عبد الحمید ہزاروی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد الحمید ہزاروی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 9 مئی 2020ء (85–86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جمعیت اہل حدیث پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مولانا عبد الحمید ہزاروی (ولادت: 1934ء - وفات: 9 مئی 2020ء)[1] پاکستانی عالم دین، شیخ القرآن و الحدیث اور جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کے مدرس تھے۔‌[2] 9 مئی 2020ء بروز ہفتہ، 15 رمضان المبارک 1441ھ کو وفات پاگئے۔‌[3][4][5]

مولانا عبد الحمید ہزاروی موضع مکول بالا نزد کالا باغ نتھیاگلی علاقہ گلیات میں 1934 ء میں پیدا ہوئے. ابتدائی تعلیم والد محترم سے حاصل کی. بعد ازاں دینی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ دار العلوم اوڈاں والا چلے گئے۔ جہاں 1944 ء سے 1950 ء تک دینی تعلیم حاصل کی اور سند فراغت حاصل کرنے کے بعد وہیں مدرس مقرر ہو گئے۔ تقریبا ایک سال کا عرصہ وہیں تدریس کے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس اپنے علاقے کالا باغ چلے گئے اور اپنے علاقے کے قریب گاؤں ریالہ میں 1955 ء تک 5 سال کا عرصہ تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے.

بعد ازاں جامعہ محمدیہ کے ذمہ داران کے اصرار پر گوجرانوالہ تدریس کے فرائض سر انجام دینے لگے. مولانا عبد الحمید 1955ء سے (تقریبا 67 سال کا عرصہ) جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔مولانا عبد الحمید کے سینکڑوں شاگرد ملک بھر میں مختلف مدارس میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور کثیر تعداد میں شاگرد مختلف دینی جماعتوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں.

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی انتقال کرگئے"۔ baaghitv 
  2. "گوجرانوالہ: شیخ الحدیث والتفسیر مفتی عبدالحمید ہزاروی انتقال کر گئے' ساجد میر' حافظ عبدالکریم کا اظہار افسوس"۔ روزنامہ نوائے وقت 
  3. "جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما، ممتاز عالم دین مفتی عبدالحمید ہزاروی انتقال کرگئے"۔ روزنامہ جنگ۔ 10 مئی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2020 
  4. "شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی انتقال کر گئے"۔ روزنامہ دنیا۔ 11 مئی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2020 
  5. "مولانا عبدالحمید ہزاروی کی وفات پر جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کی تعزیت"۔ روزنامہ نوائے وقت۔ 13 مئی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2020