پرنس روجرز نیلسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پرنس روجرز نیلسن
(انگریزی میں: Prince خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Prince at Coachella crop.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Prince Rogers Nelson خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 7 جون 1958[1][2][3][4][5]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
منیاپولس[6][7]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 21 اپریل 2016 (58 سال)[8][9][10][3][4][5]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
چین ہاسن، مینیسوٹا[11]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
رہائش منیاپولس[12]
چین ہاسن، مینیسوٹا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکا[13][14]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب یہوواہ کے گواہ[12]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مذہب (P140) ویکی ڈیٹا پر
فنی زندگی
صنف پاپ موسیقی،راک موسیقی[7]،آر اینڈ بی معاصر،ہپ ہاپ موسیقی،پاپ راک  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرز (P136) ویکی ڈیٹا پر
آواز کی قسم دھیوٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آواز کی قسم (P412) ویکی ڈیٹا پر
آلات موسیقی گٹار،پیانو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آلۂ موسیقی (P1303) ویکی ڈیٹا پر
پروڈکشن کمپنی کولمبیا ریکارڈز،ای ایم آئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ریکارڈ لیبل (P264) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ فلم اداکار،گلو کار،فلم ہدایت کار،اداکار،گلو کار-گیت نگار[15]،منظر نویس،موسیقار،میوزک پروڈیوسر[16]،فلم اسکور کمپوزر،فلم پیش کار،پیانو نواز،گٹار نواز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی  بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

پرنس روجرز نیلسن امریکا کے پاپ موسیقی کے ایک مشہور اداکار اور مایہ ناز گلوکار اور منجھے ہوئے موسیقار تھے۔ پرنس روجرز نیلسن جن کو زیادہ تر لوگ پرنس کے نام سے جانتے ہیں امریکی گلوکار، گانے لکھنے والے، کئی ساز بجانے کی صلاحیت رکھنے والے اور ایک جداکار تھے۔ وہ موسیقی کی دنیا میں تین دہائی تک مشہور رہے۔ پرنس کے کئی ح لیے تھے اور اس کے ساتھ وہ نام تبدیل کرتے تھے۔ 2000ء میں پرنس نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کو پرنس کہلایا جائے۔ اس سے قبل انھوں نے اپنے نام کے طور پر ایک نشان چنا تھا۔ پرنس کے پاس ایک گٹار تھا جو اس نشان کی طرح تھا جو انھوں نے اپنے نام کے طور پر چنا تھا۔ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے میوزک کی ضوابط تبدیل کر دیے ہیں۔

پیدائش[ترمیم]

1958ء میں پیدا ہوئے۔

حالات زندگی[ترمیم]

انہوں نے دو بار شادی کی۔ پہلی بار 1996ء میں مائٹی گارسیا سے جو 2000ء تک رہی۔ دوسری بار 2001ء میں مانیلا ٹیسٹولینی سے جو 2006ء تک رہی۔

موسیقاری[ترمیم]

ان کے میوزک میں راک، آر اینڈ بی، سول، فنک اور پوپ کا امتزاج تھا۔ اور اسی وجہ سے ان کا شمار بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

گلوکاری[ترمیم]

خداداد صلاحیت کے مالک منجھے ہوئے اس موسیقار کو چند معرکة الآرا گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔

ان کی 1979ء کی البم آئی وانا بی یور لوّر نے تمام ریکارڈ توڑدیے۔

پرنس 1980ء کی دہائی میں اس وقت سپر سٹار کے مقام پر پہنچے جب انھوں نے 1999، پرپل رین اور سائن آف دا ٹائمز جیسی مشہور البمز ریلیز کیں۔

پھر زیادہ شہرت ’1999‘، ’لٹل ریڈ کورویٹ‘ اور ’پرپل رین‘، سے ہی حاصل ہوئی جو دراصل سنہ 1984ء کے اُن کے البم اور فلم کا عنوان تھا جسے شہرت کے زینے پہ درخشاں ٹائیٹل کا درجہ حاصل رہا ہے۔

گلوکار، گانے لکھنے والے اور کئی ساز بجانے کی صلاحیت رکھنے والے پرنس نے 30 سے زیادہ البمز ریکارڈ کرائیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے مکان پر اتنا ریلیز نہ ہوا میوزک پڑا ہے کہ 100 مزید البم بن سکتے ہیں۔

ان کی سب سے مشہور البمز میں لیٹس گو کریزی اور وین ڈیوز ڈائی (When Doves Die) شامل ہیں۔

