تبادلۂ خیال:بچوں سے غفلت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عنوان کی تبدیلی[ترمیم]

اس مضمون کا عنوان مبہم اور غیر مستعمل لفظ پر مبنی ہے۔ اسے تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔ لغت میں neglect کا مطلب ناکافی توجُّہ دینا؛ نظر انداز کرنا؛ بے توجہی یا بے پروائی سے کوئی کام نہ کرنا یا انجام نہ دے سکنا؛ بے تعلقی یا بے احتیاطی کی وجہ سے چھوڑنا؛ چُوکنا؛ غفلت کرنا۔ (اسم) تغافُل؛ بے توجہی یا اِغماض اور اس کا عمل؛ اہمال؛ صرفِ نظر؛ غفلت؛ فروگزاشت؛ چُوک؛ تحقیر؛ بے التفاتی؛ بے دھیانی۔ درج ہے۔ اسے تغافل اطفال، اغماض اطفال یا بچوں سے غفلت، بچوں سے بے توجہی وغیرہ ہو سکتا ہے، خاص غفلت والا۔ کیون کہ neglect سے بننے والے دیگر الفاظ کے اردو معنوں میں غفلت ہی درج کیا گیا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:16, 6 فروری 2018 (م ع و)

مجوزہ عنوانات میں بچوں سے غفلت ہی ایک موزوں ، آسان اور زودفہم عنوان لگ رہا ہے۔ اگر چاہیں تو موجودہ عنوان پر ایک رجوع مکرر رکھتے ہوئے اس عنوان پر مواد منتقل کر دیں۔ رہ نمائی کے لیے شکریہ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:45, 7 فروری 2018 (م ع و)