مندرجات کا رخ کریں

ورن دھون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ورن دھون
(ہندی میں: वरुण धवन ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 اپریل 1987ء (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ڈیوڈ دھون   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکار ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  پنجابی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ورُن دھون (جنم 24 اپریل 1987ء)[1] ایک بھارتی اداکار ہے۔ وہ فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کا بیٹا ہے، اس نے نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے بزنس منیجمنٹ کی پڑھائی کی۔ جس کے بعد اس نے 2010ء میں فلم 'مائے نیم از خان' میں کرن جوہر کے معاون ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ ورن نے 2012ء میں کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' سے اپنی پہلی اداکاری کی، جس کے لیے اس کو 'بیسٹ ڈیبو میل' کے لیے فلم فیئر نامزدگی ملی۔

ورن نے 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) اور ڈانس فلم 'اے بی سی ڈی 2' (2015ء) میں اداکاری کر کے بالی وڈ میں اپنی پہچان قائم کی۔ اس نے کرائم تھرلر بدلا پور (2015ء) میں اپنی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے لیے نامزدگی حاصل کی۔ ورن نے ایکشن ڈراما دل والے (2015ء)، کرائم ڈراما ڈشوم (2016ء) اور رومانٹک کامیڈی "بدری ناتھ کی دلہنیا" (2017ء) میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

زندگی اور کیریئر

[ترمیم]

ورن دھون کا جنم 24 اپریل 1987ء کو فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اور کرنا دھون کے گھر ہوا۔[2][3] اس کا بڑا بھائی، روہت ایک فلم ڈائریکٹر ہے۔ اس نے ایچ۔ آر۔ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے اپنی ایچ ایس سی کی پڑھائی پوری کی۔ ورن کے پاس نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی، متحدہ مملکت سے بزنس منیجمنٹ کی ڈگری ہے۔[4][5] اپنی اداکاری کیریئر سے پہلے، ورن نے 2010ء میں فلم 'مائے نیم از خان' میں کرن جوہر کے معاون ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔[6]

فلمی شروعات

[ترمیم]
ورن سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' فلم کی پروموشن کے وقت

2012ء میں ورن نے کرن کی رومانٹک کامیڈی 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' سے اپنی پہلی اداکاری کی جس من سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ بھی شامل تھے۔[6] 2014ء میں ورُن کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں۔ پہلی کامیڈی فلم 'میں تیرا ہیرو' (2014ء) تھی، جو تیلگو فلم کنڈیریگا کی ریمیک تھی، جس کو بالاجی موشن پکچرز کی جانب سے تخلیق کیا گیا اور اس کے باپ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔[7][8] پھر ورن نے رومانٹک کامیڈی فلم 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) کی۔ جس میں اس کے ساتھ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ شکلا نے بھی کام کیا تھا۔

ورن اور شردھا کپور فلم 'اے بی سی ڈی 2' کی پروموشن کے وقت

ڈائریکٹر شری رام راگھون کی کرائم تھرلر بدلا پور (2015ء) نامی فلم میں ورن نے، ایک آدمی جس کے 15 سال کے بیٹے اور بیوی کا قتل ہو جاتا ہے، کا کردار نبھایا۔[9] جس کے لیے اس کو 'بیسٹ ایکٹر میل' کے لیے فلم فیئر نامزدگی ملی۔

ورن نے اگلی فلم شردھا کپور کے ساتھ 'اے بی سی ڈی 2' کی، جس میں اس نے ممبئی کے ایک ڈانسر سریش مکند کا کردار ادا کیا، جو 2012ء کے عالمی ہپ ڈانس چیمپیئن شپ جیت جاتا ہے۔[10] اس نے ایکشن ڈراما فلم دل والے میں شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھایا۔

