مندرجات کا رخ کریں

عرش منیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عرش منیر
معلومات شخصیت
مقام پیدائش لکھنؤ، برطانوی ہند
وفات 8 ستمبر 1998ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی
پیشہ اداکارہ، آل انڈیا ریڈیو اور پی ٹی وی سے وابستگی
کارہائے نمایاں شہزوری، کیا بنے بات، فنونی لطیفے[1]
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عرش منیر کا تعلق لکھنؤ سے تھا جہاں وہ برطانوی ہند کے دور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے شوہر شوکت تھانوی اردو کے معروف ادیب تھے اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ تھے۔ انھی کی تحریک پر عرش منیر نے آل انڈیا ریڈیو سے صداکاری کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئیں اور ریڈیو پاکستان سے بطور اسٹاف آرٹسٹ وابستہ ہوگئیں۔ ٹیلی ویژن کے آغاز کے بعد انھوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 1983ء میں حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔8 ستمبر 1998ء کو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور صداکارہ اور اداکارہ عرش منیر کراچی میں وفات پاگئیں اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]