حق اجتماع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اصطلاح term

آزادی اجتماع

freedom of assembly

آزادی اجتماع، یا حق مشارکت، متنفس کا انفرادی حق ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور مشترک مفاد کا مجموعاً اظہار، نشو نما، حصول، اور دفاع کریں۔[1] حق مشارکت کو انسانی حق، سیاسی آزادی اور مدنی آزادی تسلیم کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں کسی مقصد کے پیش نظر لوگوں کے پرامن اجتماع کا حق ہے۔ جب کبھی کسی اجتماع میں نقص امن کا خطرہ ہو تو حکومت قانون کی رو سے اس قسم کے اجتماع کو ناجائز قرار دے کر روک دیتی ہے۔ اور اس غرض کے لیے حکومت کی طرف سے دفعہ 144 نافذ کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اجتماع ممکن نہیں ہوتا۔ حق اجتماع تمدن کا لازمہ اور افراد کا فطری حق ہے۔ لیکن جہاں امن عامہ کی بحالی کا سوال درپیش ہو۔ وہاں حکومت سوسائٹی کو اس حق سے وقتی اور ہنگامی حالات کے تحت محروم کر سکتی ہے۔

کینیڈا میں مسلمان تنظیموں کو اجلاس کرنے میں سرکاری طور پر ویزا کی پابندی اور غیرسرکاری طور پر اخبارات کی مدد سے رہائشی سہولتوں سے محروم کر کے روکا جاتا ہے۔[2]


  1. ^ Jeremy McBride, Freedom of Association, in The Essentials of... Human Rights, Hodder Arnold, London, 2005, pg.18-20
  2. ^ "Muslim conference booted from hotel". ٹورانٹو اسٹار. 13 اکتوبر 2011ء. http://www.thestar.com/news/article/1069557--muslim-conference-booted-from-hotel?bn=1۔ اخذ کردہ بتاریخ 5 October 2011.