مندرجات کا رخ کریں

کاتسودو شاشین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاتسودو شاشین
(جاپانی میں: 活動写真)  ویکی ڈیٹا پر  (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

عمومی معلومات
صنف خاموش فلم ،  اینیمے   ویکی ڈیٹا پر  (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 1907  ویکی ڈیٹا پر  (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دورانیہ 3 سیکنڈ   ویکی ڈیٹا پر  (P2047) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک جاپان   ویکی ڈیٹا پر  (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
۔۔۔ پر معلومات
کتسودوساشن

کاتسودو شاشین یا Katsudō Shashin (活動写真؟، متحرک تصاویر) کو میجی دور کا سب سے پرانا جاپانی انیمے تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے خالق کا نام معلوم نہیں۔ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ 1907ء سے 1912ء کے درمیان میں کسی وقت تیار کی گئی تھی، اس لیے ممکن ہے کہ یہ جاپان میں مغربی متحرک فلموں کی ابتدائی نمائشوں سے بھی پہلے کی ہو۔ یہ 2005ء میں کیوٹو میں فلموں اور پروجیکٹرز کے ایک مجموعے میں دریافت ہوئی۔ تین سیکنڈ پر مشتمل اسے ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو "活動写真" لکھتا ہے اور اپنی ٹوپی اتار کر اسے لہراتا ہے۔ اس میں استعمال کیے گئے فریم سٹنسل (ایک طریقہ جس میں تصاویر کو سانچوں پر رنگ ڈال بنایا جاتا ہے) تھے جو سرخ اور کالے رنگ کے تھے ان تصاویر کو تیزی سے حرکت دی جاتی تھی۔

بیانیہ

[ترمیم]

اس کارٹون کی تصاویر پچاس سیلوائڈ اس فریموں پر مشتمل ہے جو تین سیکنڈ دورانیہ کی ہے اور فریم کی رفتار 16 فریم فی سیکنڈ کی حساب سے ہے۔ [1] اس میں سمندری جہاز ران کی وردی میں ملبوس ایک لڑکا کنجی علامات میں"活動写真" (katsudō shashin, or "متحرک تصاویر") لکھتا ہے، اس کے بعد وہ اپنا رخ ناظرین کی جانب کرتا ہے اور ٹوپی اتار کر انھیں سلیوٹ کرتا ہے۔ [1]

روایتی انیمیشن کے طریقے کے برعکس اس میں تصویر کھینچ کر فریم کو نہیں بنایا گیا، لیکن اس کے برعکس اسے سانچے کی مدد سے سیدھے فلم پر ڈلا گیا ہے۔ اسے کپا بین [ا] کہلاتا تھا۔ تصاویر ایک 35 mm film [2] [3] پٹی پر سرخ اور کالے رنگوں میں ہیں۔ ان تصاویر کو تیزی سے گھمایا جاتا ہے؛ تاکہ اسے تسلسل سے دیکھا جا سکے۔ [4]

پس منظر

[ترمیم]
Film frame of a cartoon samurai holding a sword
جاپانی متحرک فلیمیں جیسے جیونشیکوچی کی ہناواہیکانئی میٹونوماکی 1917ء میں شروع ہوئیں۔

پراجکٹڈ فلمیں مغرب سے جاپان میں 1896–97ء میں آئیں۔ سب سے پہلی مغربی متحرک فلم جو ٹوکیو میں 15 اپریل 1912ء میں چلائی گئی یہ فلم فرانسیسی شخص ایمائیل کوہل کی دی نیپرز' ٹرانسفورمیشنز[ب] (1911ء) تھی۔ اوٹن شماکوا، سیٹرارو کیٹایاما اور جینچی کوچی جیسے جاپانی تخلیق کاروں کے کام 1917ء میں تھیٹر سکرین کی زینت بننے لگے۔ [5]ان میں سے کچھ بعد میں ٹوائی موی[پ] قسم کے کھلونوں سے مختلف گھروں سے دریافت ہوئے ہیں ان میں سے سب سے پرانی ہنوا ہکونائی میٹو نو ماکی Hanawa Hekonai meitō no maki ہے جو 1917ء میں بنائی گئی اور اس کے گھریلو ورژن کو نماکورا -گٹانا Namakura-gatana کہتے تھے۔ [6]

ابتدائی متحرک تصاویر جیسے زیوٹروپ جو بصری کھلونوں کے لیے تھے پروجیکٹڈ فلم انیمیشن کی ابتدا میں سے تھے۔ جرمن کھلونے ساز کمپنی بنگ کمپنی نے سب سے پہلے نورمبرگ میں 1898ء کو ایک تقریب میں سینومیٹوگراف کی نمائش کی اس کے بعد دیگر کئی کھلونے ساز اس طرح کی چیزیں فروخت کرنے لگے۔ ان آلات کے لیے براہ راست متحرک فلم بنانے مہنگے تھے۔ 1898ء میں ان کھلونوں کے لیے فلمیں فروخت کے لیے پیش ہوئیں جنھیں تسلسل سے دیکھنے کے لیے تیز کیا جا سکتا تھا۔ جرمن ساختہ یہ آلات جاپان میں کم از کم 1904ء تک پہنچ گئے تھے[7]، اس طرح ان کے فلم بھی دستیاب ہو گئے ہوں گے۔ [8]

