پورنیہ
पूर्णियाँ پورنیہ | |
---|---|
Metropolitan City | |
سرکاری نام | |
عرفیت: Mini Darjeeling | |
ملک | بھارت |
State | بہار |
District | Purnia |
بلندی | 36 میل (118 فٹ) |
آبادی (2011)[1] | |
• کل | 310,817 |
• کثافت | 794.49/کلومیٹر2 (2,057.7/میل مربع) |
منطقۂ وقت | IST (UTC+5:30) |
PIN | 854301 |
ٹیلی فون کوڈ | 00916454 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | BR-11 |
Literacy | 74.04% |
لوک سبھا constituency | Purnia |
ویب سائٹ | purnea |
پورنیہ یا پورنیاں ہندوستانی ریاست بہار کے 38 اضلاع میں سے پورنیہ ضلع کا صدر مقام ہے۔
محل وقوع
[ترمیم]بہار کے صدرمقام پٹنہ سے تقریبا 300 کلومیٹر کی دوری پر ہندوستان کے شمال مشرقی سمت میں ایک اہم شہر ہے۔ جو سورا دریا کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ یہاں سے نیپال اور شمال مشرقی ہندوستان جانے کا راستہ ہے۔ قومی شاہراہ 31 جو ایسٹ ویسٹ كوريڈور کا حصہ ہے شمالی ہندوستان کو آسام،سكم، میگھالیہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگالینڈ، مني پور، میزورم اور بھوٹان سے جوڑتا ہے۔ پورنیہ بہار کے شمال مشرقی شہروں میں سب سے بڑا شہر ہے۔
تاریخ
[ترمیم]مغل دور سے ہی انتظامی امور کے اعتبار سے پورنیہ کا اہم مقام رہا ہے۔ اور برطانوی سامراجی حکومت کے دور میں بھی یہیں سے آس پاس کے علاقوں پر کنٹرول کیا جاتا تھا۔ یہ شہر بہترین اطبا اور ہاسپٹل کے اعتبار سے بہار میں مشہور ہے۔ مشرقی ہندوستان میں تجارتی نقطۂ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کمبل، چٹائی اور سرسوں کے تیل وغیرہ گھریلو صنتعیں یہاں زیادہ ہیں۔ جو مقامی بازاروں میں ہی فروخت کر دی جاتی ہیں۔
رہن سہن
[ترمیم]یہاں کے باشندے مختلف معاشروں سے وابستہ ہیں۔ ہندو مسلم کی یکجہتی بہت خوب ہے۔ سرکاری زبان ہندی ہے۔ اور عموما میتھلی، بھوجپوری، سرجاپوری اور بنگلہ زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ ندیوں کی کثرت کی وجہ سے برسات کے موسم میں گردو پیش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہر کے قرب وجوار میں لوگوں کے مکانات زیادہ تر کچے ہوتے ہیں۔ اور گھاس پھوس کے ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Census of India Search details"۔ censusindia.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2015
یہ مضمون کسی زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ براہِ کرم اس مضمون کو کسی مناسب زمرہ میں شامل کرنے میں معاونت کریں۔ |