ورن نے اگلی فلم 'ڈشوم' (2016ء) میں کام کیا، جس کی ڈائریکشن اس کے بڑے بھائی روہت نے کی تھی۔ اس فلم میں جان ابراہم اور جیکلین فرنانڈز بھی تھے۔[11] 2017 اگلی فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' میں کام کیا، جو 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' (2014ء) کا دوسرا حصہ تھا۔ جنوری 2017ء کو، ورُن نے کامیڈی فلم 'جڑوا 2' میں اداکاری کی، جو 1997ء کی 'جڑوا' کا سیکول ہے۔ اس فلم میں اس کے ساتھ جیکلن فرنانڈز اور تاپسی پنو نے بھی کام کیا۔[12]

فلمیں

[ترمیم]
کلید
ظاہر کرتا ہے کہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی
سال فلم کردار حواشی
2010ء مائی نیم اِز خان معاون ہدایت کار
2012ء اسٹوڈینٹ آف دی ایئر روہن نندا
2014ء میں تیرا ہیرو سریناتھ "سینو" پرساد
2014ء ہمپٹی شرما کی دلہنیا رکیش "ہمپٹی" شرما پس پردہ گلوکار بھی برائے گانا "لکی تو لکی میں"
2015ء بدلا پور راگھو "رگھو" پیروہت
2015ء اے بی سی ڈی 2 سریش "سرو" موکنڈ پس پردہ گلوکار بھی برائے گانا "ہیپی برتھڈے"
2015ء دل والے ویر رندھیر بکشی
2016ء ڈھشوم جنید انصاری
2017ء بدری ناتھ کی دلہنیا بدری ناتھ "بدری" بنسل
2017ء جڑوا 2 راجا/پریم ملہوترا
2018ء اکتوبر دانش "دان" والیا
2018ء نواب زادے "ہائی ریٹڈ گبرو" گانے میں خصوصی آمد[13]
2018ء سوئی دھاگا موجی
2019ء کلنک اعلان ہوگا فلم بندی جاری[14]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Happy Birthday Varun Dhawan: 7 lesser known facts about the Dishoom star!"۔ India.com۔ 24 اپریل 2016۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  2. Bhavikk Sangghvi (23 اپریل 2013)۔ "Varun Dhawan will attract girls even when he's older?"۔ The Times of India۔ 2013-06-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-10
  3. Prashant Singh (17 اگست 2013)۔ "I was a waiter at dad's party: Varun Dhawan"۔ Hindustan Times۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-25
  4. "Forget girlfriend, I'll now find myself a wife: Varun Dhawan"۔ The Times of India۔ 25 جولائی 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-23
  5. "Check out: Varun Dhawan during his college days"۔ Bollywood Hungama۔ 18 جنوری 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-25
  6. ^ ا ب "The new stars of Bollywood"۔ Hindustan Times۔ 31 دسمبر 2010۔ 2012-10-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-27 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  7. "Varun Dhawan is Ekta Kapoor's Rs. 2 crore hero"۔ Hindustan Times۔ 5 جنوری 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-05
  8. "David Dhawan to direct son in Kandireega Remake"۔ Mid Day
  9. "Watch: Varun Dhawan steals the thunder with his ballistic avatar in 'Badlapur' teaser"۔ Daily News and Analysis۔ 2 دسمبر 2014۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-02
  10. Priya Adivarekar (11 جولائی 2014)۔ "Varun's character based on a real life choreographer in ABCD 2"۔ The Indian Express۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-15
  11. "Team Dishoom wraps it up in style!"۔ The Statesman۔ 18 اپریل 2016۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-19
  12. "Meet the 'Judwaa 2' trio: David Dhawan, Varun Dhawan and Sajid Nadiadwala"۔ The Times Of India۔ 9 فروری 2016۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-09
  13. Shruti Shiksha (29 دسمبر 2017)۔ "Varun Dhawan And Shraddha Kapoor Team Up For A 'High Rated' Performance. Details Here"۔ NDTV۔ 30 دسمبر 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  14. "Kalank: Varun-Alia, Madhuri-Sanjay to share screen space in Karan Johar's next"۔ The Indian Express۔ 18 اپریل 2018۔ 18 اپریل 2018 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)