بے خوف نادیہ
بے خوف نادیہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 جنوری 1908ء پرتھ، مغربی آسٹریلیا |
وفات | 9 جنوری 1996ء (88 سال) ممبئی |
شہریت | آسٹریلیا بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
شریک حیات | ہومی واڈیا [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، اسٹنٹ پرفارمر |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بے خوف نادیہ (انگریزی: Fearless Nadia) کا اصل نام میری این ایوانز تھا۔ ان کی ولادت 8 جنوری 1908ء کو ہوئی اور وفات 9 جنوری 1996ء کو۔ وہ آسٹریلیا کی تھی مگر ہندی سنیما میں اداکاری کرتی تھی۔ وہ اسٹنٹ وومن تھی۔ انھوں نے 1935ء میں ہنٹروالی فلم بنائی جس میں کلیدی کرکادر میں کو خود تھی اور یہ ہندی سنیما کی پہلی ایسی فلم تھی جس میں کسی خاتون کے کلیدی کردار ادا کیا ہو۔[2][3][4][5]
حالات زندگی
[ترمیم]ابتدائی زندگی
[ترمیم]بے خوف نادیہ کا پیدائزی نام میری این ایوانز تھا۔ ان کی ولادت 8 جنوری 1908ء کو پرتھ میں ہوئی۔ ان کے والد اسکاٹ مین ہربرٹ ایوانز تھا۔ وہ برطانوی فوج میں رضاکار تھے۔ وہ بھارت میں آنے سے قبل آسٹریلیا میں مقیم تھے۔ میری 1913ء میں ممبئی میں آئیں۔ اس وقت اس کے والد برطانوی فوج میں لڑ رہے تھے۔
1915ء میں ان کے والد پہلی جنگ عظیم میں جرمن کے ہاتھوں مارے گئے۔ والد کی موت کے بعد وہ پشاور، پاکستان منتقل ہو گئی۔[6] انھوں نے خیبر پختونخوا میں قیام کے دوران میں گھڑ سواری، شکار، نشانہ بازی اور ماہی گیری سکیھا۔ 1928ء میں وہ ممبئی واپس آئی اور کچھ تعلیم حاصل کی۔[3] انھوں نے بھارتی بحریہ اور بھارتی میں سلیلس گرل کے طور کام کرنا شروع کیا اور ایک وقت وہ بھی آیا جب وہ اشارتی زبان سیکھنے لگی۔
کیرئر
[ترمیم]انھوں نے ملک بھر میں تھیٹر آرٹسٹ کی حیثیت سے سفر کیا اور 1930ء میں زارکو سرکس میں کام کرنا شروع کیا۔[6] انھیں جنشید جے بی ایچ واڈیا نے بالی وڈ میں متعارف کرایا۔ اس وقت وہ ممبئی میں ایکشن اسٹنٹ کررہی تھی۔ انھیں پہلی دفعہ فلم دیش دیپک میں ایک باندی کا رول ملا اس کے بعد فلم نور یمن میں شہزادی کا کردار ملا۔ یہ فلم ہٹ ہوئی اور نادیہ کے کام کو عوام نے خوب پسند کیا۔[6][7]
ذاتی زندگی
[ترمیم]نادیہ نے 1961ء میں ہومی واڈیا سے شادی کرلی اور ان کا نام نادیہ واڈیا ہو گیا۔[8][9]
وفات
[ترمیم]9 جنوری 1996ء کو ان کے 88ویں یوم پیدائش کے اگلے دن ان کی وفات ہو گئی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://www.hindustantimes.com/bollywood/wadia-and-nadia-how-love-kicked-in-pre-bollywood-filmdom/story-uA2PxMX942VDXH0Xl0YC6N.html
- ↑ "Cinema: Female Interest"۔ آؤٹ لک۔ 24 نومبر 2003۔ 2012-10-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-26
- ^ ا ب Mary Evans Wadia, aka Fearless Nadia Biography، tifr.res.in; accessed 22 نومبر 2015.
- ↑ Hunterwali Ki Beti(1935) آرکائیو شدہ 6 اکتوبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین NFAI۔
- ↑ Profile and images، memsaabstory.wordpress.com, feb 19 2008; accessed 22 نومبر 2015.
- ^ ا ب پ Shaikh Ayaz۔ "The woman with a Whip"۔ OPEN: OPEN۔ اخذ شدہ بتاریخ 22
نومبر 2015
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 3 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ Wenner, D.؛ Morrison, R. (2005)۔ Fearless Nadia: the true story of Bollywood's original stunt queen۔ Penguin Books۔ ISBN:978-0-14-303270-0۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-22
- ↑ "International focus on 'Fearless Nadia'"۔ دی ہندو۔ 16 مارچ 2008۔ 2013-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ Mary Evans Wadia, aka Fearless Nadia rsTIFR.
This article's use of external links may not follow Wikipedia's policies or guidelines. (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
- 1908ء کی پیدائشیں
- 8 جنوری کی پیدائشیں
- 1996ء کی وفیات
- 9 جنوری کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- Wikipedia external links cleanup
- Wikipedia spam cleanup
- بیسویں صدی کی آسٹریلوی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- پرتھ، مغربی آسٹریلیا کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- آسٹریلوی فلمی اداکارائیں
- بھارت کے وطن گیر شہری