگ جاری ہے، کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ میں تو ان کے مثبت رویے کے باعث ان کے حق میں ووٹ بھی کر چکا ہوں۔ ان کے علاوہ بھی کوئی میری ان باتوں کو پرسنل نہ لے۔

امید ہے کہ آپ ان دونوں آرا پر جلد مثبت قدم اٹھائیں گے۔ آپ کے جواب کا بھی انتظار رہے گا۔

Abualsarmad (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ابو السرمد محمد یوسف

مجھے بلال طاہر کی رائے بہت ہی مناسب لگی کہ اصول و ضوابط ہوں اور ان پر عمل بھی کیا جائے ویکیپیڈیا پر صارف ہوں یا منتظمین بنیادی طور پر قلمی دوست کی حیثیت رکھتے ہیں اگر کوئی نیا صارف آئے تو منتظم کا کام درستگی ، خامیوں کی تصحیح ،رہنمائی فراہم کرنا اور اصول و ضوابط سے آگاہی دینا ہوتا ہے منتظم صارف کی تحریر کو قابل قبول صورت میں بدلنےمیں تعاون کرے تواس سے صارف کی دلچسپی قائم ہو تی ہے اگر ایسا رویہ اختیار کیا جائے تو سینکڑوں نئے صارف واپس نہ بھاگ جائیں

لیکن یہاں عجیب تماشہ ہے منتظم اپنے آپ کو آسمانی مخلوق سمجھتاہے اورصارف کو اپنے مقابلے میں کیڑے مکوڑے اور رینگنے والی مخلوق سمجھتا ہے منتظم بننے کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ ہرشعبہ میں درجہ کمال کو بھی پہنچ گیا اور صارف کا مطلب یہ بھی نہیں وہ ہر کام میں کورا ہے عاقب انجم عافی کے منتظم بننےکی تائید نہ کرنے کی وجہ بھی یہ رویہ ہے

مخلص سینئر منتظمین و مامورین اداری سے درخواست ہے کہ ایسے منتظمین کو متحرک بنائیں تا کہ جن کو آپ نے امانتاًاختیارات دے رکھے ہیں خیانت کے مرتکب نہ ہوں اس بارے میں جناب مزمل الدین کی مثال ہے کہ اختیارات واپس کرکے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور امین اکبر بھی جو اپنا اختیار چھوڑنے میں بھی کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی اب طاہر صاحب کے جواب کا ہی انتظار ہے۔ میرے نزدیک نئے صارفین کی ترامیم کو بلکل رد کر دینے کی بجائے ان کی درستگی کرنی بہتر ہے اور ان کے تبادلہ خیال صفحہ پر اس بارے میں راہنمائی کرنا بہتر ہے۔ اس سے حوصلہ شکنی نہیں ہوتی۔ میں پھر وہی بات کروں گا کہ منتظم بننے کا عمل ایک وقت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ کارکردگی کے ریگولر معائنے کیے جانے چاہئیں۔ منتظمین کا ہر حساب سے عمدہ ہونا بہترین ہے لیکن کم از کم اردو ویکیپیڈیا کی حد تک کارکردگی جانچنے کا ایک معیار متعارف کرایا جانا چاہیے۔

ان کے علاوہ صارفین پر بھی چند حدود لگائی جانی چاہییں اور اردو ویکیپیڈیا پر لغو زبان استعمال کرنے والوں کو ایک وارننگ کے بعد فوراً بین کر دینا چاہیے۔ اور اردو ویکیپیڈیا پر ملک (پاکستان و بھارت) کی بنیاد پر باتوں میں اختلاف نکالنے والوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے چاہے کسی کا تعلق کسی ہی ملک سے ہو۔

کوئی بھی کمیونٹی بغیر قواعد و ضوابط کے آگے نہیں بڑھ سکتی اور اس میں بڑوں (سینیئر) اور چھوٹوں دونوں پر یہ لاگو کیے جانے چاہئیں۔

اس حساب سے انگریزی ویکیپیڈیا بہت بہتر ہے اور اس کا معیار تو سب کے سامنے ہی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کو بھی اس کے ہم آہنگ چلنا چاہیے۔

طاہر بھائی آپ کی بھی رائے اور فیصلہ درکار ہے۔ شکریہ!

