وراثیات
وکیپیڈیا سے
وراثیات (Genetics)، وراثوں (genes) کی ساخت ، انکے افعال اور انکے رویۓ کے مطالعے کو کہا جاتا ہے اور یہ حیاتیات کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ اسکی تعریف ایک اور انداز میں یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ حیاتیات کی وہ شاخ ہے جسمیں وراثوں کا مختلف پہلوؤں سے مطالعہ کیا جاتا ہے یعنی ان کے زریعہ خواص کی اولاد میں منتقلی (طرزوراثی سے طرزظاہری کی تشکیل)، وراثوں میں ہونے والے طفرہ (mutation) ، طفرہ سے ہونے والے امراض اور ان امراض کے معالجے کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ابتداء میں دو اہم الفاظ کی وضاحت اور انکے مفہوم کا فرق
- وراثی امراض (Genetic diseases) : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) بھی ہو سکتا ہے اور بعداز پیدائش یعنی حصولی (acquired) بھی۔
- وراثتی امراض (Hereditary diseases) : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) ہوتا ہے اور اسی لیۓ انکو پیدائشی امراض بھی کہتے ہیں۔

