مولابخش چانڈیو
مولابخش چانڈیو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 اپریل 1944ء (80 سال) حیدرآباد |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
مناصب | |
رکن ایوان بالا پاکستان [1] | |
رکن سنہ 12 مارچ 2018 |
|
حلقہ انتخاب | سندھ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
مولا بخش چانڈیو، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جنھوں نے وفاقی وزیر برائے قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان کی سینیٹ کے رکن بھی ہیں۔ [2]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]وہ 16 اپریل 1944 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق چانڈیو بلوچ خاندان سے ہے۔ حال ہی میں انھوں نے اپنی سوانح عمری گلیاں یاد نگر کی لکھی جس کا اجرا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی پریس کلب میں کیا۔
کیریئر
[ترمیم]انھیں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ 2009 میں پیپلز پارٹی سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ اپریل 2011 میں وہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر بنے، جہاں انھوں نے پاکستان کے آئین میں 18ویں ترمیم میں حصہ لیا۔ اپریل 2012 میں ان کا قلمدان تبدیل کر کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی و سیاسی امور بنا دیا گیا۔ 27 جولائی 2012 کو وہ پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر بن گئے۔ وہ پارٹی کے نظریاتی ذہین سمجھے جاتے ہیں اور اتحادیوں اور اپوزیشن دونوں میں نرم امیج رکھتے ہیں۔ [3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://www.senate.gov.pk/en/profile.php?uid=902&catid=&subcatid=&cattitle=
- ↑ "Senator of Pakistan"۔ Senate Gov.t PK۔ 2012-04-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-31
- ↑ "About: Moula Bakhsh"۔ Pakistan Herald۔ 2012-04-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-31