وکیل نجیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وکیل نجیب
وکیل نجیب
ادیب
پیدائشی نامعبد الوکیل
قلمی ناموکیل نجیب
تخلصنجیب
ابتداناگپور
اصناف ادبادب اطفال
نثر
ذیلی اصنافڈرامہ نگاری
ناول


ولادت و ابتدائی زندگی[ترمیم]

تخلیقات[ترمیم]

وکیل نجیب اردو ادب کے نامور قلمکار ہیں اور اردو کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کر چکے ہیں موصوف فکشن اور بالخصوص ناول نگاری میں ایک اونچے مقام پر متمکن ہیں۔

وکیل نجیب کی اب تک 19 ناول، 6کہانیوں کے مجموعے 2ڈراموں کے مجموعے ،تین سفر نامے ایک افسانوں کا مجموعہ اور ایک بچوّ ں کی نظموں کا مجموعہ بعنوان،التجا، اس طرح کل 32 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ تمام کتابیں طبع زاد ہیں اور مصنف کے زورِقلم کا نتیجہ ہیں۔ ناگپور یونیورسٹی سے وکیل نجیب کے فن اور شخصیت پر ایک خاتون معلمہ کو پی،ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی جا چکی ہے۔ مختلف موضوعات کی سو سے زائد کتابوں پر موصوف کے تبصرے شائع ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کی تمام ہی صوبائی اکادمیوں اور متعدد اردو ،سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے وکیل نجیب کو ایورڈ دیے جاچکے ہیں۔ وکیل نجیب کے 16 ناول مختلف اخبارات اور رسائل میں قسط وار شائع ہو چکے ہیں موصوف اس معاملے میں اکیلے قلمکار ہیں۔ وکیل نجیب اسلامیہ جونئیر کالج کے سابق پرنسپال ہیں اور فی الحال سبکدوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ کامٹی سے شائع ہونے والے اردو الفاظ ہند (ماہنامہ) کے مجلس مشاورت کے اہم رکن ہیں۔

1۔ بے زبان ساتھی ناول ترقی اردو بیورو، نئی دہلی

2۔ جنگل کی امانت کہانیوں کا مجموعہ مالی تعاون فخر الدین احمد میموریل کمیٹی، لکھنؤ

3۔ مہربان جن ناول دہلی اُردو اکادمی، نئی دہلی

4۔ خوفناک حویلی ناول ماہنامہ امنگ، نئی دہلی

5۔ خطرناک راستے ناول ترقی اُردو بیورو، نئی دہلی

6۔ جانباز ساتھی ناول ترقی اُردو بیورو، نئی دہلی

7۔ غدّار وزیر ناول ماہنامہ امنگ، نئی دہلی

8۔ جانباز شہزادے ناول نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

9۔ پانچ بھائی ناول نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

10۔ واپسی ناولٹ ماہنامہ ھلال، رامپور

11۔ سنگریزے افسانوں کا مجموعہ نجیب پبلی کیشنز مومن پورہ، ناگپور

12۔ شمالی ہندوستان کے چند خوبصورت مقامات کی سیر۔ سفرنامہ نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

13۔ انوکھی دوا ناول بزمِ اطفال ہفت روزہ مالیگاؤں

14۔ سازش ناول قومی کونسل برائے فروغِ اُردو زبان ،نئی دہلی۔

15۔ کمپیوٹان ناول نرالی دنیا پبلی کیشنز، نئی دہلی

16۔ ایک عجیب حادثہ ناول قسط وار اشاعت ماہنامہ گل بوٹے، ممبئی

17۔ ماں کی بد دعا کہانیوں کا مجموعہ بزمِ اطفال پبلی کیشنز، مالیگاؤں

ایوارڈ[ترمیم]

اردو ادبِ اطفال کے ہمہ جہت قلمکار وکیل نجیب کو ان کے بے مثال ناول 'مسیحا' کو مرکزی حکومت کے با وقار ادارے ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2016 کے لیے ادبِ اطفال کے زمرے میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔۔ وکیل نجیب ضلع ناگپور کے کسی بھی زبان کے پہلے قلمکار ہیں جنھیں یہ باوقار اعزاز حاصل ہوا ہے۔