کلپنا (1960 فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کلپنا
ہدایت کارآر کے رکھن
پروڈیوسرٹی ایس گنیش
اشوک کمار
تحریراختر الایمان, جلال ملیح آبادی, آر کے رکھن
ستارےاشوک کمار
پدمنی
Ragini
موسیقیاو پی نیر
سنیماگرافیرتن نگر
ایڈیٹربمل رائے
پروڈکشن
کمپنی
اشوک پکچرز
تاریخ نمائش
1960
ملکہندوستان
زبانہندی اور اردو

کلپنا 1960 میں بننے والی ایک رومانوی بالی ووڈ فلم ہے ۔ اس فلم میں اشوک کمار ، پدمنی ، راگنی ، افتخار ، اچلا سچدیو اور سندر شامل ہیں۔

پلاٹ[ترمیم]

رنڈوا امر ( اشوک کمار ) اپنی بیوہ ماں اور ایک بیٹی منی کے ساتھ بمبئی میں ایک متوسط طبقے کی طرز زندگی پر گذر بسر کر رہا ہوتا ہے ۔ منی کی ماں پیدائش کے صرف 3 دن بعد انتقال کر گئی ہوتی ہے، وہ بھارتیہ کلا کیندر کی پرنسپل کی حیثیت سے زندگی گزار رہی تھی۔ جب امر اپنے بٹلر ڈسوزا کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کشمیر جاتا ہے تو اس کی ملاقات کلپنا ( پدمنی ) نامی خاتون سے ہوتی ہے جسے وہ اپنی پینٹنگ میں شامل کر لیتا ہے۔ وہ دونوں متعدد بار ملتے ہیں اور ایک دوسرے کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔ ایک دن جب امررشتے کی بات کرنے جاتا ہے تو اسے پتہ چلا کہ وہ کسی نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔ جب وہ ٹرین کے ذریعے گھر واپس آتا ہے تو اس کی ملاقات ایک اور نوجوان خاتون آشا ( راگنی ) سے ہوتی ہے ، جسے کی خدمات مرکز کی رقص استانی کے طور پر حاصل کرلیتا ہے۔ وہ اسے اپنی ماں سے ملانے گھر لے جاتا اور منی اور امر کی ماں دونوں اس امید پر اسے قبول کر لیتی ہیں کہ وہ امر سے شادی کرے گی۔

پھر امر تھیپٹر میں کلپنا کو ناچ پیش کرتے ہوئے دیکھ لیتا ہے ، کلپنا سے ملتا ہے اور دونوں اپنے رومان کو دوبارہ زندہ کرتے ہیں۔ آشا اس چیز کو محسوس کر لیتی ہے اورٹوٹے دل کے ساتھ امر سے دورہو جاتی ہے۔ امر کلپنا کو اپنی ماں اورمنی سے ملواتا ہے، اس ملاقات کے دوران ہی انھیں غیر متوقع طور پر ایک ملاقاتی ملتا ہے ، جوہر ، جو کلپنا کا بھائی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب کلپنا ، اس کی ماں اور اس کے پس منظر کے بارے میں سچائی منظر عام پر آجاتی ہے - جس سے ہر ایک کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہے۔

کاسٹ[ترمیم]

ساؤنڈ ٹریک[ترمیم]

نغمہ گلوکار
"آپ ہی میرا پریم دیوتا ، ان چرنوں کی داسی ہوں میں" مناڈے ، محمد رفیع
"میں کھڑکی پہ آؤںگی ، جب شام کو سورج ڈھلے گا" آشا بھوسلے ، محمد رفیع
"پیارا پیارا ہے سما ، سیاں جاتے ہو کہاں" آشا بھوسلے ، محمد رفیع
"السلام علیکم بابو ، کہو کیسا حال ہے" آشا بھوسلے ، سدھا ملہوترا
"ہمیں مارو نا نینوں کے بن" آشا بھوسلے
"ساون میں ہوں بے قرار" آشا بھوسلے
"پھر بھی ہے دل بیکار" آشا بھوسلے
"ہمکو سمجھ نہ لیجیئے" آشا بھوسلے
"بے کسی حد سے جب" آشا بھوسلے

بیرونی روابط[ترمیم]

کلپنا آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)