تخلیۂ روح
تخلیۂ روح یا تخلیۃ الروح (spirit walking) سائنسی و طبیعیاتی مشاہدات کے بالعکس مابعدالطبیعیات اور مذہب سے متعلقہ ادب میں پایا جانے والا ایک تصور ہے جسے خروج الروح، تظل الروح، پرواز روح اور مسقط الروح یا اسقاط النجمی (astral projection) بھی کہا جاتا ہے۔ علم نفسیات میں اس کی حیثیت تجربۂ بیرون جسم (OBE) کی مانی جاتی ہے۔ یہاں پرواز روح کی عبارت کو اردو میں کہی جانے والی روح پرواز کرگئی کی عبارت سے تفریق کرنا لازم ہے جس کے معنی موت کے ہی لیے جاتے ہیں جبکہ اس مضمون میں اگر پرواز روح کا کلمہ آیا ہے تو اس کے معنی اس انسانی تجربے کے ہیں جس میں اسے اپنی روح یا اپنا نفس اپنے مادی جسم سے الگ پرواز کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے یا نظر آتا ہے، یعنی یہاں پرواز روح کا کلمہ موت کو بیان نہیں کرتا بلکہ ایک مظہر یا تجربۂ ذاتی کے بارے میں ہے۔
اقسام
[ترمیم]تجربہء بیرون جسم کی بھی کی اقسام ہیں اور اس کی توجیہات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ذیل میں اس کی مختلف توجیہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
دورانِ نیند
[ترمیم]نیند کے دوران جب انسان سوتا ہے تو بیشتر انسان خواب دیکھتے ہیں اور ان خوابوں میں وہ خود کو کسی اور جگہ گھومتے، پھرتے دیکھتے ہیں جبکہ اس کا مادی جسم اپنی جگہ متمکن ہوتا ہے۔ یہ بھی تجربہء بیرون جسم کی ہی ایک صورت ہے۔ خواب میں نظر آنے والی یا گھومنے والی شبیہہ سے خواب دیکھنے والے کو یہ گمان گزرتا ہے کہ وہ خود ہے جبکہ وہ انسان خود نہیں ہوتا بلکہ روحانیت یا تصوف کے نقطہء نظر سے یہ انسانی نفس ہوتا ہے جو نیند کے دوران شیطانی محافل میں شریک ہوتا ہے۔ نفس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے، اس کی بھی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن کا قرآن میں ذکر ہے:
نفسِ امارہ
[ترمیم]یہ نفس کی سب سے خراب قسم ہے، اس طرح کے نفس کے حامل افراد گناہوں سے بھرپور زندگی گزارتے ہیں اور ایسے افراد کے نفس نہایت طاقتور ہوتے ہیں اور بعض اوقات نفس کی یہ شیطانی طاقتیں یہ لوگ استعمال بھی کرتے ہیں، زیادہ تر ایسے لوگ کافر و منافق، عامل، جوگی یا سادھو وغیرہ ہوتے ہیں۔ جن کا مقصد محض خلقِ خدا کو آزار پہنچانا ہوتا ہے۔ ان کو گناہ میں لذت ملتی ہے۔
نفسِ لوامہ
[ترمیم]یہ نفس امارہ کی نسبت کچھ بہتر ہوتا ہے، ایسے نفس کے حامل افراد سے بھی گناہ سرزد ہوتے ہیں، لیکن ان میں خدا کا خوف بھی ہوتا ہے اور یہ جان بوجھ کر گناہ کرنے سے باز رہتے ہیں۔ ایسے نفوس کے حامل افراد زیادہ تر عبادت گزار ہوتے ہیں۔
نفسِ الہامہ
[ترمیم]نفس یہ کی قسم مذکورہ بالا اقسام سے بہتر ہے، یہ نفس دنیا کثافتوں اور آلودگیوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسے نفوس کے حامل افراد عموماً سچے خواب یا رویائے صادقہ دیکھتے ہیں۔ ان پر عموماً آگہی بھی ہوتی ہے اور یہ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے نفوس اُن لوگوں کے ہوتے ہیں جو ظاہری عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے نفس کو پاک کرنے کے لیے مجاہدات و ریاضتیں بھی کرتے ہیں۔ خواب کی صورت میں بھی یہ اِدھر اُدھر بھٹکنے کی بجائے پاک محفلوں میں جاتے ہیں۔
نفسِ مطمئنہ
