کٹیہار ضلع
اس آلاتی ترجمہ استعمال کیا گیا ہے۔ میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
بہار کا ضلع | |
سرکاری نام | |
بہار میں محل وقوع | |
ملک | بھارت |
ریاست | بہار |
انتظامی تقسیم | پورنیہ |
صدر دفتر | کٹیہار |
تحصیلیں | 17 |
حکومت | |
• لوک سبھا حلقے | Katihar |
• اسمبلی نشستیں | Katihar, Kadwa, Balrampur, Pranpur, Manihari, Barari |
رقبہ | |
• کل | 3,056 کلومیٹر2 (1,180 میل مربع) |
آبادی (2011) | |
• کل | 3,068,149 |
• کثافت | 1,000/کلومیٹر2 (2,600/میل مربع) |
آبادیات | |
• جنسی تناسب | 916 |
اہم شاہراہیں | NH 31, NH 81 |
ویب سائٹ | سرکاری ویب سائٹ |
ضلع کٹیہار' بھارتی ریاست بہار کے 38 اضلاع میں سے ایک ضلع ہے اور کٹیہار شہر اس ضلع کا انتظامی مرکز ہے۔ نیز یہ پورنیہ ضلع ڈویژن کا ایک حصہ بھی ہے۔
تاریخ
[ترمیم]1973 میں بہار کے پورنیہ ضلع کو تقسیم کیا گیا۔ اور اسی سے الگ کر کے کٹیہار کو ضلع کی حیثیت دی گئی- اس سے قبل کٹیہار پرچودھری خاندان کا دبدبہ تھا۔ جوخاندان کوسی کے علاقے میں سب سے بڑے زمین داروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اس چودھری خاندان کا بانی خان بہادر چودھری محمد بخش تھا۔ اور اسے کوسی کے علاقے میں تقریباً 126 چھوٹے زمین داروں پر غلبہ حاصل تھا۔ 1943ء میں جب اس کی وفات ہوئی تو اس کی ملکیت میں کٹیہار میں تقریباً15000 ایکڑ زمین اور پورنیہ میں 8500 ایکڑ زمین تھی۔ تاج دیہوری نامی حویلی میں آج بھی اس کے جانشین چودھری تاج محمد اور چودھری محمد اشرف بحیات ہیں۔
بنگال کی تقسیم سے پہلے کٹیہار بنگال کا حصہ تھا۔ بنگال کی تقسیم کے بعد اسے بہار میں شامل کر دیا گیا۔ لیکن معاشرتی طور پر آج بھی اس ضلع کا بیش تر علاقہ بنگال سے منسلک ہے۔ اور اس ضلع میں آج بھی بنگلہ بولی اور سمجھی جاتی ہے۔
جغرافیہ
[ترمیم]کٹیہار ضلع 3.057 مربع کلومیٹر (1،180 مربع میل) کے ایک علاقے پر قبضہ، نسبتا کینیڈا کی آکمسکی جزیرہ کے برابر-
ندیاں: مہانندا، گنگا، کوسی ندی، رگھا
کٹیہار ضلع سیمانچل یعنی ریاستِ بہار کے شمال مشرقی حصہ کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ شمال میں پورنیہ ضلع (بہار)، جنوب مغرب میں بھاگلپور ضلع (بہار)، جنوب مشرق میں مالدہ ضلع (مغربی بنگال)، شمال مشرق میں اتر دیناجپور ضلع (مغربی بنگال) اور جنوب میں صاحب گنج ضلع (جھارکھنڈ) واقع ہیں۔
کٹیہار میں موجود ریلوے اسٹیشن ہندوستانی ریلوے کا ایک اہم اسٹیشن ہے۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے یعنی (North East Frontier Railway) کا علاقہ کٹیہار سے ہی شروع ہوتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]روابط
[ترمیم]- Katihar Info. آرکائیو شدہ 2013-08-16 بذریعہ archive.today
- Katihar Information Portalآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ allaboutbihar.com (Error: unknown archive URL)
- Katihar Medical College
اتردیناجپور, مغربی بنگال | ضلع پورنیہ | |||
ضلع کٹیہار | ||||
ضلع مالدہ, مغربی بنگال | ضلع صاحب گنج, جھارکھنڈ | ضلع بھاگلپور |