مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ ترجمہ میڈیاویکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میڈیاویکی کی ترجمہ کاری کا ویکی منصوبہ

اردو ویکیپیڈیا اور اس کے تمام ذیلی منصوبے جس سافٹ ویئر کے زیر انتظام ہیں اس کا نام میڈیاویکی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کے آغاز کو دس برس سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن بدقسمتی سے اب تک اردو میں اس سافٹ ویئر کا ترجمہ مکمل تو درکنار، نصف بھی مکمل نہ ہو سکا۔ اس وقت (ستمبر 2016ء) میں میڈیاویکی کور (mediawiki core) کا اردو ترجمہ محض 39 اور میڈیاویکی کا 28 فیصد مکمل ہے جبکہ دیگر زبانیں مکمل یا تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ نیز اس ترجمہ میں خاصی تعداد ایسے جملوں اور فقروں کی پائی جاتی جو ماضی کی خود ساختہ اردو اصطلاحات سے سخت گراں بار ہے، جبکہ کچھ جملے سیاق سے ہٹے ہوئے اور بہتیرے غیر فصیح ہیں مثلاً recent changes کا ترجمہ "سب سے حالیہ تبدیلیاں" وغیرہ۔

اہم روابط

[ترمیم]

طریقہ کار

[ترمیم]

اگر آپ بھی ترجمہ کاری کی اس مہم میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو یہاں جائیں اور نیا کھاتہ بنا لیں، بعد ازاں اس صفحہ میں میڈیاویکی کا ترجمہ شروع کر دیں۔

یہ ربط آپ کو میڈیاویکی کے دار الترجمہ تک لے جائے گا۔ مذکورہ صفحہ کھلتے ہی آپ کو اوپر کی جانب چار خانے نظر آئیں گے:

  • All تمام
  • Untranslated غیر ترجمہ شدہ
  • Outdated از کار رفتہ
  • Translated ترجمہ شدہ

ان چاروں ٹیبز کے عنوان ہی سے آپ ان کے مفاہیم سمجھ جائیں گے۔ اب آپ کی دلچسپی جس قسم میں ہو آپ اسے دیکھ کر اپنا ترجمہ یا پہلے سے ترجمہ شدہ فقروں کی اصلاح کا کام شروع کر سکتے ہیں۔

ہدایات

[ترمیم]

ترجمہ کے دوران میں اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ ترجمہ کی زبان سلیس اور عام فہم ہو، نیز خود ساختہ اور بوجھل اصطلاحات اور غیر معیاری زبان سے مکمل گریز کریں۔ کچھ مثالیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

  • file کا متبادل فائل ہی استعمال کریں، نہ کہ فائل یا مسل۔
  • edit کا متبادل ترمیم استعمال کریں، نہ کہ تدوین۔
  • شستہ زبان کا استعمال کریں مثلاً "دکھاؤ" کی بجائے "دکھائیں"، "فعال کرو" کی بجائے "فعال کریں"۔
  • ترجمہ میں یکسانی برقرار رکھیں، مثلاً revision کا ترجمہ ہر جگہ نسخہ سے کریں، کہیں نظر ثانی کہیں اعادہ اور کہیں نسخہ لکھنا غلط ہوگا۔
  • بہت سی جگہوں پر انگریزی فقروں میں حرف اضافت نہیں آتا لیکن جب ان فقروں کو اردو میں منتقل کیا جائے تو اردو میں حرف اضافت کا استعمال کیا جائے گا، مثلاً User contributions کو صارف شراکتیں کی بجائے صارف کی شراکتیں اور Wikipedia User کو ویکیپیڈیا صارف کی بجائے ویکیپیڈیا کا صارف لکھیں۔
  • دیکھیے، پڑھیے، کیجیے کی بجائے دیکھیں، پڑھیں، کریں جیسے صیغے استعمال کیے جائیں۔

مشاورت

[ترمیم]