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میری ایک رائے یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا میں مختلف صفحات کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ متعارف کروائے جائیں مثلاً مقامات، تعلیم سے متعلقہ (یونیورسٹی وغیرہ کے صفحے)، کھیل سے متعلق (خصوصی طور پر کرکٹ)، سیاسی شخصیات، مذہبی شخصیات اور صفحہ اول۔

پھر ان ڈیپارٹمنٹ میں جو لوگ سینیئر ہیں (مثلاً کھیل میں ابوالحسن بھائی اور متحرک بھی ہیں ان کو منتظمین (بغیر کسی ووٹنگ کے) نامزد کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ مجھے اور بہت سے صارفین کو ووٹنگ پر تحفظات ہیں۔

سب ان منتظمین کا کام یہ ہونا چاہیے کہ اپنے ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ صارفین کی ایک چھوٹی کمیونٹی بنائی جائے (جو واٹس ایپ جیسی سوشل ایپ پر ہو سکتی ہے) اور ہفتہ وار ہدف کا تعاقب کیا جانا چاہیے۔ پرانے صفحات کو اپ ڈیٹ کرنا، ہر نئے صفحے کا معائنہ اور ان میں استعمال کی گئی املاء کا معیار دیکھنا اور مزید اس سے متعلقہ۔

پھر سب صارفین اپنے اوپر منتظم کو اور منتظمین طاہر صاحب کو مہینہ وار اہم باتیں بتائیں۔ جن میں نئے صارفین کا رویہ اور منتظمین کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہو۔

اس موجودہ نظام میں نہ تو کسی کو پتہ ہے (مثلاً مجھے خود) کہ اس وقت کون کون منتظم ہے اور نہ ہی کوئی کسی کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتا ہے۔ ایسی کمیونٹی کا کوئی فائدہ نہیں۔ میرے نزدیک طاہر صاحب ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک باقاعدہ نظام متعارف کرائیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض بھی ہے اور اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو یہ سب کرتا۔

موجودہ ووٹنگ کے نظام میں تو بعض اوقات صارفین یہ بھی نہیں جانتے کہ نامزد کی دلچسپی کن شعبوں میں ہے، اس نے کب کا کام کیے۔ ایک بہت ہی عجیب نظام ہے جو میری نظر میں بالکل ناکارہ ہے۔ طاہر بھائی خود ہر ڈیپارٹمنٹ کے صارفین کی نگرانی بلکل نہیں کر سکتے۔ لہذا ہر ایک ڈیپارٹمنٹ پر ایک یا زیادہ منتظم لگانا ہی بہتر ہے۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بلال طاہر میں آپ کی زیادہ تر باتوں سے اتفاق تو کرتا ہوں لیکن میری رائے اور آپ کی رائے برابر وزن کی ہے۔ کوئی بھی فیصلہ یا اصول ویکیپیڈیا برادری مل کر وضع کرے گی۔


پاکستان اور بھارت کی بات ایک خاص صارفین کا گروہ کرتا ہے۔تمام بھارتی صارفین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ مجھے وہ وقت یاد ہے جب اردو ویکیپیڈیا پر دو ہی صارفین فعال تھے ایک محمد شعیب بھارت سے اور میں پاکستان سے۔ ہم دونوں کا ایک ہی مقصد تھا اردو کی ترویج۔


میں تو ساری زندگی پاکستان سے باہر ہی رہا ہوں اور اگر کچھ لوگ بیرون ملک ماحول کو جانتے ہوں تو انہیں معلوم ہو گا کہ آفس میں دوستی اہل زبان سے ہوتی ہے۔ میرے بہت سے قریبی دوست بھارت سے ہیں۔


ایک حالیہ رائے شماری میں بھی یہی بات اٹھائی گئی کہ منتظم اس لیے ہونا چاہیے کیونکہ وہ بھارت سے اور اور بھارتی منتظمین کم ہیں۔ ہم کبھی بھی اس لائین پر بات نہیں کرتے ورنہ یہ بھی کہا جا سکتا تھا کہ پاکستانی صارفین بھارتی صارف کو ووٹ نہ کریں۔ یہ بالکل بیوقوفی کی بات ہو گی۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ بغض کہاں سے آیا ہے۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی بلکل آپ کی رائے درست ہے۔ البتہ میرا زیادہ زور اس منتظم بننے والے نظام سے ہے اور کارکردگی سے ہے۔ میں نے اکثر تبادلہ خیال صفحات پر نئے آنے والے صارفین کو ناراض ہوتے دیکھا ہے۔ کچھ کی اپنی غلطی ہوتی لیکن کچھ کو صحیح نہیں سمجھایا جاتا۔

میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید میری ڈیپارٹمنٹ والی رائے شاید اسی طرح قابل عمل نہ ہو۔ پر آپ کو کچھ اس سے نزدیک اور ملتا جلتا طریقہ متعارف کرانا چاہئے۔ ہاں البتہ اس نظام کے متعارف کرانے کے بعد آپ اس کی ووٹنگ کے ذریعے سب سے منظوری لے لیں۔ میرے نزدیک کوئی منع نہیں کرے گا۔

اس سے یہ مسئلہ کہ منتظم بعد میں گم ہو جاتے ہیں یا یہ کہ کوئی اپنے اختیارات غلط استعمال کر رہا یا یہ کہ منتظمین اس مناسب وقت میں اردو ویکیپیڈیا پر زیادہ متحرک نہیں (مناسب حل: کچھ عرصے کے لیے پوزیشن سے تنزلی) وغیرہ سب ختم ہو جائیں گے۔ بحث ختم ہو گی تو کام شروع ہو گا۔ بہتری اسی میں ہے۔ میں نے صارفین کو بھی لغو زبان استعمال کرتے دیکھا ہو جو بلکل گری ہوئی حرکت ہے۔ ان سب باتوں کا کسی کو تو جائزہ لینا ہو گا۔ کچھ صفحات بالکل فضول طریقہ سے بنائے جاتے۔ ان سب کی جانچ پڑتال وغیرہ

