بینیتو موزولینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بینیتو موزولینی

بینیتو امیلکارے آندریا موزولینی (اطالوی: Benito Amilcare Andrea Mussolini) ۔ (پیدائش 29 جولائي 1883ء ۔ وفات 28 اپریل 1945ء) اٹلی کے وزیر ا‏عظم تھے جنکا دور اقتدار 1922ء سے 1943ء تک کے عرصہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اٹلی میں فاشسٹ حکومت قائم کی اور نیشنلزم، فوجی طاقت پر مرتکز اور غیر کمیونزم حکومت کے ساتھ ساتھ سخت قوانین متعارف کراۓ۔ ایک جیسے خیالات کے حامی ہونے کی وجہ سے وہ جرمنی کے آمر اڈولف ہٹلر (Adolf Hitler) کے قریبی ساتھی بنے۔ نازی جرمنی کے اتحادی کے طور پر موزولینی جون 1940ء کو جنگ عظیم دوئم میں داخل ہوۓ، اور محوری طاقتوں کے شکست کے نتیجہ میں تین سال بعد اتحادی فوجیں اٹلی میں داخل ہوئيں۔ اپریل 1945ء کو آسٹریا کو فرار کی کوشش میں پکڑے گۓ اور کومو جھیل کے کنارے انقلابیوں نے انہیں پھانسی دے دی۔