[ترمیم]یہ نفس کی سب سے اچھی قسم ہے جو ہر قسم کے گناہوں سے پاک ہوجاتی ہے اور اللہ کی نافرمانی پر مشتمل ہرقسم کے فعل سے بیزار ہوتی ہے۔ یہ عبادت میں لذت محسوس کرتے ہیں۔ ایسے نفوس کے حامل پیغمبر یا ولی ہوتے ہیں۔
مراقبہ
[ترمیم]اللہ تعالی کے حبیب نے حکم دیا ں ماز اس طرح ادا کرو گویا تم خدا کو دیکھ رہے ہو اگر ایسا نہیں کر سکتے کم ازکم یوں تصور کرو خداتمہں دیکھ رھا ہے اس طریقہ سے نماز ادا کرو یہی سب سے اچھا مراقبہ ہے مراقبہ شرعی لحاظ سے حکم ہے مقصد یکسوئ اس طریقہ سے ھٹ کے اپنی مرضی سے کوئی اور طریقہ مراقبہ نہیں بدعت ہے اسلام نام ہے قرآن و سنت کا دوسری کوئی چیز اسلام نہیں۔ صوفیائے کرام میں مراقبہ کے مختلف طریقے رائج ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آنکھیں بند کرکے سرپر اگر سفید کپڑا میسر ہوتو ڈال کر چند منٹ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر نہایت عاجزی وانکساری کیساتھ دل سے کیا جاتا ہے۔ دل میں اللہ اللہ کیا جاتا ہے زبان خاموش رہتی ہے۔ مراقبہ کو طریقہ عالیہ نقشبندیہ میں بنیادی حیثیت حاصل ہے طریقہ عالیہ قادریہ ودیگر تمام سلاسل صوفیائے کرام میں مراقبہ کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے۔ مراقبہ میں اپنے باطن کی اتھا ہ گہرائیوں میں جاکر اپنے اللہ کو سنا جاتا ہے اور کائنات کیحقیقت سے ناصرف آگاہی حاصل کی جاتی ہے بلکہ مشاہدۂ قدرت بھی کیاجاتاہے۔ مراقبہ کانصب العین صرف اور صرف انسان کے جسم، جذ بات ،اور ذہن کو یکجا کرنا ہے اور اس اعلی درجے کی یکسوئی کا مقصد صرف باطن میں موجزن آگہی کے بحر بیکراں میں غوطہ زن ہو کر آگہی کا گوہر تلاش کرنا ہوتا ہے۔ مراقبے میں انسان خود کو زمان و مکان کی قید سے آزاد پاتا ہے اور روحانی طریقے سے طیر، سیر کر سکتا ہے لیکن یہ بھی کسی بڑے مرتبے کی دلیل نہیں ہے کیونکہ ہر مذہب کا بندہ تھوڑی سے محنت سے یہ صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ اس میں مادی جسم اپنی جگہ پر ہی رہتا ہے جبکہ حامل اپنے جسم سے باہر یا کہیں افتادہ ہونے والے واقعات کا مشاہدہ بھی کر سکتا ہے۔ یہ بھی تجربۂ بیرون جسم کی ایک مثال ہے۔ مراقبے کی کئی اقسام ہیں۔ بہت سے لوگ روحوں (لطائف، شکتیاں) کی بیداری اور روحانی طاقت سیکھے بغیر مراقبہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا یا تو مراقبہ لگتا ہی نہیں یا شیطانی وارداتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ مراقبہ انتہائی لوگوں کا کام ہے، جن کے نفس پاک اور قلب صاف ہو چکے ہوں۔ عام لوگوں کا مراقبہ نادانی ہے۔ خواہ کسی بھی ظاہری عبادت سے کیوں نہ ہو۔ روحوں کی طاقت کو نور سے یکجا کر کے کسی مقام پر پہنچ جانے کا نام مراقبہ ہے۔ سب سے ادنیٰ مراقبہ قلب کی بیداری کے بعد لگتا ہے، جو ذکر ِقلب کے بغیر ناممکن ہے۔ ایک جھٹکے سے آدمی ہوش و حواس میں آجاتا ہے، استخارے کا تعلق بھی قلب سے ہے۔ اس سے آگے روح کے ذریعہ مراقبہ لگتا ہے، تین جھٹکوں سے واپسی ہوتی ہے، تیسرا مراقبہ لطیفہ ِ انا اور روح سے اکھٹا لگتا ہے۔ روح بھی جبروت تک ساتھ جاتی ہے، جیسا کہ جبرائیل حضور پاک کے ساتھ جبروت تک گئے تھے۔ ایسے لوگوں کو قبروں میں بھی دفنا آتے ہیں مگر انھیں خبر نہیں ہوتی، ایسا مراقبہ اصحاب ِ کہف کو لگا تھا جو تین سو(300) سال سے زائد عرصہ غار میں سوتے رہے۔ ایسا مراقبہ جب غوث پاک کو جنگل میں لگتا تو وہاں کے مکین ڈاکو آپ کو مردہ سمجھ کر قبر میں دفنانے کے لیے لے جاتے تھے۔ لیکن دفنانے سے پہلے ہی وہ مراقبہ ٹوٹ جاتا۔
