مفاتیح الجنان (کتاب)
Appearance
مفاتیح الجنان ایک کتاب ہے۔ محدث قمی یعنی اہل تشیع کے مشہور عالم اور محدث شیخ عباس قمی کی بہت مشہور تالیف ہے۔
کتاب کا تعارف
[ترمیم]اس میں روزانہ، ماہانہ اور سالانہ دعاؤں نیز خاص مناسبات اور شخصیات سے متعلقہ اعمال اور دعائیں اور ان کے پڑھنے کے طریقے مذکور ہیں۔ یہ کتاب دنیا بھر کے ہر شیعہ گھرانے میں ضرور ہوتی ہے۔ یہ کتاب عراق، ایران، پاکستان اور ہندوستان میں وسیع تعداد میں شائع ہوتی ہے۔
اردو میں اس کتاب کا ترجمہ پہلے مولانا اختر عباس نجفی نے کیا تھا۔ پھر اس کے متعدد ترجمے ہوئے جن میں سے زیادہ مشہورآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کیا جس کی لاکھوں کی تعداد میں اشاعت ہو چکی ہے۔ اس کی اشاعت کروڑوں کی تعداد میں ہے۔ اس کتاب کا اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔ یہ کتاب موبائل ایپ کی صورت میں موجود ہے۔