آپ میری اس بات سے موافقت رکھیں گے کہ آپ اکیلے یا چند لوگ یہ سب نہیں کر سکتے۔ لہذا اس سے ملتا جلتا نظام سب سے بہتر ہو گا۔ بیشک آپ اکیلے نہیں بلکہ چند سینیئر صارفین کو ملا کر ایسا ایک قاعدہ متعارف کرا دیں جو بعد میں ووٹنگ کے ذریعے لاگو کیا جائے۔ شکریہ!

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کچھ غیر فعال منتظمین کے بارے میں بھی بات ہوئی تھی ان پر بھی جلد کوئی کارروائی کی جائے گی اور نئے لوگوں کو انتظامیہ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی ٹھیک!

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

9 ماہ پہلے جب میں نے اردو ویکیپیڈیا جوائن کیا تھا تو منتظمین نے رہنمائی کرنے کے بجائے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔ جو بھی مضمون بناتا حذف کر دیا جاتا۔ حتی کہ میں نے منتظمین کے تبادلہ خیال پر میسج بھیجے اور جن کے ویٹس ایپ نمبر تھے ان سے رابطے بھی کیے لیکن کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر خود ہی اردو ویکیپیڈیا کو وقت دیتے ہوئے پتہ چل گیا۔ 6 ماہ کے بعد 3 صارفین نے رہنمائی کی منتظمین نے نہیں۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی رہنمائی کرنے کو تیار نہیں ۔ جب نیا صارف مضامین بناتا ہے تو مضمون حذف کرنے اور اس پر پابندی لگانے کے بجائے اس کی رہنمائی کی جائے کہ کیسے مضامین تخلیق اور ان میں ترامیم کی جاتی ہیں۔ تمام منتظمین و صارفین سے گذارش ہے کہ نئے آنے والے صارفین کی مدد کریں نہ کہ انہیں دل برداشتہ کریں کہ وہ اردو ویکیپیڈیا ہی چھوڑ جائیں۔ امید ہے کہ منتظمین اور پرانے صارفین نئے آنے والوں کی رہنمائی کریں گے ۔ شکریہ

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اردو ویکیپیڈیا پر لکھنے سے قبل ویکیپیڈیا اصولوں کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نقل شدہ مواد کی اشاعت سے خود ویکیپیڈیا کا وجود خطرے میں آ جاتا ہے۔ کیا اب بھی آپ کے مضمون حذف ہو رہے ہیں۔ کیا ہر کٹ پیسٹ مضمون کو حذف کرنے کی وجہ نقل و اشاعت کی خلاف ورزی نہیں تھی۔ ادبی سرقہ کہیں بھی قابل قبول نہیں ہوتا اردو ویکیپیڈیا پر کیوں کر ہو گا۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی اب پرانے قصے بھول کر آگے بڑھیں۔ انشاء اللہ امید ہے کہ طاہر صاحب سینیئر ہونے کے ناطے جلد بہتر اقدامات اٹھائیں گے۔ کیونکہ میرا کوئی صفحہ آج تک نہ کسی نے حذف کیا ہے اور شروع سے ہی طاہر صاحب نے حوصلہ افزائی کی۔

امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آج کے دور میں فوری رابطہ ہی اہمیت کا حامل ہے۔کچھ صارفین کو منتظمین کی طرف سے بر وقت ریسپانس کا نہ ملنا اس منتظم یا صارف کی مصروفیت کی وجہ سے ہوسکتا ہے یا دوسری اہم وجہ صارف کو یہ معلوم ہی نہ ہونا کہ منتظم کون ہے۔ غالباً ہمارے بوٹس بھی ٹھیک کام نہیں کرتے کہ نئے صارف کے تبادلہ خیال پر ضروری معلومات فراہم کر سکیں۔ اس لیے تجویز ہے کہ اردو یکی پیڈیا پر وٹس ایپ گروپ کا لنک واضح کر کے دیا جائے۔ یا میسنجر چیٹ کا لنک دیا جائے تاکہ نئے صارف کی یہ بات تو سننی نہ پڑے کہ کسی نے میری مدد نہیں کی۔ یہ بس رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہے۔ لیکن اس سے ایک مسئلہ یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ صارف متنازعہ صفحات بناتے ہیں، جن کو ہمارے فون نمبر مل سکتے ہیں، پھر بات ذاتی ہو جائے گی۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میرے نزدیک فیس بک میسنجر زیادہ بہتر طریقہ ہے۔

"اردو ویکیپیڈیا کے اصول" کا جواب دیں