شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا
شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا Shanghai Hongqiao International Airport 上海虹桥国际机场 | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| |||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||
عامل | شنگھائی ایئرپورٹ اتھارٹی | ||||||||||||||
خدمت | شنگھائی | ||||||||||||||
محل وقوع | چانگنینگ-منہانگ، شنگھائی | ||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 3 میٹر / 10 فٹ | ||||||||||||||
متناسقات | 31°11′53″N 121°20′11″E / 31.19806°N 121.33639°E | ||||||||||||||
ویب سائٹ | ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا | ||||||||||||||
نقشہs | |||||||||||||||
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ | |||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
اعداد و شمار (2016) | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
ماخذ:[1] |
شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
روایتی چینی | 上海虹橋國際機場 | ||||||||||
سادہ چینی | 上海虹桥国际机场 | ||||||||||
|
شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا یا شنگھائی ہونگچیاو انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: SHA، آئی سی اے او: ZSSS) (انگریزی: Shanghai Hongqiao International Airport) (چینی: 上海虹桥国际机场) شنگھائی کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا بنیادی طور پر اندورن ملک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ محدود بین الاقوامی پروازیں بھی یہاں سے روانہ ہوتی ہیں۔ یہ ضلع چانگنینگ کے ہونگچیاو قصبہ میں واقع ہے۔ یہ شہر کے مرکز سے 13 کلومیٹر (8.1 میل) کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے۔ یہ شنگھائی کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نسبت شہر سے زیادہ قریب ہے۔
ہونگچیاو ہوائی اڈا چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، شنگھائی ایئر لائنز، جونیاؤ ائیرلائنز اور سپرنگ ایئر لائنز کا مرکز ہے۔ 2016ء میں ہونگچیاو ہوائی اڈے سے 40،460،135 مسافروں نے سفر کیا جو اسے چین کا ساتوں مصروف ترین اور دیا کا 45 واں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتے ہیں۔ [2] 2011ء کے اختتام تک ہوائی اڈا 22 ایئر لائنز کی میزبانی کر رہا ہے اس یہاں سے مسافر 82 منازل تک سفر کرتے ہیں۔ [3]
تاریخ
[ترمیم]ہونگچیاو ہوائی اڈے کی تعمیر 1921ء میں شروع ہوئی۔ مئی 1923ء میں ہوائی اڈے کو مخلوط شہری استعمال کے لیے کھولا گیا۔ 1963ء کے اواخر میں یہ دوبارہ تعمیر کیا گیا اور اپریل 1964ء میں اسے شہری استعمال کے لیے کھولا گیا۔ مارچ سے ستمبر 1984ء تک اس میں اہم توسیع ہوئی اور دسمبر 1988ء سے دسمبر 1991ء تک اس میں ایک بار پھر توسیع کی گئی۔
1999ء میں شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا کی تعمیر سے قبل یہ شنگھائی کا مرکزی ہوائی اڈا تھا، جب تقریباً تمام بین الاقوامی پروازیں پودانگ میں منتقل کر دی گئیں۔ ہوائی اڈے اس وقت بنیادی طور پر اندرون ملک پروازوں کے لیے ہے صرف پانچ بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازیں یہاں سے چلتی ہیں۔
1 جنوری 2013ء سے کارآمد پاسپورٹ رکھنے والے 45 ممالک کے افراد کو یہاں سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔
2014ء کے اختتام سے شروع ہونے والے "ٹرمینل 1" کی بحالی کا 1921ء کے بعد سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔ اس مکمل منصوبہ بندی کے لیے 2017ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ [4] 26 مارچ، 2017ء کو "ٹرمینل 1" کی عمارت کو مکمل طور پر بحال کر کے عوام کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ [5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ 2016年民航机场生产统计公报۔ CAAC۔ 24 فروری 2017
- ↑ "ACI releases World Airport Traffic Report 2010" (PDF)۔ 2012-03-24 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-11
- ↑ 民航局与上海市人民政府在沪签战略合作协议 (چینی میں). Carnoc. 6 اپریل 2012.
- ↑ Jian Yang (31 اکتوبر 2014)۔ "Airport renovation biggest since it opened in 1921"۔ Shanghai Daily۔ Shanghai Daily۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-25
- ↑ Jian Yang (21 مارچ 2017)۔ "Hongqiao airport gets its biggest facelift since its opening in 1921"۔ Shanghai Daily۔ Shanghai Daily۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-25