مندرجات کا رخ کریں

ہند رستم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہند رستم
ہند رستم
ہند رستم
ہند رستم

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (مصری عربی میں: ناريمان حسين مراد ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 12 نومبر 1931(1931-11-12)
اسکندریہ، مصر
وفات اگست 8، 2011(2011-80-08) (عمر  79 سال)
قاہرہ، مصر
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مصر   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات حسن رضا
ڈاکٹر محمد فائد
اولاد بسنت رضا
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان مصری عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


نریمن حسین مراد ایک مصری اداکارہ تھیں جو اپنے سٹیج نام ہند رستم (عربی: هند رستم‎، انگریزی: Hind Rostom) تلفظ [ˈhende ˈɾostom] کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔ وہ 12 نومبر 1931 کو پیدا ہوئیں اور 8 اگست 2011 کو فوت ہوئیں۔[1] وہ اپنے عہد میں مصری سینما کے سنہری دور کی مشہور ترین اداکارہ تھیں۔.[2] ان کو ان کی خوبصورتی کی وجہ سے مشرق کی میریلن مونرو کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ہند رستم نے اپنے کیرئیر میں تقریباً 80 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ہند رستم 12 نومبر 1929 کو مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئیں۔[3] ان کا والد ایک مصری ادیگی قوم سے تعلق رکھتا تھا جبکہ والدہ مصری تھیں۔ اس نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 16 برس کی عمر میں ایک فلم اظہار و اشواک میں کام کیا۔ ان کی پہلی کامیاب فلم :بنت لیل (رات کی لڑکی)" تھی جو 1955 میں بنی جس میں انھوں نے مشہور ہدایتکار حسن الامام کے ساتھ کام کیا۔ ان کی مشہور فلمیں "ابن حمیدو - 1957"، "باب الحدید - 1958" اور "لا انام - 1958" ہیں۔

اس نے 1979 میں اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اسے اس کے کیرئر کی بلندی پر ہی اداکاری سے کنارہ کشی کر لینی چاہیے تا کہ وہ لوگوں کے دلوں میں رہے۔ دسمبر 2002 میں انھیں دس لاکھ مصری پاؤنڈز کے عوض اپنی سوانح حیات کے لیے کہا گیا۔ یہ آفر ان کو مصری سیٹلائٹ چینل کی طرف سے دی گئی تھی تا کہ ایک ڈراما سیریل میں ان کی زندگی پر محیط کہانی کو فلمایا جائے۔ ان کو کہا گیا وہ اپنی زندگی کی تمام معلومات مہیا کریں تا کہ ان پر ایک ڈراما سیریل بنائی جائی جا سکے لیکن انھوں نے اس بات سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں اپنی زندگی کو بیچنا نہیں چاہتی۔

2004 میں اسے مصری سٹیٹ میرٹ ایوارڈ برائے آرٹس کے لیے چنا گیا لیکن اس نے یہ ایوارڈ لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ ایوارڈ بہت تاخیر سے ان کو دیا جا رہا ہے۔ اور اس نے کہا کہ مشرق وسطی میں صرف اور صرف ایک ہی ہند رستم ہے۔

شادیاں

[ترمیم]
  • حسن رضا۔ فلمی ہدایتکار، ان سے اس کی ایک بیٹی پیدا ہوئی۔
  • محمد فائد - ایک کاروباری شخصیت

وفات

[ترمیم]

8 اگست 2011 کو غزہ کے ایک ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔[4]

فلموگرافی

[ترمیم]

فلمیں

[ترمیم]
سال فلم کردار دیگر معلومات
1950 بابا امین سونیا
1954 ویمن کانٹ لائی
1955 فلیش نورتن
1955 ویمن آف دی نائٹ

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "هند رستم (قطة السينما المتوحشة):مصطفى أمين لقبني ب (ملكة الشائعات)!!"۔ www.al-jazirah.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2018 
  2. "Hend Rostom"۔ IMDb۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2017 
  3. Malak Sekaly۔ "19 January 2016"۔ SpiralMag۔ Cairo۔ 05 جولا‎ئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. "Egyptian screen siren Hind Rostom was an accidental feminist"۔ The National (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2018