میگنس کارلسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
میگنس کارلسن
(ناروی میں: Sven Magnus Øen Carlsen خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Carlsen Magnus (30238051906).jpg 

شخصی معلومات
پیدائشی نام (ناروی بوکمول میں: Sven Magnus Øen Carlsen خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 30 نومبر 1990 (28 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تونسبرگ[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
رہائش تونسبرگ
برسلز شہر (–1997)
بنگلہ دیش
میدرد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Norway.svg ناروے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شطرنج باز،  ماڈل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
کھیل شطرنج  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کھیل (P641) ویکی ڈیٹا پر
کھیل کا ملک Flag of Norway.svg ناروے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ملک برائے کھیل (P1532) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر

میگنس کارلسن ناروے کے شطرنج کھلاڑی اور شطرنج کے عالمی فاتح ہیں۔

عالمی فاتح[ترمیم]

جنوبی ہند کے شہر چنئی میں انہوں نے بھارت کے پانچ بار کے عالمی چیمپئن وشوناتھن آنند کو باآسانی شکست دے کر عالمی خطاب حاصل کیا۔
میگنس کارلسن کی صورت میں شطرنج کی دنیا کو نیا بادشاہ مل گیا ہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ کارلسن یہ مقابلہ جیتنے کے بعد دنیا کے دوسرے کم عمر ترین عالمی چیمپئن بن گئے۔ اپنی 23 ويں سالگرہ سے چند ہی روز قبل بے انتہا محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کے بناء پر میگنس کارلسن وہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کا ارادہ انہوں نے تیرہ برس کی عمر میں کیا تھا۔
دنیا کے کم عمر ترین عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز کارلسن کے استاد روسی شاطر گیری کاسپاروف کے پاس ہے۔ 1985ء میں جب کاسپاروف عالمی چیمپئن بنے توان کی عمر بھی کارلسن کی طرح 22 سال تھی لیکن کارلسن اور ان کی عمر میں چند ماہ کا فرق ہے۔
وشواناتھن آنند کو شکست دینے کے بعد بھی کارلسن انتہائی مطمئن انداز میں اپنی جگہ پر بیٹھے رہے اور پھر مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ میں جیتنے پر بہت خوش ہوں‘‘۔
وشواناتھن کو بھارت میں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے اور یہ عالمی مقابلہ بھی بھارت میں ہی منعقد ہوا۔ اسی وجہ سے کارلسن نے وہاں پر موجود شائقین کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ اس مقابلے کا نتیجہ یہ رہا۔
کھیل کے اختتام پر 43 سالہ آنند سے جب ان کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’ فی الحال تو آرام کروں گا اور پھر سوچوں گا کہ کیا کرنا ہے‘‘۔
کارلسن کی جیت پر ناروے میں خوشی کا سماں تھا۔ مختلف ویب سائٹس اور اخبارات نے انہیں شطرنج کے بادشاہ کا لقب دیا ہے۔ ناروے کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ براہ راست دیکھا۔
وزیراعظم ایرنا زولبرگ نے کارلسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ تم نے پورے ناروے کو شطرنج کے بخار میں مبتلا کر دیا ہے‘‘۔
فائنل مقابلے میں دس گیمز کھیلی گئیں اور اس دوران میں کارلسن نے 6.5 پوائنٹس کی مطلوبہ برتری حاصل کر لی تھی۔ قواعد و ضوابط کے مطابق گیم جیتنے پر ایک اور برابر کرنے پر آدھا پوائنٹ دیا جاتا ہے۔ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے ساڑھے چھ پوائنٹس کا ہدف تھا۔ اس دوران میں انہوں نے تین مرتبہ مدراس کے شیر کہلانے والے وشواناتھن آنند کو مات دی۔ کارلسن کے بقول ’’ تیسرے اور چوتھے گیم کے بعد میں نے جیت کے بارے میں سوچنا ترک کر دیا اور صرف شطرنج کھیلی‘‘۔ یہ میچ تقریباً پانچ گھنٹوں تک جاری رہا۔

