جیا بچن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

{{

  1. if: {{{image}}} |
جیا بہادری
Replace this image female.svg
جیا بہادری

}}

ذاتی معلومات
پیدائش 10اپریل 1948، جبل ہور، مدھیا پردیش، بھارت
اصل نام جیا بہادری
دیگر نام جیا بہادری بچن، جیا بچن
اداکاری کا دورانیہ 1963، 1971-1981، 1998 سے ابھی تک
شریک حیات امیتابھ بچن (1973 سے ابھی تک)
مشہور فلمیں ابھیمان، کورا کاغذ، نوکر، کبھی خوشی کبھی غم
ایوارڈز
فلم فیئر ایوارڈ
بہترین اداکارہ
1974 ابھیمان

1975 کورا کاغذ
1980 نوکر

بہترین معاون اداکارہ
1972 فضاء

1974 کبھی خوشی کبھی غم
2001کل ہو نہ ہو

جیا بہادری بچن (10 اپریل، 1948) (بنگالی: জয়া ভাদুড়ী বচ্চন، ہندی: जया बच्चन)، بھاری اداکارہ ہیں۔ وہ فلم اینڈ ٹیلیوژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا، پونا کی سابق طالبہ ہیں۔ جیا ہندی سنیما کے اداکار امیتابھ بچن سے رشیہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کامیاب بھارتی اداکار ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

جیا بچن کا تعلق بنگالی گھرانے سے ہے۔ ان کے والدین کا نام اندرا اور ترن کمار بہادری ہے جو جبل پور میں مصنف، صحافی اور اسٹیج کے اداکار تھے۔ جیا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھوپال کے سینٹ جوزف کونونٹ اسکول سے حاسل کی۔

اداکاری[ترمیم]

جیا بہادری نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ستیاجیت رائے کی بنگالی فلم مہانگر سے 15 سال کی عمر میں کیا۔ 1971 میں بنگالی مزاحیہ فلم دھنی میے جیا بچن کے ابتدائی کامیاب فلم فلموں میں سے ایک ہے۔

اپنے علاقہ مغربی بنگال میں ابتدائی کامیابی کے بعد فلم گڈی جس میں انہوں نے ایک اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلم اداکار دھرمیندر کی دیوانی تھی جس کے بعد وہ ممبئی چلی آئیں اور کئی کامیاب ہندی فلموں جیسے جوانی دیوانی، کوشش، انامیکا، پیا کا گھر اور باورچی میں اداکاری کی۔ اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں کیں جن میں زنجیر (1973)، ابھیمان (1973)، چپکے چپکے (1975) اور شعلے (1975) شامل ہیں۔

ان کی بیٹی شویتا کی پیدائش اس وقت ہوئی جب امیتابھ اور جیا فلم شعلے میں کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد جیا بچن نے اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنے بچوں کی پرورش میں لگ گئیں۔ ان کی اداکارہ کے طور پر آخری فلم سلسلہ (1981) تھی جس میں انہوں نے امیتابھ کے ساتھ اداکاری کی (حیرت انگیز طور پر سلسلہ ایک ناکام فلم ثابت ہوئی)۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں میں اداکاری چھوڑ دی۔

سیاسی سفر[ترمیم]

ذاتی زندگی[ترمیم]

اعزازات[ترمیم]

فلم فیئر ایوارڈ[ترمیم]

IIFA ایوارڈ[ترمیم]

دیگر اعزازات[ترمیم]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

َ