زیر جامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زنانہ زیر جامے

زیر جامے لباس کی ایسی قسم ہوتی ہے جو عام لباس کے نیچے پہنی جاتی ہے۔ ان کے استعمال کا مقصد بیرونی لباس کو جسمانی رطوبتوں مثلاً پسینہ وغیرہ سے محفوظ رکھنا، جسمانی خد و خال کو برقرار رکھنا اور جسمانی خد و خال کو سہارا دینا ہوتا ہے۔ سرد موسم میں اکثر لمبے زیر جامے اضافی حرارت کے لیے پہنے جاتے ہیں۔ کچھ زیر جاموں کا مقصد محض جنسی اشتعال دلانا ہی ہوتا ہے۔ مخصوص زیر جاموں کی مذہبی حیثیت بھی ہوتی ہے۔ کچھ زیر جامے عام لباس کے نیچے پہننے کے لیے جبکہ کچھ زیر جامے لباس کے نیچے اور لباس کے طور پر بھی پہنے جا سکتے ہیں۔ مناسب مواد سے بنے ہوئے بعض زیر جامے لباس شب روی یا تیراکی کے لباس کا کام بھی دے سکتے ہیں۔

عام طور پر خواتین کے استعمال میں شمیض اور کچھہ جبکہ مرد بریف، باکسر شارٹس اور باکسر بریف استعمال کرتے ہیں۔ ٹی شرٹ، بغیر آستینوں والی قمیض، بکنی وغیرہ مرد و عورت یکساں استعمال کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]