نجیب اللہ خان نیازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نجیب اللہ خان نیازی
معلومات شخصیت
پیدائش 3 اکتوبر 1964ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میانوالی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 4 اکتوبر 2014ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجیب اللہ خان نیازی (3 اکتوبر 1967 - 4 اکتوبر 2014)، ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو 1997 سے 1999 تک اور پھر 2013 سے اپنی وفات تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نجیب اللہ خان نیازی 3 اکتوبر 1967 کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر[ترمیم]

نجیب اللہ خان نیازی 1997 کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ [1]وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-48 (بھکر-II) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ اپنے کامیاب انتخاب کے بعد، انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) میں شمولیت اختیار کی۔ [2]

خاندان[ترمیم]

ان کی اہلیہ کا نام ڈاکٹر شہزاد نجیب اللہ خان ہے اور ان کی چار بیٹیاں ہیں۔ کائنات خان، ایمن خان، زوہا خان اور ملائکہ خان۔ وہ عمران خان کے پھوپھی زاد بھائی تھے اور اپنے بھائی انعام اللہ نیازی کے ساتھ عمران خان کے خاندان کے رکن تھے۔ [2] ان کے دوسرے بھائی حفیظ اللہ نیازی جنگ گروپ میں صحافی اور کالم نگار ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Punjab Assembly - Members - Members' Directory"۔ www.pap.gov.pk 
  2. ^ ا ب The Newspaper's Correspondent (5 October 2014)۔ "MPA Najeebullah Niazi passes away"