اگر کسی لفظ یا جملہ کے ترجمہ میں دشواری یا تنگی محسوس ہو یا کسی لفظ کا اردو متبادل درکار ہو تو ذیل میں انگریزی لفظ اور مکمل جملہ درج کریں تاکہ سیاق و سباق سامنے رہے، نیز اگر ممکن ہو تو مجوزہ متبادل بھی پیش کریں۔ مشاورت کے بعد متفقہ لفظ کو اختیار کر لیا جائے گا۔

درکار متبادلات

[ترمیم]
token

اصطلاحات

[ترمیم]

یہاں ان الفاظ اور اصطلاحات کو یکجا کیا جائے گا جن کے مختلف متبادل ہو سکتے ہیں، لیکن ان میں سے درج ذیل متبادل ہی کو منتخب کیا جائے گا تاکہ ترجمہ میں یکسانی برقرار رہے۔

اردو انگریزی
میڈیا نمائش گر Media viewer
اشارہ نما Indicator
انتظار کی مہلت ختم Timeout waiting
اطلاع نامہ Notification
فقط خواندگی حالت Read only mode
سرنامہ Header
عطیہ Grant
نقص Error
پوشاک Skin
شخصی Custom
شخصی سازی Customization
دائیں اور بائیں کی جہت نما کلیدیں left and right arrow keys
تجزیہ/تجزیہ کاری/پارسر Parse/parsing/parser (بالترتیب)
احتیاطی نسخہ (سازی) Back-up
نسخہ Revision

میڈیاویکی کور

[ترمیم]

بنیادی طور پر میدیاویکی سافٹ ویئر کے دو حصے ہیں، پہلا حصہ میڈیاویکی کور (mediawiki core) کہلاتا ہے، جبکہ دوسرے حصہ کو محض میڈیاویکی کہتے ہیں۔ ذیل میں میڈیاویکی کور سے متعلق منصوبہ ملاحظہ فرمائیں۔

متعلقہ روابط

[ترمیم]

ہدف

[ترمیم]

اس وقت میڈیاویکی کور کے تقریباً دو ہزار پیغامات کے ترجمے درکار ہیں، اگر انھیں فی دن سو پیغام کے اوسط سے ترجمہ کیا جائے تو ایک مہینے میں سافٹ ویئر کا ترجمہ مکمل ہو جائے گا۔

کارگزاری

[ترمیم]

15 ستمبر 2016ء سے منصوبہ کا آغاز ہوا، اس وقت 39 فیصد ترجمہ مکمل تھا۔ ذیل میں منصوبے کے آغاز سے ترجمہ کی تاریخ وار پیش رفت ملاحظہ فرمائیں۔

تاریخ فیصدی تکمیل
16 ستمبر 2016ء 42 فیصد
17 ستمبر 2016ء 44 فیصد
18 ستمبر 2016ء 53 فیصد
19 ستمبر 2016ء 59 فیصد
20 ستمبر 2016ء 67 فیصد
21 ستمبر 2016ء 79 فیصد
22 ستمبر 2016ء 87 فیصد
23 ستمبر 2016ء 93 فیصد
24 ستمبر 2016ء 95 فیصد
25 ستمبر 2016ء 98 فیصد

سنگ میل

[ترمیم]
  • بارہ برس کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں 18 ستمبر 2016ء کو میڈیاویکی کور کا نصف یعنی 50 فیصد ترجمہ مکمل ہوا۔ البتہ اس میں یقیناً بہت سے تراجم ایسے موجود ہیں جو نادرست، سیاق و سباق سے کٹے ہوئے اور بوجھل زبان سے گرانبار ہیں۔ چنانچہ ان کی از سر نو نظر ثانی درکار ہوگی۔
  • 21 ستمبر 2016ء کو میڈیاویکی کور کا پچھتر فیصد ترجمہ مکمل ہوا۔

میڈیاویکی

[ترمیم]

اس کے کل پیغامات کی تعداد 31 ہزار 914 ہے۔ جن میں سے اب تک (19 اکتوبر 2017ء تک) 30 فیصد ترجمہ مکمل ہوا ہے اور 22 ہزار سے زائد پیغامات کا ترجمہ ہنوز باقی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

شرکا

[ترمیم]

اس منصوبہ میں شریک صارفین ذیل میں اپنا نام درج کریں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]