وروڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
وروڈو
Varudu poster.jpeg
ہدایت کار گنا سیکھر
پروڈیوسر ڈی وی وی ڈنایا
تحریر گنا سیکھر
تھوٹا پرساد
ستارے اللو ارجن
آریہ
بھنو سری مہرا
سہاسنی منی رتنم
موسیقی منی شرما
سنیماگرافی آر ڈی راج شیکھر
ایڈیٹر اینتھنی
تاریخ اشاعت
  • 31 مارچ 2010ء (2010ء-03-31)
ملک بھارت
زبان تیلگو
بجٹ 25 کروڑ
باکس آفس 28 کروڑ

وروڈو 2010ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف گنا سیکھر ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے آریہ،[1] اللو ارجن، بھنو سری مہتا، سہاسنی منی رتنم، اشیش ودیرتھی، سیاجی شندے اور براہما نندم ہیں۔[2] ڈی وی وی ڈنایا نے اس فلم کو پروڈیوس کیا۔[3] یہ فلم بعد میں ملیالم زبان میں ورن اور 2011ء میںگولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی زبان میں اک اور رکشک کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔

اس فلم کی موسیقی منی شرما نے کمپوز کی۔ فلم کی سنیما گرافی آر ڈی راج شیکھر نے سنبھالی جبکہ ایڈیٹنگ ایتھنی نے کی۔ اس فلم کو 31 مارچ، 2010ء کو جاری کیا گیا۔

اشاعت[ترمیم]

یہ فلم 31 مارچ، 2010ء کو جاری کی گئی اور شائقین کی طرف سے برے تجزیے حاصل کیے۔ یہ فلم باکس آفس پر بھی ناکام رہی۔[4]

گانوں کی فہرست[ترمیم]

فلم کی موسیقی منی شرما نے کمپوز کی اور 7 مارچ، 2010ء کو رامائینڈو اسٹوڈیوز، حیدرآباد، دکن میں جاری کی گئی۔ اس فلم کے تمام گانوں کو ویٹری سندرما مورتھی نے لکھا۔ اس فلم کی موسیقی کو ادتیہ میوزک نے پروڈیوس کیا۔ آڈیو لاؤنچ کی تقریب میں فلم کے ستارے اور عاملہ سمیت کئی دوسری فلمی شخصیات جیسے، اللو ارویند، اللو ارجن، گنا سیکھر، ویٹری سندرما مورتھی، منی شرما، سریش، ڈی وی وی ڈنایا، دل راجو، تھوٹا پرساد، ایس ایس راجامولی، دگوبتی سریش بابو، شیام پرساد ریڈی، کے ایس رام راؤ، بی گوپال، بی وی ایس این پرساد اور کے ایل نارائن وغیرہ موجود تھیں۔ آڈیو سی ڈی، ایس ایس راجامولی کی طرف سے جاری کی گئی، پہلی کاپی کو اللو ارویند نے خریدا۔ آڈیو کیسٹس، شیام پرساد ریڈی کی طرف سے جاری کی گئی اور پہلی کاپی کو دگوبتی سریش بابو نے خریدا۔ تقریب کی شروعات اللو ارجن کی پرانی فلموں کے گانوں پر رقص سے ہوئی۔[5]

عنوان گلوکار طوالت
"سارے جہا۔۔۔ پریما یہاں" بینی دیال 4:46
"اڈو روجلا پیلی" جمنا رانی، ہیما چندرا، مالاوکا، وجے لکشمی، سنندھا، رنجیتھ 8:43
"کلالو کاولے" ہیما چندرا، مالاوکا 4:24
"تلم بارالاتو" ہیما چندرا، مالاوکا 3:20
"باہوشاہ او چنچلا" سونو نگم، شریا گھوشال 6:13
"اڈو روجلا پیلی" (روایتی ورژن) ہیما چندرا، مالاوکا 4:51
"ریلارے ریلارے" گیتا مادھوری، کارتیک 4:21

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Varudus shooting completes – Telugu Movie News. Indiaglitz.com (26 November 2009). Retrieved on 2015-08-03.
  2. Varudu with Allu Arjun against Arya. entertainment.oneindia.in. 4 November 2009
  3. "Varudu's heroine"۔ indiglamour.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2010۔
  4. Varudu Review – Allu Arjun, Aarya, Suhasini ,Varudu,Leader Telugu Movie Review ,Telugu movie review, Telugu cinema – 123telugu.com – Andhra Pradesh News and Views. 123telugu.com (31 March 2010). Retrieved on 2015-08-03.
  5. Varudu Audio Release. Ragalahari.com. Retrieved on 3 August 2015.

بیرونی روابط[ترمیم]