2004ء میں پرنس کو راک اینڈ رول فیم میں شامل کیا گیا۔ 2004ء میں وہ بیونسے کے ہمراہ بھی پرفارم کرتے رہے ہیں۔

پرنس نے فروری 2007ء کو میامی کے ڈولفن سٹیڈیم میں سپر بول کے ہاف ٹائم پر پرفارم کیا۔

پرنس نے تقریباً اپنا ہر مشہور گانا خود لکھا، کمپوز کیا، پروڈیوس کیا اور گایا۔

ان کا گانا پرپل مینز پرپل پیچ انھوں نے اپنے پہلے بینڈ دا ریوولیوشن کے ساتھ گایا۔

اس بینڈ کے ساتھ پرنس نے پانچ سالوں میں دو درجن راک کلاسک گانے گائے۔

ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سٹوڈیو میں ان کو روکنا مشکل تھا۔ لیکن ان کا اصل جادو سٹیج پر سامنے آتا تھا۔

دنیا بھر میں اُن کے 10 کروڑ سے زائد البم فروخت ہوئے۔

ایوارڈز[ترمیم]

اپنے کریئر میں ان کے 100 ملین ریکارڈز فروخت ہوئے۔

اُنہیں سات بار ’گریمی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا مثال کے طور پر فروری 2013ء میں 55 ویں گریمی ایوارڈز میں ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔

انہیں ایک گولڈن گلوب اور ایک اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اور ’پرپل رین‘ کے گانے کو ’بہترین تخلیقی کاوش‘ پر ’آسکر‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاپ موسیقی کے بادشاہ پرنس نے اپنی شریک حیات کے ساتھ لاس اینجلس میں ہونے والے 77 ویں آسکر کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

سنہ 2004ء میں، پرنس کا مومی مجسمہ ’روک اینڈ رول ہال‘ میں مزین کیا گیا۔

بہت کم افراد ایسے تھے جنھوں نے ان کی ٹیلنٹ کو نہیں سراہا۔ رولنگ سٹونز میگزین نے 2007ء میں ان کو 100 عظیم آرٹسٹ کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر رکھا۔

22نومبر 2015ء میں لاس اینجلس میں ہونے والے امریکی موسیقی ایوارڈ میں پرنس کی ایلبم "سول" کو بہترین ایلبم کا ایوارڈ دیا گیا۔

وفات[ترمیم]

گذشتہ ہفتے ان کو کانسرٹ میں پرفارمنس کے بعد ہسپتال لے جایا گیا لیکن جلد ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

پرنس 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق، وہ امریکہ میں منیسوٹا کے شہر منی پولس میں 21 اپریل، 2016ء بروز جمعرات علی الصباح اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایمرجنسی میں پیزلی پارک میں واقع مکان پر بلایا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پرنس کے انتقال پر سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات آ رہے ہیں اور مداح ان کے مکان کے قریب پیزلی پارک میں جمع ہو رہے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118866060 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: http://snaccooperative.org/ark:/99166/w60t20hk — بنام: Prince (musician) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/person.php?id=90818 — بنام: Prince — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/person.php?id=90819 — بنام: Prince Rogers Nelson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=161442923 — بنام: Prince — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. اجازت نامہ: CC0
  7. ^ ا ب ロックミュージシャンのプリンスさん死去 57歳 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2017 — سے آرکائیو اصل فی 31 مارچ 2017 — ناشر: Asahi Shimbun — شائع شدہ از: 22 اپریل 2016
  8. Prince, singer and superstar, dies aged 57 at Paisley Park — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اپریل 2016 — شائع شدہ از: 21 اپریل 2016
  9. http://www.billboard.com/articles/news/7341522/prince-dead
  10. http://www.telegraph.co.uk/news/2016/04/21/prince-feared-dead-as-police-investigate-death-on-stars-paisley2/
  11. http://www.startribune.com/investigation-underway-into-prince-s-death/376741561/
  12. ^ ا ب http://www.startribune.com/authorities-investigating-death-at-prince-s-paisley-park/376578441/
  13. http://www.nytimes.com/2004/07/12/arts/for-prince-a-resurgence-accompanied-by-spirituality.html
  14. http://www.bbc.co.uk/music/artists/070d193a-845c-479f-980e-bef15710653e
  15. http://www.allmusic.com/album/controversy-a-tribute-to-prince-mw0000582702
  16. http://www.bbc.co.uk/music/reviews/2j6m