کشف
[ترمیم]کشف کے معنی کھولنے اور پردہ اٹھانے کے ہیں۔ روحانیت میں کشف ایک ایسی صلاحیت ہے، جس کی بدولت اس صلاحیت کا حامل کائنات میں کسی بھی جگہ طیر و سیر کر سکتا ہے۔ کشف کرنے والے کو کھلی یا بند آنکھوں سے کشف کرنے پر قادر ہوتا ہے، تاہم یہ کشف کرنے والے کے مراتب و مقامات پر منحصر ہے۔ کشف کی سو سے زائد اقسام ہیں۔ کشف کرنے والے کا مادی جسم دنیا میں اپنی جگہ پر متمکن ہوتا ہے جبکہ تخیل کی پرواز، اُس کو کسی بھی جگہ لے جا سکتی، اس عمل کے دوران کشف کرنے والے کو اپنا مادی جسم بھی نظر آتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے مادی جسم کو چھوڑ کر روحانی جسم کے ذریعے سفر کر رہا ہے۔ کشف کی مشہور اقسام میں سے کشف القبور، کشف الصدور اور کشف الحضور ہیں۔
روحانیت اور تجربہء بیرون جسم
[ترمیم]روحانیت کے رو سے ہر انسان میں اللہ تعالٰیٰ نے سولہ (16) باطنی مخلوقات رکھی ہیں،[1] جن میں سے نفس دنیا میں آنے کے بعد اس ناسوتی دنیا کے اثر سے زیادہ قوی ہوتا ہے لیکن پاکیزہ زندگی گزارنے والوں کے نفس پاک ہوجاتے ہیں، تاہم اس کے لیے انھیں سخت عبادات، ریاضات و مجاہدوں سے گذرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر ولی کچھ عرصے کے لیے جنگلوں، بیابانوں میں چلہ کشی کے لیے جاتے ہیں تاکہ اپنے اندر کی کثافت و آلودگی کو ختم کرنے کے لیے سخت مجاہدوں اور ریاضتوں سے بلا کسی مداخلت گذر سکیں۔ جیسا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی، لعل شہباز قلندر، بوعلی شاہ قلندر، رابعہ بصری وغیرہ روحانیت و تصوف کی دنیا میں پہلی بار عصرِ حاضر کی معروف روحانی شخصیت ریاض احمد گوھر شاہی نے نہ صرف انسان میں موجود ان باطنی مخلوقات کی بھرپور تشریح و وضاحت کی بلکہ نفس کو پاک کرنے اور ان باطنی مخلوقات کو بیدار کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔ اس سے قبل تمام اولیاء اللہ کی تعلیمات و تصانیف میں ان انسانی باطنی مخلوقات کا محض تذکرہ ملتا تھا[2] لیکن ان مخلوقات کی نہ صرف پوری وضاحت، اعمال، افعال، اشکال، رنگ حتٰی کہ اذکار بھی ریاض احمد گوھر شاہی نے طشت از بام کردیے ہیں۔ نفس، لطائف اور جُسے انسانی باطنی مخلوقات ہیں، جن میں نفس ناپاک ہوتا ہے، جب تک نفس ناپاک رہتا ہے، نفس آزاد ہوتا ہے اور باقی مخلوقاتِ روحانی خوابیدہ ہوتی ہیں، جب یہ نفس پاک ہوجاتا ہے تو نور کی خوارک ملنے کے سبب یہ مخلوقات بھی قوی ہوجاتی ہیں اور اس بات پر قادر ہوجاتی ہیں کہ انسانی جسم سے باہر نکل سکیں۔ پھر ایسا شخص جب نماز پڑھتا ہے تو اس کی باطنی مخلوقات، اس کی امامت میں نماز پڑھتی ہیں اور یہ تجربہء بیرون جسم کی ہی مثال ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "کتاب:مخزن الاسرار، مصنف حضرت فقیر نور محمد سروری قادری کلانچوی"۔ 06 اگست 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2009
- ↑ "کتاب:حق نمائے نور الہُدٰی، مصنف حضرت سخی سلطان باھو"۔ 12 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2009