معاونت:تعارف اسلوب نامہ/6

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے



اسلوب نامہ
گنجینۂ ہدایات


مضامین کے قطعے
مضامین کو قابل مطالعہ بنائیں


تصاویر اور حوالے
مندرجات کو مزین کریں


ربط کاری
دائرۃ المعارف کو باہم مربوط کریں


اسلوب نگارش
دلکش اسلوب نگارش کا خیال رکھیں


خلاصہ
سابقہ ہدایات پر طائرانہ نظر ڈالیں





خلاصہ

ویکیپیڈیا کا اسلوب نامہ انتہائی اہم اور ضروری ہدایات پر مشتمل ہے لیکن اسے مکمل پڑھنا خاصا وقت طلب ہے۔ تاہم اگر اسے مکمل پڑھ سکیں تو آپ کے حق میں انتہائی مفید ثابت ہوگا، لیکن اگر آپ عدیم الفرصتی سے دوچار ہیں تو اسلوب نامہ کے درج ذیل چند نکات کو ذہن نشین کر لیں:


  1. اسلوب نگارش - حتی الامکان مضمون کو خوب صورت اور پرکشش اسلوب میں ڈھالیں اور مندرجات کو متوازن اور زبان کو رواں رکھیں۔
  2. مستحکم - مضمون کی وضع قطع اور تراش خراش میں بیان کردہ ہدایات کے خلاف ورزی نہ کریں تاکہ تمام مضامین میں یکسانی برقرار رہے۔
  3. واضح - دوران تحریر میں اس مقصد کو پیش نظر رکھیں کہ اس کے مندرجات جامع، زبان رواں اور پیش کش کا انداز خوب صورت ہو۔
  4. حوالہ - مضمون میں حوالے ضرور درج کریں اور انھیں اس طرح لکھیں کہ اگر قارئین ان حوالوں کو جانچنا چاہیں تو بآسانی جانچ سکیں۔


بائیں جانب موجود مستطیل خانہ میں آپ کو موضوع وار اسلوب نامہ کے روابط نظر آئیں گے۔ اگر اس میں آپ کا مطلوبہ موضوع نہ مل سکے تو اسی خانہ میں اوپر موجود خانۂ تلاش میں اپنا موضوع لکھ کر تلاش کریں۔ اگر پھر بھی نہ ملے تو متعلقہ موضوع پر کوئی منتخب مضمون تلاش کریں اور اس کی وضع قطع اور ہیئت و انداز کی پیروی کریں۔ تاہم اسے یاد رکھیں کہ ویکیپیڈیا میں وضع قطع سے کہیں زیادہ اہمیت مندرجات کی ہے۔