مرتضیٰ رضا چودھری
مرتضیٰ رضا چودھری | |
---|---|
وزیر خزانہ مشرقی بنگال | |
رکن قومی اسمبلی پاکستان | |
رکن صوبائی اسمبلی مشرقی بنگال | |
معلومات شخصیت | |
اولاد | معین الرضا چودھری |
رشتے دار | نجمہ چودھرانی (بہو) |
درستی - ترمیم |
مرتضیٰ رضا چودھری مشرقی پاکستان کے نمائندے کے طور پر پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی کے رکن تھے۔
ابتدائی زندگی اور خاندان
[ترمیم]مرتضیٰ رضا چودھری مالدہ ضلع کے نواب گنج (جو اب موجودہ بنگلہ دیش میں ہے) میں ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے جو مناکوشا زمینداری خاندان کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ان کے والد محترم جناب جہاد احمد چودھری صاحب مناکوشا کے زمیندار تھے۔ ان کے دادا محترم جناب اسماعیل حسین چودھری صاحب صوبہ بہار کے کوٹالپوکھر کے زمیندار تھے۔
مرتضیٰ رضا چودھری نے مرحوم جناب سید عزیز اللہ صاحب کی بیٹی سیدہ رقیہ اختر صاحبہ سے شادی کی۔ ان کے دس بچے تھے۔ ان کے بڑے بیٹے جناب معین الرضا چودھری صاحب بنگلہ دیش کے 12 ویں چیف جسٹس بنے اور بنگلہ دیش کی نگراں حکومت میں مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ چودھری کی سسٹر-ان-لا سیدہ سلینا اختر صاحبہ چٹگاؤں کا مرحوم جناب فضل القادر چودھری کی بیوی تھیں۔
کیریئر
[ترمیم]مرتضیٰ رضا چودھری پاکستانی آئین ساز اسمبلی کے رکن تھے۔ [1] انہوں نے وزیر خزانہ مشرقی بنگال کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Constituent Assembly of Pakistan Debates: Official Report (بزبان انگریزی)۔ Manager of Publications.۔ 1951۔ صفحہ: 47
- ↑ S. Steinberg (2016)۔ The Statesman's Year-Book: Statistical and Historical Annual of the States of the World for the Year 1955 (بزبان انگریزی)۔ Springer۔ ISBN 978-0-230-27084-8