لاطینی امریکہ
لاطینی امریکہ امریکین کا وہ خطہ ہے جہاں لاطینی زبان کے لہجے (خصوصاً ہسپانوی اور پرتگیزی) بولے جاتے ہیں۔ اس لحاظ سے لاطینی امریکہ امریکین کے ان علاقوں سے جدا ہے جہاں انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔
تعریف [ترمیم]
لاطینی امریکہ کی مختلف تعریفیں ہیں جن میں کسی کو بھی مکمل طور پر درست نہیں کہا جا سکتا:
- عام طور پر لاطینی امریکہ امریکین کے اس خطے کو کہا جاتا ہے جہاں نو آبادیاتی دور میں اسپین اور پرتگال کا قبضہ رہا: میکسیکو، وسطی امریکہ کا بیشتر حصہ اور جنوبی امریکہ، بشمول کیوبا، پورٹو ریکو اور کیریبین خطے کی جمہوریہ ڈومینکن شامل ہیں۔
- علاوہ ازیں چند افراد رومان زبانیں (ہسپانوی، پرتگیزی، فرانسیسی و دیگر) بولنے والے تمام علاقوں کو لاطینی امریکہ میں شمار کرتے ہیں جن میں کینیڈا کا صوبہ کیوبک، ہیٹی، مارٹینک اور گواڈیلوپ بھی شامل ہو جاتے ہیں۔
- امریکہ میں یہ اصطلاح اس پورے علاقے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس طرح بیلیز، جمیکا، بارباڈوس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، گیانا اور سرینام جیسے ممالک بھی اس تعریف کے ضمن میں آ جاتے ہیں جہاں رومانوی زبانیں نہیں بولی جاتیں۔
- تاریخی طور پر لاطینی امریکہ ان تمام علاقوں پر محیط ہو سکتا ہے جو ہسپانوی، پرتگیزی یا فرانسیسی قبضے میں رہے۔ اس تعریف میں فلوریڈا اور فرانسیسی لوزیانا بھی لاطینی امریکہ میں شامل ہوتا ہے۔
حالانکہ یہ اصطلاح درست نہیں کیونکہ کینیڈا میں کیوبک اور امریکہ میں اکاڈیا، لوزیانا، سینٹ پیئر اور میکولون اور میکسیکو کے شمال میں فرانسیسی بولنے والے علاقے شامل ہیں جو کسی طرح لاطینی امریکہ میں شامل نہیں ہوتے۔
یہ اصطلاح فرانسیسی فرمانروا نپولین ثالث نے استعمال کی تھی جنہوں نے لاطینی امریکہ کے علاوہ ہند چینی کی اصطلاح بھی ایجاد کی۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہ اصطلاح 1890ء سے قبل مستعمل نہیں تھی جہاں اس وقت "ہسپانوی امریکہ" کا اصطلاح رائج تھی۔
سیاسی طور پر لاطینی امریکہ درج ذیل علاقوں پر مشتمل ہے:
| آزاد ممالک | فرانسیسی مقبوضات |
ولندیزی مقبوضات |
امریکی مقبوضات |
|
|---|---|---|---|---|
علاوہ ازیں چند افراد بیلیز، فاک لینڈ جزائر، گیانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور سرینام کو اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں لیکن یہ علاقے ثقافتی اور لسانی لحاظ سے لاطینی امریکہ سے کسی طرح مطابقت نہیں رکھتے۔
|
||||||||