عبد الصمد مظفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد الصمد مظفر
معلومات شخصیت
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ بچوں کے مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سید عبد الصمد جو اپنے قلمی ناموں عبد الصمد مظفر اور پھول بھائی سے مشہور ہیں، ایک پاکستانی ادیب ہیں۔ ان کی اب تک ایک سو پینتس کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ عبد الصمدمظفر نے ہومیو پیتھک ڈپلوما (ڈی ایچ ایم ایس) کے ساتھ گریجویشن اور ایم ایس سی ( ماس کمیونی کیشن ) کیا ہے۔ عبد الصمدمظفر کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، بھائیوں میں ایک کراچی میں دہشت گردی میں شہیدہو گئے تھے۔ لکھنے کے معاملے میں اشفاق احمد اور اختر عباس سے متاثر ہیں۔اب تک سیکڑوں شخصیات کا انٹرویو بھی کر چکے ہیں۔اپنی تمام کامیابیوں کو اپنی ماں جی کی دعائوں کا ثمر کہتے ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کتاب بے اعتبار پر دوم انعام، پانچ عظیم مسلم سپہ سالار کو دعوۃ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامی یونی ورسٹی نے سوم انعام اور ایک کتاب تین عہد ساز سپہ سالار کو دوم انعام سے نوازا گیا، اس کے علاوہ ماہ نامہ پھول، وقت نیوز، ماہ نامہ ریشم، ماہ نامہ کرن کرن روشنی، کاروان ادب اطفال پاکستان، ماہ نامہ بچوں کا گلستان، ماہ نامہ تعمیر ادب، پاکستان رائٹرز ونگ , پاسبان قلم ایوراڈ، وفائے پاکستان ادبی ایوارڈ،سمیت کئی اعزازات مل چکے ہیں۔نیشنل بک فائونڈیشن اسلام آباد (وزارتِ تعلیم حکومت پاکستان)، دعوۃ اکیڈمی (بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد)،ماہ نامہ پھول لاہور، ماہ نامہ پیغامِ اقبال ڈائجسٹ راولپنڈی،ماہ نامہ شاہین اقبال ڈائجسٹ پشاور،ماہنامہ تعمیر ادب لیہ،ماہنامہ کرن کرن روشنی ملتان،ماہنامہ بچوں کا گلستان خانیوال، الصحت ہومیو میڈیکل ایسو سی ایشن پاکستان، پاکستان رائٹرز ونگ ملتان، بشیر رحمانی ادبی ایوارڈ،بچوں کا پرستان لاہور.اول انعام یافتہ مقابلہ کہانی نویسی شرکاء دعوۃ اکیڈمی اسلامی تربیتی  کیمپ برائے نوجوان اہلِ قلم 2009ء۔سنہری کرن سوم انعام یافتہ ’’دعوۃ ادبی ایوارڈ 2010ء2009-ء‘‘ ( بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، فیصل مسجد، اسلام آباد) پانچ عظیم مسلم سپہ سالار

دوم انعام یافتہ’’ دعوۃ ادبی ایوارڈ( بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، فیصل مسجد، اسلام آباد) پانچ عہد ساز مسلم سپہ سالار

[1]

ذاتی زندگی[ترمیم]

عبد الصمدمظفر شادی شدہ ہیں اور ان کی دو بیٹیاں حجاب قادر، مستجاب قادر ہیں اور ایک بیٹاسید محمد بالاج قادر ہے۔بابا جی پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری کرماں والے رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہیں۔ اشاعتی ادارے رابعہ بک ہاؤس میں بطور جنرل مینیجر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔[1]

تصنیفات[ترمیم]

عبد الصمد مظفر کی بہت سی کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں مسلم فاتحین سیریز بہت مقبول ہوئی۔جس میں ترکیہ ڈراما سیریل ارطغرل غازی بھی شامل ہے جس کو طویل ڈراما سیریل ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔اس ڈراما سیریل پر بچوں کے لیے مختصر لیکن جامع اور دلچسپ کتاب لکھنے کا اعزا زبھی عبد الصمد مظفر کو ملا ہے۔ [1]

  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
  • حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
  • حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
  • حضر ت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ
  • امیر تیمور
  • خالدرضی اللہ عنہ بن ولید
  • محمد بن قاسم
  • طارق بن زیاد
  • یوسف بن تاشفین
  • شہاب الدین غوری
  • سلطا ن نور الدین زنگی
  • صلاح الدین ایوبی
  • نواب سراج الدولہ
  • سلطان ٹیپو
  • قطب الدین ایبک
  • شیر شاہ سوری
  • حیدر علی
  • سلطان محمود غزنوی
  • رضیہ سلطانہ
  • ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ بن الجراح
  • سلطان محمد فاتح
  • ظہیر الدین بابر
  • سلطان شمس الدین التمش
  • احمد شاہ ابدالی
  • عمادالدین زنگی
  • چاند سلطان
  • نور جہاں
  • اُم عمارہ رضی اللہ عنہا
  • خولہ رضی اللہ عنہا بنت ازور
  • ارطغرل غازی
  • عبد اللہ رضی اللہ عنہ بن رواحہ
  • قتیبہ بن مسلم
  • سعدرضی اللہ عنہ بن ابی وقاص
  • عمرو رضی اللہ عنہ بن العاص
  • جعفر طیار
  • خیرالدین باربروسا
  • شہزادہ سلیم المعروف جہاں گیر
  • علائوالدین خلجی
  • تیتو میر
  • پانچ عظیم مسلم سپہ سالار
  • پانچ جلیل القدر سپہ سالار
  • سنہری کرن
  • اخلاقی کہانیاں
  • بچوں کی دلچسپ کہانیاں
  • پانچ نامور مسلم سپہ سالار
  • پانچ ممتاز مسلم سپہ سالار
  • پانچ بے مثال مسلم سپہ سالار
  • پانچ خواتین مسلم سپہ سالار
  • پانچ عہد ساز مسلم سپہ سالار
  • نصیحت آموز کہانیاں
  • دیس بدیس کی کہانیاں
  • دیس دیس کی لوک کہانیاں
  • اچھی سوچ
  • دیو مالائی کہانیاں
  • سب سے پہلے کون؟
  • جنگل منگل (مختلف جانوروں اور پرندوں کی معلومات پہ لکھا پنجابی ناول)
  • اتھرو(پنجابی زبان میں لکھی بچوں کی کہانیاں)
  • دلبر جانی(شاعری)
  • جبر مسلسل

مزید دیکھیے[ترمیم]

بچوں کا ادب

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت عبد الصمد مظفر (12 مئی 2017)۔ "لکھاری اور پھول بھائی کی ملاقات"۔ ملاقات (Interview)۔ عاطر شاھین۔ لاہور: پھول بھائی  Cite uses deprecated parameter |program= (معاونت);