بخشی بانو بیگم
بخشی بانو بیگم | |
---|---|
(فارسی میں: بخشی بانو بیگم) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | اگست1540ء لاہور |
تاریخ وفات | سنہ 1596ء (55–56 سال) |
مدفن | مقبرہ ہمایوں |
والد | نصیر الدین محمد ہمایوں |
والدہ | گنوار بیگم |
بہن/بھائی | |
خاندان | تیموری خاندان |
درستی - ترمیم |
بخشی بانو بیگم (پیدائش: ستمبر 1540ء– 1596ء) مغل شاہزادی تھیں۔ بخشی بانوبیگم مغل شہنشاہ ہمایوں کی بیٹی اور جلال الدین اکبر کی بہن تھیں۔
سوانح
[ترمیم]بخشی بانوبیگم کی پیدائش ماہِ ستمبر 1540ء میں لاہور میں ہوئی جب اُن کے والدہ ہمایوں جلاوطنی کی مدت لاہور میں گزار رہے تھے۔ بدقسمتی سے ہمایوں اپنے بھائی عسکری مرزا کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا تھا اور لاہور میں جلاوطنی کی مدت گزارتے ہوئے ایران جانے کی کوشش میں تھا۔ 1545ء میں بخشی بانوبیگم کو جلال الدین اکبر کے ہمراہ جو اُن کا چھوٹا بھائی تھا، کو عسکری مرزا کے حکم کے تحت قندھار سے کابل بھجوا دیا گیا۔ ان دونوں کے ساتھ اُن کے ساتھ نگہداشت کرنے والی خواتین بھی موجود رہیں۔
شادی
[ترمیم]1550ء میں ہمایوں نے بخشی بانوبیگم کی شادی بدخشاں کے گورنر کے بیٹے سلیمان شاہ مرزا سے کردی جبکہ بخشی بانوبیگم کی عمر 10 سال تھی۔ سلیمان شاہ مرزا کی عمر اُس وقت 16 سال تھی اور 20 سال کی عمر میں وہ 1560ء میں قتل ہوا۔ 1560ء میں بخشی بانوبیگم کی دوسری شادی مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے مرزا شریف الدین حسین احراری سے کردی جو ناگور اور اجمیر کا گورنر تھا۔
وفات
[ترمیم]بخشی بانوبیگم نے 55 یا 56 سال کی عمر میں 1596ء میں آگرہ میں وفات پائی اور تدفین آگرہ میں ہوئی۔