مندرجات کا رخ کریں

کوٹیور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Kottiyur
گاؤں
سرکاری نام
کوٹیور
کوٹیور
ملک بھارت
ریاستکیرلا
ضلعکنور
زبانیں
 • دفتریملیالم، انگریزی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز670651
ٹیلی فون کوڈ0490
گاڑی کی نمبر پلیٹKL-58
قریب ترین شہرماننتاواڈی، ایریٹی، تلشیری
لوک سبھا حلقہپیراوور
آب و ہواخوشگوار (کوپن)

کوٹیور (تلفظ:کوٹِّ یُو ر) (Kottiyoor) جنوبی بھارتی ریاست کیرلا کے ضلع کنور کا ایک گاؤں ہے۔ یہ مغربی گھاٹ کی وادی میں آباد ہے۔ یہاں رہنے والوں میں زیادہ تر کیرلا کے جنوبی اضلاع سے تیس اور چالیس کی دہائیوں میں آ کر یہاں سکونت پزیر ہوئے ہیں۔ ولیم لوگن کی کتاب "ملبار مینویل" میں اس علاقے کا ذکر ملتا ہے۔ ہندوؤں کے لیے مذہبی اہمیت رکھنے والا کوٹیور مندر یہاں واقع ہے۔ یہاں ہر سال "کوٹیور ویشاکھ تیوہار" کے نام سے تقریباً ایک مہینے تک جاری رہنے والا تہوار منایا جاتا ہے۔ ان دنوں ریاست کیرلا مختلف علاقوں سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔[1]

کوٹیور ویشاکھ تیوہار

متحفظہ علاقہ

[ترمیم]

کوٹیور متحفظہ جنگل کو حکومت کیرلا نے جنگلی حیات پناہ گاہ کا درجہ دیا۔ یہ کیرلا کا 23 واں جنگلی حیات پناہ گاہ ہے۔ متحفظہ علاقے کا کل رقبہ 3,037.98 ہیکٹر ہے۔ یہ آرالم جنگلی حیات پناہ گاہ سے مربوط ہے۔[2]

تصاویر

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Kottiyoor Temple, Vaisakha Maholsavam Dates for 2017, 2017 Vaisakha Maholsavam Festival
  2. Mohamed Nazeer (27 April 2011)۔ "Wildlife sanctuary area in Kannur increases"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2013 

بیرونی روابط

[ترمیم]