مندرجات کا رخ کریں

فیضان مصطفی (ماہر قانون)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پروفیسر فیضان مصطفی
معلومات شخصیت
مقام پیدائش اتر پردیش
قومیت بھارتی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، International Institute of Human Rights
پیشہ محقق، مصنف، قانوندان
دور فعالیت since 1990
ویب سائٹ
ویب سائٹ www.nalsar.ac.in

ڈاکٹر فیضان مصطفی نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد کے وائس چانسلر ہیں۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تاریخ اور قانون میں گریجویشن کیا، بعد ازاں اسی یونیورسٹی سے نمایاں نمبروں سے قانون میں ماسٹرز کیا۔[1] انھوں نے کاپی رائٹ قانون میں ڈاکٹریٹ اور بین الاقوامی و تقابلی قانون حقوق انسانی پر بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے حقوق انسانی سے ڈپلوما کیا۔ نلسار کے وائس چانسلر بننے سے قبل وہ نیشنل لا یونیورسٹی، اڑیسہ کے بانی وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔

قانونی موضوعات کی تدریس و تحقیق کے ساتھ انھوں نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی مجلات میں مضامین و مقالات بھی تحریر کیے۔ ایچ آئی وی لا جیسے نئے میدانوں کا انکشاف ان کی کامیابی اور قابلیت کا ثبوت ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "وائس چانسلر بننے کے چیلنجوں پر فیضان مصطفی کی گفتگو"۔ وائس چانسلر بننے کے چیلنجوں پر فیضان مصطفی کی گفتگو۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-21
  2. "وائس چانسلر کی پروفائل: نلسر یونیورسٹی"۔ وائس چانسلر کی پروفائل: نلسار یونیورسٹی۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-21