ترمیز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تَرمیز کا لفظ انگریزی میں Coding کہلاتا ہے۔ سادہ سے الفاظ میں تو ترمیز سے مراد کسی بھی قسم کی معلومات کو (مثلا تحریر یا RNA وغیرہ) کو رمز (code) میں لکھنے یا ڈھالنے کی ہوتی ہے۔ یہ لفظ مندرجہ ذیل معنوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔

  1. وراثیات میں DNA کے زریعے RNA کی ترمیز یا RNA سے لحمیات کی ترمیز، اسکے لیۓ دیکھیۓ ترمیز (وراثیات)
  2. ابلاغیات (communications) میں ترمیز سے مراد کسی خاص نفاذ (کام) کی خاطر ابلاغی یا مواصلاتی اشاروں میں بہتری پیدا کرنے کے لیۓ انکی خصوصیت میں ترمیم کرنے کی ہوتی ہے اور اسکی وجہ سے پیغامات یا معلومات کی منتقلی (transmission) کی درستگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسکے مزید فوائد میں؛ فراہم کی جانے والی معلومات کی مقدار میں اضافہ، غلطی کی شناخت و درستگی اور سلامۂ معطیات (data security) شامل ہیں۔ (یادآوری: کسی ایک قسم کی ترمیزی حکمت عملی میں عام طور پر ایک یا دو سے زائد خصوصیات مہیا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی یعنی مختلف اقسام کے روامیز کے اپنے اپنے فوائد اور حدود یا خامیاں ہوتی ہیں)
  3. علم شمارندہ میں کسی ایک مجموعہ (set) کے عناصر کو کسی دوسرے مجموعے کے عناصر (elements) پر نقشہ کرنا ، عام طور پر ایسا ایک-برائے-ایک کی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
  4. کسی ایک تمثیلی اشارے (analog signal) کی رقمی (digital) تشفیر یعنی encoding کرنا، یا اسکے برعکس کسی رقمی اشارے کی تمثیلی میں کشف رمزی (decoding) کرنا۔
  5. علم میں شمارندہ میں اسکے استعمال کے لیۓ دیکھیۓ شمارندی برمجہ (computer programming)
  6. جماعت بندی علوم میں اسکے استمعالات کے لیۓ دیکھیۓ ، ترمیز (معاشرتی علوم) اور طبی جماعت بندی (medical classification)

مزید دیکھیۓ [ترمیم]

Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے: ایک جیسے نام والے صفحات کی ضد ابہام فہرست۔ اگر کسی اندرونی رابطے نے آپکو اس صفحہ تک پہنچایا ہے تو، آپ اس رابطے کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ رابطہ درست اور متعلقہ صفحہ کی جانب ہو جائے۔ ضد ابہام کی تفصیل کیلیے دیکھیے ضد ابہام (فی الحال انگریزی میں)