چینی ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Favicon of Wikipedia چینی ویکیپیڈیا
維基百科 / 中文维基百科
اسکرین شاٹ
Main Page of the Chinese Wikipedia
چینی ویکیپیڈیا کا سرورق
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرة المعارف منصوبہ
دست‌یابچینی تحریری
مالکویکیمیڈیا فاونڈیشن
ویب سائٹzh.wikipedia.org
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
آغازمئی 11، 2001؛ 22 سال قبل (2001-05-11)
موجودہ حیثیتبرعظیم چین میں پابندی


چینی ویکیپیڈیا
روایتی چینی 中文維基百科
سادہ چینی 中文维基百科
لغوی معنی Chinese-language Wiki-encyclopedia

چینی ویکیپیڈیا (انگریزی: Chinese Wikipedia)(روایتی چینی حروف: 中文維基百科، آسان چینی حروف:中文维基百科، پینین:Zhōngwén Wéijī Bǎikē) ویکیپیڈیا کا چینی زبان کا نسخہ ہے اور ویکیمیڈیا فاونڈیشن کی زیر نگرانی کام کررہا ہے۔ چینی ویکیپیڈیا کا آغاز 11 مئی 2001ء کو ہوا تھا۔[1] فی الحال چینی ویکیپیڈیا میں 1,410,000 مضامین اور تقریباً 3,486,000 مندرج صارفین ہیں۔ کل 81 منتظمین ہیں۔ 2015ء سے بر عظیم چین میں چینی ویکیپیڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ [2] چینی ویکیپیڈیا ہوڈونگ بائی کے (互动百科)، بیڈو بائی کے (百度百科) اور سو سو بائی کے (搜搜百) کے بعد چوتھا بڑا دائرة المعارف ہے۔

صارفین اور منتظمین[ترمیم]

چینی ویکیپیڈیا کے اعدادوشمار
صارف کے کھاتوں کی تعداد مضامین کی تعداد فائلوں کی تعداد منتظمین کی تعداد
3486318 1410063 66395 63

تاریخ[ترمیم]

2001ء میں 12 دیگر ویکیپیڈیاوں کے ساتھ چینی ویکیپیڈیا کی بھی بنیاد رکھی گئی۔ ابتدا میں چینی ویکیپیڈیا پر چینی حروف کام نہیں کر رہے تھے لہذا اس پر کوئی متن موجود نہیں تھا۔ اکتوبر 2002ء میں پہلا چینی زبان کا صفحہ تحریر کیا گیا۔ وہ چینی ویکیپیڈیا کا صفحہ اول تھا۔ چینی ویکیپیڈیا کا ایک بڑا مسئلہ روایتی چینی حروف اور آسان چینی حروف کے مابین فرق تھا۔ 2002ء اور 2003ء میں چینی ویکیپیڈیا کمیونیٹی نے ویکیپیڈیا پر دونوں زبانوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کیا۔ 23 دسمبر 2004ء کو میڈیا ویکی کا 1.4 جاری ہوا اور اسی کے ساتھ دونوں زبانوں کے درمیان میں خود کار طریقے سے ردوبدل کرنا آسان ہو گیا۔ اس کے بعد میڈیا ویکی کا 1.4.2 ورژن جاری ہوا جس سے جدول کا zh-sg سے zh-cn اور zh-hk سے zh-tw خود کار طریقے سے منتقل کرنا آسان ہو گیا۔[3]

نام[ترمیم]

21 اکتوبر 2003ء کو رائے دہی کے بعد ویکیپیڈیا کا چینی زبان میں نام رکھا گیا۔ آسان چینی حروف میں 维基百科، روایتی چینی حروف میں 維基百科 اور پینین میں Wéijī Bǎikē رکھا گیا۔ اس کے معنی ویکی دائرةالمعارف ہے۔

ماخذ ترامیم (نومبر 2011 - اکتوبر 2012) Source
ملک/خطہ ترامیم کا فیصد
 تائیوان
  
37.0%
 ہانگ کانگ
  
26.3%
 چین (Mainland)
  
20.9%
 ریاستہائے متحدہ
  
5.4%
 کینیڈا
  
1.9%
 ملائیشیا
  
1.3%
 آسٹریلیا
  
1.2%
 مکاؤ
  
1.1%
 جاپان
  
0.7%
 سویٹزرلینڈ
  
0.7%
 نیدرلینڈز
  
0.6%
 مملکت متحدہ
  
0.6%
 جرمنی
  
0.5%
دیگر
  
1.8%
ماخذ ترامیم (جنوری 2014 - مارچ 2014) Source
ملک/خطہ ترامیم کا فیص
 چین (Mainland)
  
43.4%
 تائیوان
  
31.4%
 ہانگ کانگ
  
15.3%
 ریاستہائے متحدہ
  
2.0%
 آسٹریلیا
  
1.7%
 ملائیشیا
  
1.6%
 جاپان
  
0.8%
 کینیڈا
  
0.7%
 مملکت متحدہ
  
0.5%
 مکاؤ
  
0.5%
دیگر
  
2.0%

ویکیپیڈیا کے دیگر نسخوں سے فرق[ترمیم]

اپریل 2010ء اور مارچ 2011ء میں ایک سروے کے مطابق چینی ویکیپیڈیا میں ترامیم کا تناسب تائیوان سے 37.8%، ہانگ کانگ سے 26.2% ، برعظیم چین سے 17.7%، ریاستہائے متحدہ امریکا سے 6.1% اور کینیڈا سے 2.3% تھا۔[4]

  1. Jason Richey۔ "[Wikipedia-l] new language wikis"۔ List.Wikimedia 
  2. "Wikipedia founder defends decision to encrypt the site in China"۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2018 
  3. "Files"۔ SourceForge.net۔ 2005-04-20۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2012 
  4. "Page Edits Per Wikipedia Language"۔ statswikimedia