مندرجات کا رخ کریں

آری فولمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آری فولمن
آری فولمان 2008ء میں 43ویں کارلووی واری فلم فیسٹیول کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش (1962-12-17) دسمبر 17, 1962 (عمر 62 برس)
حیفا، اسرائیل
رہائش تل ابیب، اسرائیل
شہریت اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام آری فولمن
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایتکار، منظر نویس، فلم اسکور کمپوزر
پیشہ ورانہ زبان عبرانی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1996–تاحال
اعزازات
 نشان فنون و آداب (فرانس) (2009)
ڈائریکٹرز گِلٹ آف امریکا ایوارڈ
رائٹرز گلڈ آف امریکا ایوارڈ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آری فولمان (عبرانی: ארי פולמן) (پیدائش 17 دسمبر 1962) ایک اسرائیلی فلم ہدایت کار، منظر نویس اور فلم اسکور اور فلم اسکور کمپوزر ہے۔ وہ اینیمیٹڈ دستاویزی فلموالٹز ودھ بشیر“ اور براہ راست ایکشن/اینیمیٹڈ فلم ”دی کانگریس“ کی ہدایت کاری کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔[2][3] ان کا اس وقت ایک اینیمیٹڈ ڈراما فلم ڈائریکٹ کرنے کا منصوبہ جو مرگ انبوہ کے دوران میں این فرینک کی زندگی کی پر مبنی ہو گی۔[4][5]

سوانح حیات

[ترمیم]

آری فولمان حیفا میں مرگ انبوہ کے زندہ بچ جانے والے والدین کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی بیوی بھی ایک فلم ہدایت کار ہے۔ وہ تل ابیب میں رہتے ہیں۔[6] ان کے والد ”مردکئی“ ٹیکنیون یونیورسٹی میں طبیعی کیمیاء کے پروفیسر تھے اور ان کی والدہ آنکھوں کی ڈاکٹر تھیں۔ دونوں لوڈز گھیٹو سے مرگ انبوہ کے زندہ بچ جانے والے تھے۔[7] وہ اپنے گھرانے میں تین بچوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ وہ پہلی لبنانی جنگ میں گولان بریگیڈ فوج کے سپاہی تھے۔[8] انھوں نے فلم و ٹیلی ویژن کی تعلیم تل ابیب یونیورسٹی کے شعبہ ڈیوڈ وائلیٹا کاٹز سے حاصل کی ہے، جہاں سے اسرائیلی فلم انڈسٹری کی کئی ذی اثر شخصیات، اوری سیوان، رانی بلیئر، حجی لاوی اور ایتان فاکس نے تعلم حاصل کی ہے۔

سنہ 2006ء میں وہ ہاٹ 3 نامی چینل کے مشہور ڈرامے کے سلسلے ”بیتپل“ کے ہیڈ رائٹر تھے۔

والٹز ودھ بشیر

[ترمیم]

آری فولمان سنہ 1982ء جب انیس سال کے فوجی تھے تو اس وقت صبرا و شاتيلا قتل عام ہوا، جو مناظر انھوں نے اس وقت دیکھے تھے ان یادوں کو اکھٹا کر کے انھوں نے مشہور اینیمیٹڈ فلم والٹز ودھ بشیر بنائی۔ فلم کی تیاری میں پرانی باتوں کو یاد کرنا بہت مشکل تھا اس کے لیے آری نے تھراپی کا سہارا لیا اور پرانے دوستوں اور دوسرے اسرائیلیوں سے جو قتل کے وقت بیروت میں موجود تھے سے جنگ کے متعلق باتیں کی۔[6][9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15840990b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. John Hartl۔ "'The Congress': gripping live action, unfocused animation"۔ Seattle Times۔ Seattle Times۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2015 
  3. Johnathan Keeley۔ "Ari Folman's 'The Congress' Gets A Trailer"۔ The Hollywood News۔ The Hollywood News۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2015 
  4. Scott Roxborough۔ "Ari Folman to Write, Direct Animated 'Anne Frank' Film"۔ Hollywood Reporter۔ Hollywood Reporter۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2015 
  5. Nancy Tartaglione۔ "Ari Folman To Helm Animated Film Based On Life & Diary Of Anne Frank"۔ Deadline۔ Deadline۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2015 
  6. ^ ا ب Joan Dupont (19 مئی 2008)۔ "Ari Folman's journey into a heart of darkness"۔ The New York Times۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2010 
  7. משפחת ריין לודז'، פולין آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ yadvashem.org (Error: unknown archive URL) יד ושם
  8. "צייר לי זוועה: ראיון עם ארי פולמן"۔ 18 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2018 
  9. نیٹ بوم (جنوری 9, 2009)۔ "Jewish Stars"۔ Cleveland Jewish News۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 

بیرونی روابط

[ترمیم]