  • كارلسن نے کھیلی جانے والی دسویں بازی میں وشوناتھن آنند کو ڈرا کھیلنے پر مجبور کیا اور اسی کے ساتھ ہی انہوں نے خطاب کے لیے ضروری نصف پوائنٹ بھی حاصل کر لیا۔
  • اس چیمپئن شپ میں كارلسن کے ساڑھے چھ اور آنند کے کل ساڑھے تین پوائنٹس رہے۔
  • فتح کے بعد کارلسن نے کہا کہ ’میں صرف کوشش کرتا ہوں اور بہترین چالیں چلتا ہوں۔
  • عالمی شطرنج چیمپیئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی شطرنج کے ماہرین نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ یورپ میں شطرنج کی دنیا میں سنسنی پھیلانے والے میگنس کارلسن یہ خطاب اپنے نام کر لیں گے۔
  • واضح رہے کہ کارلسن نے 22 سال کی عمر میں شطرنج کا یہ عالمی خطاب حاصل کیا ہے جو اپنے آپ میں کسی کارنامے سے کم نہیں۔ اس طرح كارلسن روس کے گیری كاسپاروف کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے جنھوں نے اتنی کم عمر میں اس اہم خطاب کو حاصل کیا ہے۔
  • چیمپئن شپ میں كارلسن کی قوت متخیلہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے چنّئی میں ایک بھی بازی نہیں ہاری۔
  • جب کارلسن نے آنند کو پانچویں اور چھٹی بازی میں شکست دی اس وقت عمومی طور پر یہ مانا جانے لگا کہ وہ یہ خطاب حاصل کر لیں گے کیونکہ اس جیت کے ساتھ انھیں چار دو کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
  • اس کے بعد نویں بازی جیت کر انھوں نے آنند کی رہی سہی امید بھی ختم کر دی۔
  • اس طرح کے بڑے مقابلوں میں واپسی کرنے میں ماہر سمجھے جانے والے اور سنہ 2000ء ، 2007ء ، 2008ء ، 2010ء اور 2012ء کے عالمی چیمپئن آنند کو كارلسن نے برلن ڈیفنس کے جال میں ایسا پھنسایا کہ اسے توڑنا تو دور، وہ اس سے نکل ہی نہیں سکے۔
  • معروف کھیل صحافی اور شطرنج کے تجزیہ نگار وی كرشنا سوامی نے كارلسن کی کامیابی کی پانچ وجوہات بتائيں۔
    • ان کے مطابق سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ آنند کی عمر اب 44 سال ہو چکی ہے جبکہ كارلسن 30 نومبر کو 23 سال کے ہوں گے۔
    • دوسری یہ کہ آنند کی ابتدائی چالیں ناکام رہیں جوکبھی ان کی سب سے بڑی طاقت ہوا کرتی تھیں۔

روس کے گیری کاسپاروف کے بعد وہ اس خطاب کو حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں

    • تیسری وجہ كارلسن نے آخری چالوں میں انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کم سے کم دو بار آنند کو بازی کے آخری دور میں ہی شکست دی جبکہ
    • چوتھی وجہ آنند پر توقعات کا دباؤ واضح طور پر عیاں تھا۔
    • پانچویں وجہ یہ رہی کہ وسیع تجربہ ہونے کے باوجود آنند نے غلطیاں کیں جن کا فائدہ كارلسن کو ملا۔

مثال کے طور پر نویں بازی میں جہاں بازی ڈرا ہونے کے پورے امکانات تھے وہاں انہوں نے اپنی 28 ویں چال میں غلطی کی جس کی وجہ سے وہ بازی ہار گئے اور اس کے ساتھ ہی كارلسن کی جیت کا منظر نامہ بھی تیار ہو گیا۔

كارلسن کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے كرشنا سوامی نے کہا کہ ’درمیانی کھیل پر ان کی پکڑ بے حد مضبوط ہے اور گزشتہ چار پانچ برسوں کے دوران میں اسی کی بدولت وہ اتنے بڑے کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔

  • کارلسن کو ڈیڑھ ملین ڈالر سے زائد کی رقم بھی انعام میں دی گئی ہے۔ اس سے قبل کارلسن ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں اور انہيں ایک مرتبہ دنیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا[3]۔
شطرنج عالمی چیمپئن (1886ء – 2018ء)
# نام سنہ ملک عمر
1 Wilhelm Steinitz 1886–1894 Civil ensign of Austria-Hungary (1869-1918).svg آسٹریا-مجارستان (بوہیمیا)
Flag of the United States (1891-1896).svg ریاستہائے متحدہ
50–58
2 اما نوئل لاسکر 1894–1921 Flag of the German Empire.svg Flag of Germany (3-2 aspect ratio).svg جرمنی 26–52
3 خوزے راؤل کیپابلانکا 1921–1927 Flag of Cuba.svg کیوبا 33–39
4 الیگزینڈر آلے خائن 1927–1935
1937–1946
Flag of فرانس فرانس
Flag of the Soviet Union.svg سوویت اتحاد
35–43
45–54
5 میکس یووی 1935–1937 Flag of the Netherlands.svg نیدرلینڈز 34–36
6 میخائیل بوت وین نک 1948–1957
1958–1960
1961–1963
Flag of the Soviet Union (1936–1955).svg سوویت اتحاد (RSFSR) 37–46
47–49
50–52
7 ویزلی سمیسلوف 1957–1958 Flag of the Soviet Union (1955–1980).svg سوویت اتحاد (RSFSR) 36
8 میخائیل تال 1960–1961 Flag of the Soviet Union (1955–1980).svg سوویت اتحاد (لیٹویائی SSR) 24
9 Tigran Petrosian 1963–1969 Flag of the Soviet Union (1955–1980).svg سوویت اتحاد (آرمینیائی SSR) 34–40
10 بوریس سپاسکی 1969–1972 Flag of the Soviet Union (1955–1980).svg سوویت اتحاد (RSFSR) 32–35
11 بوبی فشر 1972–1975 Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ 29–32
12 اناتولی کارپوف 1975–1985 Flag of the Soviet Union.svg سوویت اتحاد (RSFSR) 24–34
13 گیری کاسپاروف 1985–1993 Flag of the Soviet Union.svg سوویت اتحاد (آذربائیجان SSR)
Flag of Russia (1991–1993).svg روس
22–30
آزاد[4] گیری کاسپاروف 1993–2000 Flag of Russia.svg روس 30–37
آزاد ولادی میر کرام نک 2000–2006 Flag of Russia.svg روس 25–31
14 اناتولی کارپوف 1993–1999 Flag of Russia.svg روس 42–48
15 الیگزینڈر خلیف مین 1999–2000 Flag of Russia.svg روس 33
16 وشوناتھن آنند 2000–2002 Flag of India.svg بھارت 31–33
17 رسلان پونوماریوف 2002–2004 Flag of Ukraine.svg یوکرین 19–21
18 رستم قاسم‌جانوف 2004–2005 Flag of Uzbekistan.svg ازبکستان 25
19 ویزلین ٹوپالوف 2005–2006 Flag of Bulgaria.svg بلغاریہ 30
20 ولادی میر کرام نک 2006–2007 Flag of Russia.svg روس 31–32
21 وشوناتھن آنند 2007–2013 Flag of India.svg بھارت 38–43
22 میگنس کارلسن 2013–تاحال Flag of Norway.svg ناروے 22–28

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm2106432 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
  2. http://www.ft.com/cms/s/0/2164608e-3ed2-11e2-87bc-00144feabdc0.html
  3. میگنس کارلسن، شطرنج کا نیا بادشاہ
  4. شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ میں سن اُنيس سو ترانوے (1993ء)سے لے کر سن دو ہزار چھ (2006ء) تک اختلاف پایا جاتا تھا۔ سابق روسی کھلاڑی گیری کاسپاروف نے ایک اور کھلاڑی کی مدد سے عالمی سطح پر شطرنج کھیل میں قواعد و ضوابط میں پیدا ہونے والی بے ضابطگیوں کے بعد پروفیشنل شطرنج ایسوسی ایشن قائم کر لی تھی جو بعد میں اُن کے سیاست میں فعال ہونے کے بعد غیر فعال ہو گئی۔