کاکا جوگیندر سنگھ دھرتی پکڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاکا جوگیندر سنگھ دھرتی پکڑ (1918ء، گجرانوالہ23 دسمبر، 1998ء، بریلی) بھارت کے عام شہری تھے جو سرخیوں کا حصہ اس وجہ سے بنے کہ وہ اپنی زندگی میں ہر ممکنہ عوامی انتخاب لڑتے رہے اور ہارتے رہے۔ ان انتخابات میں بلدیہ کے انتخابات، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، قانون ساز کونسل کے انتخابات، لوک سبھا کے انتخابات، راجیہ سبھا کے انتخابات، نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات اور صدر جمہوریہ کے انتخابات شامل تھے۔ وہ کسی بھی انتخابات کے ہارنے کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے اور نئے سرے سے انتخاب ہارنے کے لیے تیار رہا کرتے تھے۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا تھا جب ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے انتخاب کے لیے سبھی سیاسی جماعتیں تیار تھیں، تاہم یہ انتخاب متفقہ محض اس وجہ سے نہیں ہو سکا کیوں کہ دھرتی پکڑ مقابلے میں تھے۔ انھوں نے ارکان پارلیمان سے اپنی صدارتی امیدواری اور نامزدگی کے لیے تائید حاصل کی کہ تھی کہ یہ ہم دردانہ ارکان حقیقی رائے دہی میں عبدالکلام کو ووٹ ڈال سکتے ہیں، تاہم صرف ان کی نامزدگی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی پرچۂ نامزدگی پر حمایت کرنا ضروری ہے۔ اس طرح سے دھرتی پکڑ نے صدارتی انتخاب میں اپنی ناکام امیدواری کو کافی جد و جہد سے یقینی بنوائی۔ کل ملا کر دھرتی پکڑ 300 سے زائد انتخابات لڑکر ہار چکے تھے۔ دنیا میں کوئی اور شخص اتنے متواتر انتخابات اپنی زندگی میں اطمینان سے شاید ہار نہیں سکا ہے۔ [1][2].

ابتدائی زندگی اور کریئر[ترمیم]

دھرتی پکڑ ایک ہی خاندان میں پیدا 16 بچوں میں سے 14 ویں مقام پر تھے۔ ان کی پیدائش گجرانوالہ میں ہوئی جو اب پاکستان میں ہے۔ ان کے ماں باپ پنجابی تھے۔ وہ کالج کی تعلیم پائے تھے۔ انھوں نے عمرانیات اور فلسفہ میں ڈگریاں حاصل کی۔ ذریعۂ معاش کے طور پر وہ خاندان کے ٹیکسٹائل مِل سے کمائی کرتے تھے جو بریلی میں تھی۔ جب بھی ان کے ارد گرد انتخابات ہوتے، وہ ایک آزاد امیدوار کے طور پر لڑتے تھے اور ہر بار بغیر کسی استثنا کے ہار بھی جایا کرتے تھے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب The Evergreen Candidate Rediff - فروری 4, 1998
  2. Uncorking the mirth IndianTelevision - فروری 4, 2004