پردومن سنگھ برار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ذاتی معلومات
قومیتبھارتی
پیدائش15 اکتوبر 1927(1927-10-15)ء
بھاگتا بھائی، ضلع بھٹنڈہ
صوبہ پنجاب، برطانوی ہند
وفات22 مارچ 2007(2007-30-22) (عمر  79 سال)
بھاگتا بھائی، بھٹنڈا، پنجاب (بھارت)، بھارت
کھیل
ملکبھارت
کھیلTrack and field
ایونٹShotput، ڈسکس
کلبسروسز

پردومن سنگھ برار (15 اکتوبر، 1927ء22 مارچ ،2007ء) ایک سابقہ بھارتی کھلاڑی جو گولہ اندازی اور ڈسکس میں مہارت رکھتے تھے۔ وہ ان چند بھارتیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے ایشیائی کھیلوں میں ایک سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے۔[1]

کھیل[ترمیم]

برار گولہ اندازی اور قرص پھینکنے کے مقابلوں میں بھارت کے 1950ء کی دہائی کے قومی چیمپئن بنے۔ برار نے قومی گولہ اندازی میں پہلی بار چینائی 1958ء میں اور قومی قرص پھینکنے کے مقابلے میں 1954ء، 1958ء اور1959ء میں تمغے جیتے۔ ایشیائی کھیل 1954ء، منیلا میں، گولہ اندازی اور قرص پھینکنے کے مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے، یوں یہ کارنامہ کرنے والے پہلے ایشیا کے کھلاڑی بنے۔ برار نے اپنی کارکردگی برقرار رکھی اور ایشیائی کھیل 1958،ٹوکیو میں، گولہ اندازی کے مقابلے م میں طلائی تمغا اور قرص پھینکنے کے مقابلوں میں کانسی کا تمغا جیتا۔ آخری بار ایشیائی کھیل 1962، جکارتا میں شرکت کی جہاں برار نے، قرص پھینکنے کے مقابلوں میں نقری تمغا حاصل کیا، یوں برار نے کل 5 تمغے، 3 ایشیائی کھیلون میں حاصل کیے۔ ان کو کھیلوں میں اعلِی کارکردگی پر حکومت بھارت نے 1999ء میں ارجنا ایوارڈ عطا کیا۔[2]

وفات[ترمیم]

برار، 1980ء کی دہائی کی ابتدا میں ایک حادثے کے بعد مفلوج ہو گئے، 22 مارچ 2007ء کو طویل علالت کے بعد آبائی گاؤں، پنجاب میں وفات پا گئے۔[2] وفات کے وقت مالی طور پر انتہائی غربت میں زندگی بسر کر رہے تھے۔[3][4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Parduman battles for life with little financial help coming"۔ The Indian Express۔ 27 February 2007۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2013 
  2. ^ ا ب "Parduman Singh dead"۔ The Hindu۔ 23 March 2007۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2013 
  3. "Parduman's case raises many questions"۔ tribuneindia۔ 22 May 1999۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2013 
  4. "From the Editor"۔ Business Today۔ 13 May 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2013