میری سرکار (ویب سائٹ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
میری سرکار
120p
لوگو
MyGov.in homepage screenshot.png
میری سرکار کے سرورق کا اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
رابطہ عامہ
دستیابہندی، انگریزی
علاقہ خدمتعالمی
مالکحکومت ہند
ویب سائٹmygov.in
الیکسا درجہکم 18,298 (فروری 2019)[1]
تجارتینہیں
اندراجضروری (فقط برائے تبصرہ)
صارفین100, 000+[2]
آغاز26 جولائی 2014؛ 6 سال قبل (2014-07-26)
نوجودہ حیثیتفعال

میری سرکار (ہندی: मेरी सरकार) بھارت کے شہریوں کو اپنی حکومت سے مربوط کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے[3] جو انہیں ملک کے انتظام و انصرام میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس ویب سائٹ کو حکومت ہند نے قائم کیا ہے۔[4] حکومت ہند کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے شہریوں سے ملکی انتظام کے متعلق قابل عمل اور مفید مشورے حاصل کر سکے۔[5] چنانچہ اس ویب سائٹ کے صارفین مختلف سرکاری منصوبوں پر گفتگو کرتے اور ان کی ترقی و کامیابی کے لیے مفید رائے دیتے ہیں۔[6] اس ویب سائٹ پر مختلف فارمیٹ میں فائلیں اپلوڈ کرنے کی بھی اجازت ہے۔ ویب سائٹ کا انتظام قومی مرکز اطلاعات (NIC) کے سپرد کیا گیا ہے۔[7] موجودہ وزیر اعظم بھارت نریندر مودی کے مطابق اس پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ انتخابات میں کامیابی اور حصول اقتدار کے بعد حکام اور عوام میں جو خلا پیدا ہو جاتا تھا، اسے ختم کیا جائے۔ [8][9]

ویب سائٹ کے قیام کے فقط دو ہفتوں بعد اگست 2014ء کے پہلے ہفتے میں ہی میری سرکار پر ایک لاکھ افراد نے اپنا کھاتا بنا لیا[10] اور گوگل پہلی بین الاقوامی کمپنی تھی جس نے میری سرکار سے اشتراک عمل شروع کیا۔ آکاش وانی سے پہلے خطاب کے بعد جلد ہی یہ اعلان بھی کر دیا گیا کہ نریندر مودی کو پیش کیے جانے والے مشوروں اور ان سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات ریڈیو کی مدد سے دیے جائیں گے۔[11]

اس ویب سائٹ کا ایک موبائل اطلاقیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے موبائل پر زیادہ آسانی سے اپنی باتیں رکھ سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

میری سرکار کے ذیلی ڈومین[ترمیم]

میری سرکار کی علاحدہ ریاستی ویب سائٹ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "mygov.in Site Info". الیکسا انٹرنیٹ. اخذ شدہ بتاریخ February 5, 2019. 
  2. Data، Voice. "1 lakh civilians befriend 'MyGov'". We have had over 1,00,000 contributions (at MyGov). Several thousands of hours have been contributed by common people to participate in it. (7 August 2014). اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2014. 
  3. Profit، NDTV. "How to Win Rs. 50,000 From the Government". profit.ndtv.com. New Delhi Television Limited. اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2014. 
  4. Voices، Global (2014-08-30). "Stop Complaining About the Government! Instead, India Wants Citizens to Help". globalvoices.org. Global Voices Online. اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2014. 
  5. "PM Narendra Modi launches portal, MyGov, for citizens to contribute in governance - The Economic Times". The Economic Times. economictimes.indiatimes.com. 27 July 2014. اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2014. 
  6. .Com، India (2014-07-27). "MyGov: PM Narendra Modi launches website for citizens". india.com. India Webportal Pvt Ltd. اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2014. 
  7. News، Zee (26 July 2014). "PM launches 'MyGov' portal for citizens to contribute in governance". اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2014. 
  8. Hindu، The (27 July 2014). "PM launches engagement platform". Mr. Modi pointed out there was a widespread belief in the country that after a government is elected, a gap develops between the people and the executive. Kasturi and Sons Limited. اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2014. 
  9. India.com (27 July 2014). "MyGov: PM Narendra Modi launches website for citizens – mygov.nic.in". “The platform would bridge gap gulf between people and government. ". اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2014. 
  10. "mygov.in Site Info". الیکسا انٹرنیٹ. اخذ شدہ بتاریخ February 5, 2019. 
  11. Mint، Live (22 September 2014). "Google to launch contest for Narendra Modi PMO app". Google will run a series of initiatives, which include collaboration with the government’s new citizen engagement platform, MyGov.nic.in. Hindustan Times Media. اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2014.