پورنیہ ضلع
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (September 2009) |
بہار کا ضلع | |
بہار میں محل وقوع | |
ملک | بھارت |
ریاست | بہار |
انتظامی تقسیم | پورنیہ |
صدر دفتر | پورنیہ |
حکومت | |
• لوک سبھا حلقے | پورنیہ |
• اسمبلی نشستیں | Kasba, Banmankhi, Rupauli, Dhamdaha, Purnia, Korha |
رقبہ | |
• کل | 3,229 کلومیٹر2 (1,247 میل مربع) |
آبادی (2011) | |
• کل | 3,264,619 |
• کثافت | 1,000/کلومیٹر2 (2,600/میل مربع) |
آبادیات | |
• خواندگی | 51.08 فیصدی |
• جنسی تناسب | 921 |
اہم شاہراہیں | NH 31, NH 57 , قومی شاہراہ 107( بھارت) and NH131A |
ویب سائٹ | سرکاری ویب سائٹ |
ہندوستانی ریاست بہار کے 38 اضلاع میں سے ایک ضلع ہے۔
محل وقوع
[ترمیم]پورنیہ یا پورنیاں ریاست بہار کا ایک ضلع ہے۔ اس کے شمال میں ملک نیپال اور ہندوستانی ریاست مغربی بنگال کا دار جیلنگ، مشرق میں جلپائی گڑی، دیناجپور، مالدہ، مغرب میں بھاگلپور اور جنوب میں کٹیہاراضلاع واقع ہیں۔
اس کا رقبہ 322 9 مربع کلومیٹر ہے۔ شمال کی طرف پتھریلے علاقے اور مشرق کی طرف دریاؤں اور قدرتی ذرائع سے بنے کبھی نہ سوكھنے والے دلدلی علاقے اور مغرب کی طرف سینڈی گھاس کے میدان ملتے ہیں۔ گنگا کے علاوہ کوسی، مہانندا اور پنار ندیاں بہتی ہیں۔ مشرق کی طرف کہیں کہیں شاندار جلوڑھ مٹی ملتی ہے۔ بارش جلد شروع ہوتی اورزوردار ہوتی ہے۔ سالانہ بارش کی اوسط 71 انچ ہے۔ زراعت میں دھان کے علاوہ دالیں، تیل کے بیج اور تمباکو وغیرہ کاشت کیا جاتا ہے۔ جانور چھوٹے اور کمزور ہوتے ہیں۔ یہاں موٹے کپڑوں کی صنعت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جوٹ یعنی پٹ سن کی بڑے پیمانے پر کاشت ہوتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]سرکاری ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ purnea.bih.nic.in (Error: unknown archive URL)