دوبارہ دریافت

[ترمیم]
کٹسودوساشن

دسمبر 2004ء میں پراننی چیزوں کے کاروبار کرنے والے ایک شخص نے نٹسوکی ماتسوموتو [ت] سے رابطہ کیا جو جامعہ اوساکا برائے فنون میں آئکن نوگرافی کے ماہرتھے[9]۔ اس تاجر کے پاس کیوٹو شہر کے ایک پرانے خاندان سے حاصل کردہ کئی پرانے فلمیں اور پرجیکٹرز تھے اور ماتسوموتو انھیں خریدنے کی غرض سے اگلے ماہ جنوری میں ان کے پاس پہنچے۔ اس تاجر کے پاس تین پروجیکٹر، گیارہ عدد 35 mm فلمیں اور تیرا میجک لینٹرن سلائڈ تھے۔ [10]

ماتسوموتو کو جب کتسوڈو ساشن کی فلم [9] ملی یتو اسے کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔ [11] پروجیکٹرز کے تخلیق کی تاریخ اور دیگر شواہد سے متحرک تصاویر کے تاریخ دان ja [Nobuyuki Tsugata][ٹ] اور ماتسوموتو اسے نتیجے پر پہنچے کہ یہ فلم 1907ء سے 1911ء کے درمیان میں بنائی گئی ہے۔ [11] اس زمانے میں جاپان میں فلی تھیٹر کم ہوا کرتے تھے؛ لہذا غالب امکان یہی ہے کہ یہ فلم اس وقت بڑی تعدا میں مہنگی پروجیکٹر رکھنے والے امیر خاندانوں کو بیچنے کی غرض سے بنائے گئے تھے۔ ماتسوموتو کے مطابق کم معیار کی تصویر فلم اس بات کا مظہر ہے کہ یہ کسی چھوٹے فلم کمپنی کی جانب سے بنائی گئی تھی؛[8] جب کہ اس کے فلم ساز نامعلوم ہی رہے۔ [9]

یہ دریافت جاپانی ذرائع ابلاغ میں چھائی رہی[10]۔ یہ کام امریکا کے مشہور متحرک کارٹون سازوں جیسے کوہل اینڈ امیریکنس جے۔اینڈ این بی ایس پی؛سٹاورٹ بلیکٹن اور ونسن مک کے سے بھی پرانی ہے۔ میجی دور کے اینیمیشن کی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسشی شمبن نے اس فلم کو جاپانی انیمے کی ارتقا رکھنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور اور متنازع طور پر کہا [Katsudō Shashin]کہ اس انیمیشن کو عصری دور کے انیمیشن کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ [11]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حواشی

[ترمیم]
  1. ↑ 合羽版;کی مدد سے کیا گیا یہ ایک آلہ تھا جسے میجک لینٹرن کی سٹنسلنگ کے استعمال کیا جاتا۔ چھپائی کا یہ عمل کپا زوری (合羽刷り)
  2. ↑ فرانسیسی: Les Exploits de Feu Follet‏;جاپانی: ニッパルの変形
  3. ↑ gangu (玩具؟)
  4. ↑ lang
  5. ↑ 津堅 信之، b. 1968

حوالہ جات

[ترمیم]

کتابیات

[ترمیم]
  • Christopher Macdonald (7 Aug 2005). "Oldest Anime Found". Anime News Network (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2019-01-07. Retrieved 2014-02-12.
  • Asahi Shimbun staff (1 Aug 2005). "日本最古?明治時代のアニメフィルム、京都で発見" [Oldest in Japan? Meiji-period Animated Film Discovered in Kyoto]. China People's Daily Online (Japanese Edition) (بزبان جاپانی). Archived from the original on 2019-01-07. Retrieved 2014-06-11.
  • Jonathan Clements; Helen McCarthy (2006). The Anime Encyclopedia: A Guide to Japanese Animation Since 1917 (بزبان انگریزی). Stone Bridge Press. ISBN:978-1-84576-500-2.
  • Frederick S. Litten (2013). 招待研究ノート:日本の映画館で上映された最初の(海外)アニメーション映画について [On the Earliest (Foreign) Animation Shown in Japanese Cinemas]. The Japanese Journal of Animation Studies (بزبان جاپانی). 15 (1A): 27–32.
  • Frederick S. Litten (17 جون 2014)۔ "Japanese color animation from ca. 1907 to 1945" (PDF)۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-18 {{حوالہ رسالہ}}: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب |دورية محكمة= (معاونت)
  • Antonio López (2012)۔ "A New Perspective on the First Japanese Animation"۔ Published proceedings‚ Confia‚ (International Conference on Illustration and Animation)‚ 29–30th Nov 2012۔ IPCA۔ ص 579–586۔ ISBN:978-989-97567-6-2
  • Natsuki Matsumoto (2011). "映画渡来前後の家庭用映像機器" [Home Movie Equipment from Earliest Days of Film in Japan]. In Kenji Iwamoto (مرتب). 日本映画の誕生 [Birth of Japanese Film] (بزبان جاپانی). Shinwa-sha. pp. 95–128. ISBN:978-4-86405-029-6.

بیرونی روابط

[ترمیم]